صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندستان میں کووڈ سے متعلق اموات  (سی ایف آر)  میں سدھار، شرح اموات 2.25 فی صد ہوئی

Posted On: 28 JUL 2020 3:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28 جولائی 2020/  ہندستان میں کووڈ19 وبا سے ہونے والی شرح اموات (سی ایف آر)  میں مسلسل  گراوٹ آرہی ہے۔ فی الحال  یہ 2.25 فی صد رہ گئی ہے ۔ کووڈ کے معاملے میں ہندستان دنیا میں سب سے کم شرح اموات والے ملکوں میں سے ایک ہے۔

 یہ کامیابی   گھر گھر جاکر کئے گئے سروے، گہری جانچ اور اسٹینڈرڈ کلینیکل  منجمنٹ پروٹوکول کے ساتھ مشترکہ کارروائی  کا نتیجہ ہے، جو مجموعی  ا سٹینڈرڈ   دیکھ بھال کےنظریے پر مبنی ہے۔ اس میں بغیر علامات  والےمریضوں کو گھر میں ہی آئسولیشن  میں رکھنے کے انتظام کرکے اسپتالوں کےبوجھ  کو کم کرنے کا انتظام کیا گیاہے۔

Slide1.JPG

 مرکزی  حکومت کی رہنمائی میں ریاست/مرکز  کےزیر انتظام  علاقوں کی جانب  سے سنگین  معاملوں سے موثر طریقے سے نمٹنے اور ملک  بھر میں سی آر پی  میں کمی کےلئے صحت دیکھ بھال کے لئے تربیت یافتہ ملازمین کا استعمال  کرتے ہوئے  خطرے والے لوگوں  کی دیکھ بھال  موثر ڈھنگ سے کرنے سے شرح  اموات کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ سی آیف آر جون کےوسط میں تقریباً  3.33  فی صد  تھی جو کم ہوکر آج  2.25  فی صد ہوگئی ہے۔

Slide2.JPG

 تیز تر اور بغیر رکاوٹ مریض انتظام کے ساتھ  اسپتال  کے  بنیادی  ڈھانچے میں تین سطحی اصلاحات نے ریکوری شرح میں  مسلسل اضافے میں مدد کی ہے۔ مسلسل پانچویں دن، ہندستان میں ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 30 ہزار  سے زیادہ رہی ہے۔ مرکزی حکومت اور مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کی حکومتوں کی ابتدائی  کوششوں اور ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام  ریاستوں کے ایمس،  نئی دہلی کی ماہرین ٹیموں کے ذریعہ  اسپتال میں داخل معاملوں کےماہر کلینکل   منجمنٹ اور مرکزی  ٹیموں کے پیروڈک دورے  کی ابتدائی  کوششوں پرمرکوز نتائج  لگاتار بہتر ہوتےرہے ہیں اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل  اضافہ ہوتا  رہاہے۔

 ریکوری شرح میں وسط جون میں تقریباً 53 فی صد سے لے کر آج 64 فی صد سے زیادہ تیز اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ٹھیک  ہونے والے لوگوں کی کل تعداد 952743 ہوگئی ہے۔

روزانہ  ٹھیک ہونے والے لوگوں  کی تعداد میں سدھار کے ساتھ، سرگرم معاملے اور ٹھیک ہونے والوں کے درمیان  کا فرق بھی مسلسل بڑھ رہا ہے۔

 فی الحال یہ  تعداد455755 ہے  کل 496988 لوگ طبی  دیکھ بھال میں ہیں۔

-19 سے متعلق  تکنیکی معاملوں ، رہنما ہدایات اور مشوروں کے بارے میں تمام مصدقہ اور تازہ ترین  جانکاری کے لئے درج  ذیل پتوں پر رابطہ کریں۔

https://www.mohfw.gov.in/اور@MoHFW_INDIA.

کووڈ-19 سے متعلق  تکنیکی سولاات کو.covid19[at]gov[dot]in  پر اور دیگر سوالات کوncov2019[at]gov[dot]in   پر ای میل اور@CovidIndiaSeva .  پر ٹوئیٹ کیا جاسکتا ہے۔

کووڈ19 سےمتعلق کسی بھی معلومات کے لئے وزارت صحت اور خاندانی بہبود ہیلپ لائن  نمبر 23978046-11-91+  یا 1075 (ٹول فری)  نمبر پرکال کریں۔

 کووڈ-19 پر ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست ْ پر https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf .دستیاب ہے۔

 

 

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-4206

 



(Release ID: 1641967) Visitor Counter : 189