وزارت خزانہ
ایف آر ڈی آئی بل پر وضاحت
ایف آر ڈی آئی بل کو دوبارہ پیش کرنے کے لئے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا
Posted On:
27 JUL 2020 6:47PM by PIB Delhi
فائنانشیل ریجولوشن اور ڈپازٹ انشورنس بل 2017 (ایف آر ڈی آئی بل) 10 اگست 2017 کو لوک سبھا میں پیش کیاگیا تھا اور اس کے بعد اسے جائزے کے لئے اور پھر رپورٹ کے لئے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کے حوالے کردیاگیا تھا۔
حکومت نے اِس موضوع پر دوبارہ غور کرنے اور مزید جامع جائزے کے لئے اگست 2018 میں ایف آر ڈی آئی بل واپس لے لیا تھا۔
ایف آئی ڈی آئی بل کو دوبارہ پیش کرنے کے بارے میں میڈیا کے کچھ حلقوں میں رپورٹیں ہیں۔ یہ واضح کیا جانا ہے کہ حکومت نے ایف آئی ڈی آئی بل کو دوبارہ پیش کرنے کے لئے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
..............
م ن، ح ا، ع ر
U-4180
(Release ID: 1641714)
Visitor Counter : 186