ریلوے کی وزارت

​​​​​​​بھارتی ریلوے سرکاری ای-مارکیٹ جی ای ایم کے ساتھ ریلوے ڈیجیٹل سپلائی چین کی مربوطی کے ساتھ اپنے سامان اور خدمات کی خریداری کو یقینی کرے گی،ریلوے ہر سال 70 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا سامان اور خدمات کی خریداری کرتی ہے


مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ریلوے کی خریداری کے عمل میں میک ان انڈیا پروڈکٹ کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا، بھارتی ریلوے میں سامان کے بندوبست کی تفصیلی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

بھارتی ریلوے آتم نربھر بھارت مشن کے لئے تیار ہے

بھارتی ریلوے کی ای-خریداری نظام آئی آر ای پی ایس کو جی ای ایم کے ساتھ مربوط کیا جائے گا

افسروں کو صنعت کے ساتھ بات چیت کرنے  اور خود کفیل بھارت کی سمت میں پیش رفت کے لئے اپنی صلاحیت اور گنجائش کو بڑھانے اور مینوفیکچرنگ سمیت ہندوستانی معاشی وسائل کی شرکت کو بڑھانے کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئیں

خریداری میں مقامی کنٹینٹ کلاؤز کے اصول کی ضرورت جس سے مقامی وینڈرس سپلائرس سے زیادہ بولیاں حاصل ہوسکیں

Posted On: 25 JUL 2020 4:44PM by PIB Delhi

ریلوے اور کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے انڈین ریلوے کے ساتھ ساتھ بھارت سرکاری کی خریداری کے عمل میں میک ان انڈیا پروڈکٹ کو فروغ دینےکے لئے دکھائے گئے اقدامات کاجائزہ لیا۔

میٹنگ کے دوران جناب پیوش گوئل نے انڈین ریلوے میں بدعنوانی سے پاک اور شفاف خریداری کے ماحول کی صنعت میں اعتماد پیدا کرنےکے لئے اقدامات کرنے کی اپیل کی۔

خریداری کے عمل میں انڈیا مصنوعات کو فروغ دینےکے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ خریداری کے عمل میں مقامی وینڈرس کی شرکت میں اضافہ کیا جائے۔ یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ خریداری میں مقامی کنٹینٹ کا کلاؤز اس طرح ہونا چاہئے کہ ہم مقامی وینڈرس ، سپلائرس مزید بولیاں حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مشن آتم نربھر بھارت کو بھی تقویت ملے گی۔

یہ بات بھی محسوس کی گئی کہ ایسے وینڈرس کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے جو مقامی طور پر تیار کئے گئے سامان کی زیادہ سپلائی کرسکیں۔  ایک ایف اے کیوحصہ اور ایک ہیلپ لائن بنانے کی بھی تجویز پیش کی گئی، جس سے وینڈرس کو خریداری کے عمل سے جڑے مختلف امور پر معلومات رہے۔

اس موقع پر میک ان انڈیا میں اضافے سے متعلق ریلوے بورڈ کے ممبر (مٹیریل منیجمنٹ) کی طرف سے تفصیلی نمائندگی پیش کی گئی اور پیش رفت کے ساتھ جی ای ایم کے ذریعہ خریداری کے لئے کئے جارہے اقدامات بھی کئے گئے۔

جائزہ میٹنگ میں ریلوے کے وزیر مملکت جناب سریش سی انگاڈی، ریلوے بورڈ کے ممبر جی ای ایم کے سی ای او اور کامرس کی وزارت میں ڈی پی آئی آئی ٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

انڈین سروس پرووائیڈر س اور کمپونینٹ مینوفیکچرر س کی شرکت کو مزید بڑھانے کے لئے مختلف حکمت عملی کی ضرورت بھی محسوس کی گئی۔  دنیا بھر میں سرکاری خریداری میں گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) ایک انتہائی اختراعی سوچ ہے۔  جناب گوئل نے بازار کو صنعت کے لئے خاص طور سے دور دراز کے علاقوں اور ایم ایس ایم ای کے لئے کھول کر جی ای ایم پلیٹ فارم سے ریلوے کی لگ بھگ 70 ہزار کروڑ روپے کی چیزیں اور خدمات کو خریدنے پر زور دیا۔

بھارت سرکار کی سب سے بڑی خرید ایجنسیوں میں سے ایک بھارتی ریلوے جی ای ایم کی پوری صلاحیتوں کے استعمال کے لئے اپنی خرید سے نظام کو جی ای ایم کے ساتھ مربوط کررہی ہے۔ محکمہ نے بھارتی ریلوے کی ای خریداری نظام کو جی ای ایم کے ساتھ مربوط کرنےکے لئے مقررہ مدت بھی شیئر کی ہے۔ ریلوے نے کسی بھی طرح کے مینوئل انٹر فیس (رابطہ) کی ضرورت کو ختم کرنے کے لئے دو نظام کو لگاتار جوڑنے پر زور دیا۔ ریلوے کی خریداری کو پوری طرح سے جی ای ایم پر لے جانے کے لئے دونوں نظام ریلوے آئی آر ای پی ایس اور جی ای ایم کے ذریعہ تال میل کیا جانا چاہئے۔

جی ای ایم کو مربوط کئے جانے کے بعد بھارت سرکار کی سبھی ایجنسیوں کے لئے سنگل پوائنٹس، خریداری پورٹل کی سمت میں آگے بڑھنےکا ارادہ ہے۔

میٹنگ کے دوران ہندوستان میں بدعنوانی سے پاک سرکاری خریداری کا ماحول پیدا کرنے کے لئے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں ریلوے کی وزارت، ڈی پی آئی آئی ٹی اور جی ای ایم کو اہم رول ادا کرنا ہے۔

پرزنٹیشن کے دوران یہ فیصلہ کیاگیا کہ ریلوے اپنی تمام سرگرمیوں کے لئے ایک یوزر فرینڈلی سنگل اسٹیپ وینڈر ویب پر مبنی انٹر فیس کی سمت مزید کام کرے گا۔  یہ ویب سائٹ شفاف ہونی چاہئے، ساتھ ہی ہر خواہش مند وینڈر کو بھارتی ریلوے کے کام کے طریقے سے روشناس کرانا چاہئے۔ ویب سائٹ میں بھارتی ریلوے کے بدعنوانی سے پاک ہونے اور شفافیت ماحول ہونے کا بھروسہ دلانے والی سبھی مذکورہ جانکاریاں ہونی چاہئیں۔

...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

26-07-2020

U-4155



(Release ID: 1641467) Visitor Counter : 196