امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کرگل وجئے دیوس کی اکیسویں سالگرہ پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی شجاعت اوربہادری کو یادکیا


مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ کرگل وجئے دیوس ہندوستان کی خودداری، بے مثال بہادری اور مضبوط قیادت کی علامت ہے

‘‘میں ان بہادر جانبازوں کو سلام کرتاہوں جنہوں نے اپنے بے مثال حوصلے سے دنیا کی مشکل ترین پہاڑیوں میں سے ایک کرگل سے دشمن کو بھگا کر وہاں ترنگا لہرایا، مادروطن کی حفاظت کیلئے پوری طرح وقف ہندوستان کے بہادر فوجیوں پر ملک کو فخر ہے’’: امت شاہ

Posted On: 26 JUL 2020 2:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی:26 جولائی، 2020:

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کرگل وجئے دیوس کی اکیسویں سالگرہ پر ملک کے جانبازوں کی شجاعت اور بہادری کو یاد کرتے ہوئے انہیں سلام کیاہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ ‘‘کرگل وجئے دیوس  ہندوستان کی خود داری، بے مثال بہادری اور مضبوط قیادت کی علامت ہے، میں ان بہادر جانبازوں کو سلام کرتاہوں جنہوں نے اپنے بے مثال حوصلے سے کرگل کی دشوار گزار پہاڑیوں سے دشمن کو بھگا کر وہاں ترنگا لہرایا، مادروطن کی حفاظت کیلئے پوری طرح وقف ہندوستان کے بہادر فوجیوں پر ملک کو فخر ہے’’۔

 26جولائی 1999 کو ہندوستانی مسلح افواج نے آپریشن وجئے کے تحت پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا، تب سے ملک کے جانبازوں کے بے مثال حوصلے ، بہادری اور عظیم قربانی کی یاد میں یہ دن کرگل وجئے دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:4165


(Release ID: 1641437) Visitor Counter : 186