وزارت خزانہ

دلی کسٹمز نے آئی جی آئی ہوائی آڈے پر 66 لاکھ روپے سےزیادہ مالیت کے اسمگلنگ کیے گیے سگریٹ ضبط کیے ہیں

Posted On: 24 JUL 2020 7:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،24 جولائی ، 2020  /  دلی کسٹمز نے آئی جی آئی ہوائی اڈے پر ایسے غیرملکی سگریٹ (3700 ڈنڈے) اسمگلنگ کا ایک کیس درج کیا ہے  جن پر وارننگ کے لیے کوئی تصویر نہیں چھپی ہے۔ یہ کیس 23 جولائی 2020 کو درج کیا گیا ہے۔  یہ سگریٹ کووڈ – 19 کی وجہ سے دبئی میں پھنسے ہوئے  13 بھارتی مسافروں کے پاس سے ضبط کیے گیے ہیں۔ یہ مسافر پرواز نمبر ای کے – 510 سے دبئی سے دلی آ رہے تھے اور 23.07.2020 کو صبح نو بجکر 5 منٹ پر نئی دلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے ٹی – 3 پر پہنچے تھے۔  ان 13 بھارتی مسافروں کو گرین چینل سے نکلنے کے بعد پکڑا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019F2J.jpg

 

برآمد کیے گیے سگریٹ کسٹمز قانون 1962 کی شق  110 کے تحت ضبط کیے گیے ہیں۔ ضبط شدہ اشیاء کی مجموعی قیمت 66 لاکھ 60 ہزار ہے۔

ان 13 بھارتی مسافروں کو کسٹمز ایکٹ 1962 کی شق نمبر 104 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے،  تفتیش جاری ہے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U – 4138

 


(Release ID: 1641168) Visitor Counter : 160