وزارت دفاع
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ اور اسرائیل کے وزیر دفاع نے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے ٹیلی فون پر بات چیت کی
Posted On:
24 JUL 2020 3:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 24 جولائی 2020، رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں اسرائیل کے وزیر دفاع لیفٹننٹ جنرل بنجامن گینٹز سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں وزرا نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات کے بارے میں بات چیت کی۔
انہوں نے کووڈ۔ 19 عالمی وبا سے لڑنے میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ میں اس وقت کئے جانے والے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا کیونکہ اس سے نہ صرف دونوں ممالک کا فائدہ ہوگا بلکہ بڑے پیمانے پر انسانیت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ رکشا منتری نے دفاعی مینوفیکچرنگ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے لئے موافق بنائی گئی نئی صورتحال کے تحت اسرائیلی دفاعی کمپنیوں کی مزید شرکت کے لئے دعوت دی۔ دونوں وزرا نے علاقائی حالات پر تبادلہ خیال کیا اور اسرائیل کے وزیر دفاع نے جلدسے جلد موقع ملنے پر بھارت کا دورہ کرنے کی جناب راج ناتھ سنگھ کی دعوت پر مثبت جواب دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-4123
(Release ID: 1641014)
Visitor Counter : 215
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam