نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
دولت مشترکہ سکریٹری جنرل نے عالمی وزارتی فورم میں فٹ انڈیا موومنٹ کی ستائش کی
جناب کرن رجیجو کا کہناہے کہ چاق چوبندرہنے کے تئیں بھارتی باشندگان کو وبائی مرض کے دوران قوت مدافعت پیداکرنے میں مدددی
Posted On:
24 JUL 2020 12:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی،24جولائی : نوجوانوں کے اموراورکھیل کود کے وزیر جناب کرن رجیجو نے کووڈ ۔19کے بعد کھیل کود کی تقریبات کی اہتمام کے سلسلے میں بحالی کے لئے بھارت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں سے استفادہ کرنے کے لئے دولت مشترکہ ممالک کے وزرائے کے فورم میں شرکت کی ۔ اس شرکت کا مقصد یہ بھی تھا کہ وبائی مرض کے دورکے بعد ایک مشترکہ کھیل کود پالیسی وضع کرنے میں اپنی جانب سے تعاون سے تعاون دیاجائے ۔ عالمی فورم میں اظہارخیال کرتے ہوئے جس میں تمام تردولت مشترکہ ممالک نے شرکت کی ۔ جناب رجیجونے کہاکہ دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے طورپرہمیں تمام ترامورخصوصا عہد حاضر میں درپیش مسائل کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کرناچاہیئے ۔ دیگر دولت مشترکہ ممالک کے ساتھ مستقبل کے راستوں کا تعین کرنے کے لئے اس فورم میں شریک ہونے سے مجھے بڑی مسرت ہوئی ہے دیگر ممالک کے وزراء کی جانب سے اٹھائے گئے بیشترنکات بھارت سے مماثل ہیں تاہم کچھ قابل ذکرسبق اور حصولیابیاں ایسی ہیں جو ہم نے اس مدت کے دوران حاصل کی ہیں جسے میں ساجھا کرناچاہوں ۔
اس وبائی مرض کے دوران شہریوں کے ذریعہ چاق چوبند رہنے کی ضرورت کو اجاگرکرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہاکہ میں اس میں شریک تمام وزراء کو مطلع کرنا چاہوں کہ اس فورم میں شریک تمام تروزراء نے فٹ انڈیا موومنٹ کانام سنا ہوگا جس کا آغاز وزیراعظم کے ذریعہ گذشتہ برس کیاگیاتھا اوریہ پروگرام اس وبائی مرض سے نمٹنے میں ازحد کارآمد ثابت ہوا ہے کیونکہ کووڈ ۔19کے پھیلاو کے دورمیں چاق وچوبندبنے رہنے اورقوت مدافعت باقی رکھنے سے بہت مدد ملی ہے ۔بھارت نے شہریوں کے لئے فٹ نیس اور چاق چوبندرہنے کے لئے کلی طورپر وقف آن لائن پروگراموں کے ذریعہ فٹ رہنے کی اہمیت کے تئیں بیداری پیداکرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ ماہرین نے ہرعمرکے شہریوں کے لئے مفید جسمانی کسرت سمیت صحت ، تغذیہ وغیرہ کے سلسلے میں اپنی مشاورت ساجھا کی ہے ۔ دولت مشترکہ کی سکریٹری جنرل محترمہ پیٹ ریکا اسکاٹ لینڈ کیوسی ، نے بھارت کے ذریعہ کئے گئے اقدامات کی ستائش کی اور کہاکہ یہ اقدامات اس وبائی مرض سے نمٹنے کے معاملے میں منفرد اقدامات کہے جاسکتے ہیں ۔
جناب رجیجونے اسپورٹس ڈلیوری ماڈلوں کے تنوع پربھی بات کی اور اس سلسلے میں اپنے خیالات ساجھا کئے کہ بھارت کس طرح سے کامیابی کے ساتھ ایتھ لیٹس اور کوچ حضرات کی ہنرمندی کو بہتربنانے کے لئے آن لائن کوچنگ پروگرام چلارہاہے ۔ وزیرموصوف نے کہاکہ ہم نے مختلف سطحوں اورکوچ حضرات کو ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے ہوئے دیکھا ہے جنھوں نے اضافۂ علم اورہنرمندی کے ان پروگراموں سے استفادہ کیاہے ۔
تاہم لاک ڈاون کے دوسرے مرحلے میں حکومت ہند کی توجہ آن گراونڈتربیت اورکھیل کود کی سرگرمیوں کا اہتمام کرنے پرمرکوز ہوگی ۔ حکومت نے سختی سے ایس اوپی پرعمل کرتے ہوئے چندبندشوں کے ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں کی اجازت دی ہے ۔ کھیل کود کے ہرادارے کو ہرحال میں رہنما خطوط پرعمل کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ہمارے مقتدرایتھ لیٹس اولمپک کے لئے تیاری کررہے ہیں ۔ ایتھ لیٹس حضرات کے لئے مخصوص کیمپ حال ہی میں شروع ہوگئے ہیں ۔ میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے وزرائے کھیل کود اور قومی کھیل کود وفاقوں سے گفت وشنید کی ہے ااور ہدایت دی ہے کہ وہ آہستہ آہستہ کھیل کود کے چند اہتما م شروع کریں ۔ ہمیں اپنے عوام کے اعتماد میں اضافہ کرنا ہوگا ۔ مجھے توقع ہے کہ بھارت ماہ ستمبر یااکتوبر سے کھیل کود کے پروگراموں کا اہتمام ، مختلف النوع کھیل کود کے شعبوں بڑی لیگیں بھی ایسے ہی اہتمام دوبارہ شروع کرنے پرغورکررہی ہیں ۔
جناب رجیجونے کووڈ کے خلاف نبرد آزمائی کے عمل میں نوجوانوں کے امورکی وزارت کے نوجوان رضاکاران کے تعاون کو بھی ساجھا کیا۔ انھوں نے بتایاکہ نوجوانوں کے وزیرامور کے طورپر 6ملین نوجوان رضاکاران ایسے ہیں جنھوں نے کووڈ کے وبائی مرض کے دوران شہری بلدیاتی اداروں اور شہریوں کو امداد بہم پہنچانے کے لئے لگاتار کام کیاہے اب یہ نوجوان دیگرنئی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیداکرنے کے بارے میں مصروف ہیں ۔ یہ وہی نئی اسکیمیں ہیں جن کا آغاز حکومت کی جانب سے آن لاک مرحلے میں ادارں کی امداد کے لئے کیاہے ۔ حکومت نے ماہ نومبر تک ملک کے نادار افراد کو مفت راشن فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے اورہمارے نوجوان رضاکاران قصبات اور دوردراز گاوں میں ان تمام تراسکیموں کے بارے میں بیداری پھیلانے میں مصروف ہیں اور متعلقہ افراد کو ان اسکیموں کے فوائد سے آگاہ کررہے ہیں ۔
دولت مشترکہ ممالک کے جذبہ باہم کی ستائش کرتے ہوئے جناب رجیجونے کہاکہ میں دولت مشترکہ کھیل کود کمیٹی کا شکریہ اداکرناچاہوں کہ اس نے شوٹنگ اور تیراندازی 2022کے دولت مشترکہ کھیل کود میں شامل کرنے پراتفاق کرلیاہے ۔اگرچہ یہ مقابلے برطانیہ میں نہیں بلکہ بھارت میں منعقد ہوں گے تاہم میں پھربھی کمیٹی کو بھارت کی درخواست کو درخوراعتنا لانے کے لئے شکرگذارہوں اورمحسوس کرتاہوں کہ اس طرح کی افہام وتفہیم کا طرز عمل دولت مشترکہ کے باہم ارتباط کو مستحکم بنانے میں مددگارثابت ہوسکتاہے ۔
***************
( م ن ۔ ع آ)
U-4119
(Release ID: 1640875)
Visitor Counter : 207