وزارت خزانہ

وزیر خزانہ نے مرکزی سرکاری شعبے کی صنعتوں کے کیپیٹل اخراجات سےمتعلق دوسری جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا

Posted On: 23 JUL 2020 5:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  23 جولائی 2020،               خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن  نے آج  شہری ہوابازی  اور اسٹیل  کی وزارتوں کے سکریٹریز  اور ریلوے بورڈ کے چیئرمین ساتھ   ان وزارتوں سے تعلق رکھنے والی مرکزی سرکاری شعبے کی سات صنعتوں  (سی پی ایس ای)  کے  سی ایم ڈیز کے ساتھ اس مالی سال میں   کیپیٹل  (کیپیکس) کا جائزہ لینے کے لئے  ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا۔کووڈ۔ 19 کے پس منظر میں  اقتصادی ترقی کو رفتار دینے کے لئے  مختلف متعلقین کے ساتھ  وزیر خزانہ کے ذریعہ منعقد کی جانے والی  جائزہ میٹنگوں  کے سلسلے کی یہ دوسری میٹنگ تھی۔

ان سات سی پی  ایس ای کے لئے مالی سال 21۔2020 کے واسطے  مشترکہ  کیپیٹل اخراجات کا نشانہ  24663 کروڑ روپے ہے۔ مالی سال 20۔2019 میں ان سات سی پی ایس ایز کے لئے  30420 کروڑ  روپے کے کیپیٹل اخراجات کے نشانے کے  خلاف  25974 کروڑ روپے  یعنی 85 فیصد کا ہی مقصد حاصل کیا گیا۔مالی سال 20۔2019 کی پہلی سہ ماہی کے دوران  حصولیابی 3878 کروڑ روپے  (13 فیصد) تھی اور مالی سال  21۔2020 کی پہلی سہ ماہی  کی حصولیابی  3557 کروڑ روپے  (14فیصد ) ہے۔

بھارتی معیشت کی ترقی کو بڑھاوا دینے میں  سی پی ایس ای کے اہم رول کا ذکر کرتے ہوئے  وزیر خزانہ نے  اپنے نشانے پورے کرنے  اور مالی سال 21۔2020 کے لئے فراہم کرائے گئے  کیپیٹل اخراجات ک کو مناسب طریقے سے اور معینہ مدت کے اندر  خرچ کرنے کو یقینی بنانے کے لئے بہتر کارگزاری کے واسطے سی پی ایس ای  کی حوصلہ افزائی کی۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ  سی پی ایس ای کی بہتر کارگزاری سے  کووڈ۔ 19 کے اثر سے  ابھرنے میں  معیشت کو  بہت زیادہ مدد مل سکتی ہے۔

http://pibcms.nic.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RC1Y.jpg

وزیر خزانہ نے متعلق سکریٹریوں اور  ریلوے بورڈ کے چیئرمین سے کہا کہ وہ  مالی سال 21۔20202 کی دوسری سہ ماہی کے آخر تک  کیپیٹل اختراجات کے  50 فیصد  کیپیٹیل اخراجات کو یقینی بنانے کے لئے  سی پی ایس ایز  کی کارگزاری کی قریب سے نگرانی کریں۔ اس کے لئے  مناسب منصوبہ تیار کریں۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ  حل طلب مسائل کو  فوری کارروائی کے لئے   ڈی ای اے/ ڈی پی ای/ ڈی آئی پی اے ایم کو  مطلع کریں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ  وہ  سی پی ایز کے کیپیٹل اخراجات سے متعلق کارگزاری پر  ہر ماہ  ایسی جائزہ میٹنگ کا انعقاد کریں گی۔

سی پی ایس ایز نے  خصوصی طور پر کووڈ۔ 19 عالمی وبا  کی وجہ سے درپیش  رکاوٹوں کا ذکر کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ  غیر معمولی صورتحال کےلئے  غیر معمولی اور  غیر معمولی کوششوں اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔  اس طرح ہم  نہ صرف بہتر کام انجام دیں گے بلکہ بہتر نتائج حاصل کرنے میں بھارتی معیشت کی بھی مدد کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(23-07-2020)

U-4103


(Release ID: 1640813) Visitor Counter : 184