وزارت دفاع
بھارتی فوج میں خواتین افسروں کو مستقل کمیشن حاصل
Posted On:
23 JUL 2020 3:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی،23؍جولائی،وزارت دفاع نے بھارتی فوج میں خواتین افسروں کو مستقل کمیشن دیئےجانے کے لئے با قاعدہ سرکاری سینکشن لیٹر جاری کیا گیا ہے۔ اس سے خواتین افسروں کو اس ادارے میں بڑا رول نبھانے کے لئے بااختیار بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔ اس آرڈر میں بھارتی فوج کے سبھی 10 اسٹریمس میں شارٹ سروس کمیشن کے خواتین افسروں کو مستقل کمیشن دیئے جانے کی وضاحت کی گئی ہے۔ یہ 10 اسٹریمس آرمی ایئر ڈیفنس (اے اے ڈی)، سگنلس انجینئرس، آرمی ایوی ایشن ، الیکٹرانکس اینڈ میکینیکل انجینئرس (ای ایم ای)، آرمی سروس کارپس (اے ایس سی)، آرمی آرڈننس کارپس (اے او سی)، اینڈ انٹیلیجنس ہیں ۔ اس کے جج اور ایڈوکیٹ جنرل (جے اے جی) اور آرمی ایجوکیشنل کور (اے ای سی)، کی موجودہ اسٹریم بھی شامل ہیں۔
بھارتی فوج ملک کی خدمت کرنے والی خواتین افسروں سمیت سبھی عملے کو مساوی مواقع فراہم کرنے کا پابند ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن- ح ا -ک ا)
U- 4099
(Release ID: 1640659)
Visitor Counter : 203