سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

نقل وحمل کی وزارت نے سی ایم وی آرکے تحت ٹائروں ، سلامتی گلاس ، بیرونی سازوسامان وغیرہ کے لئے فوائد مشتہرکئے

Posted On: 22 JUL 2020 12:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22جولائی  :سڑک ونقل وحمل اورشاہراہوں کی وزارت نے اپنے حکم نامہ نمبر وی ایس آر ۔ 457( ای ) مورخہ 20جولائی ، 2020 کے تحت سی ایم وی آر1989میں درج ذیل ترامیم مشتہرکی ہیں ۔

ٹائڑ پرپڑنے والے دباو کی نگرانی کی نظام ( ٹی پی ایم ایس ) جو 3.5ٹن زیادہ سے زیادہ ماسک والی موٹرگاڑیوں کے لئے ہے جوٹائرپرپڑنے والے الفلیشن پریشریا اس واقع ہونے والے کی نگرانی کرتاہے جب موٹرگاڑی چل رہی ہو اوراس پریشر کی اطلاع ڈرائیور کو فراہم کرتاہے اس کی وضاحت کی ہے تاکہ ڈرائیور کو پیشگی طورپراطلاع حاصل ہوسکے ۔ لہذا اگرموٹرگاڑی میں یہ نظام فٹ ہوگا توسڑک سلامتی کے پہلووں کو استحکام حاصل ہوگا ۔

ٹائر کی مرمت کے لئے  سرکٹ متعین کیاگیاہے :ٹائرپنکچر ہونے کی صورت میں (ٹیوب لیس ٹائر) ٹائرکی مرمت کاکٹ استعمال کرکے یعنی جہاں پنکچر واقع ہواہے وہاں مخصوص رقیق ٹپکاکر ٹائرکی مرمت کی جاسکتی ہے اضافی ٹائروں کی ضرورت اس وقت نہ رہے گی لگے ہوں ۔ یہ بین الاقوامی معیارکے مطابق ہے اوراپنانے سے زیادہ گنجائش نکلے گی جہاں ای وی بیٹریاں رکھی جاسکتی ہیں ۔سیفٹی گلاس کے متباد کے طورپرسیفٹی گلیزنگ کے معیار متعین کئے گئے ہیں تاہم سامنے اور پیچھے کی کھڑکیوں کے لئے روشنی چھن کرآنے کی فیصد کا معیار70فیصد اور سائیڈونڈوزکے لئے 50فیصد ہی رہے گا یعنی سیفٹی گلیزنگ والے گلاس کا معیار بھی حسب دستوررہے گا۔ فی الحال دوپہیہ کی گاڑیاں اس قاعدے کے تحت نہیں آتیں اور ان کی ضروریات بھی مختلف ہیں اور ان کے سلسلے میں اے آئی ایس آرمعیارات متعین کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ سی ایم وی آرکے تحت دوپہیہ بیرونی پروجیکشن ضروریات کے سلسلے میں کوئی معیارمتعین نہیں تھا اب اس کا تعین کیاگیاہے تاکہ پیدل چلنے والوں کو کسی طرح کی دشواری نہ ہوساتھ ہی ساتھ دوپہیہ چلانے والے کو بھی کوئی دقت نہ ہو۔ خاص طورپر اس وقت جب دوپہیہ چلانے والا کسی پیدل چلنے والے سے ٹکرائے اس سلسلے میں معیارات طے کئے گئے ہیں کہ مسخ ہونے والے تمام پوائنٹ ٹسٹنگ آلہ کے تحت لائے جائیں اوردوپہیہ میں لگے ہوئے تمام سازوسامان طے شدہ قطرکے ہوں یا انھیں نرم اشیاسے تیارکیا گیاہو۔ اسی طریقے سے دوپہیہ موٹرگاڑیوں کے لئے پائیدان کی ضروریات کے معیارات کی وضاحت بھی کی گئی ہے ۔

ٹووھیلر کے سوارکے ساتھ پیچھے بیٹھنے والے افراد کے لئے بھی تجاویز رکھی گئی ہیں ۔ اگرٹووھیلر چلانے والے کے پیچھے ہلکے وزن کا کنٹینر رکھاجاتاہے تو اس کے قطرکے معیارات اوروزن کا تعین بھی دوپہیہ بنانے والے کے ذریعہ طے گئے جائیں گے اور ٹسٹنگ ایجنسی ان کی منظوری دیگی ۔ زرعی ٹریکٹرکے لئے مخصوص معیارات اور مکینیکل کیپلنگ وغیرہ کے سلسلے میں متبادل آئٹم کے طورپر معیارات فراہم کئے گئے ہیں ۔

 

***************

 ( م ن  ۔  ع آ)

U-4071


(Release ID: 1640370) Visitor Counter : 185