صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئےماسک اور سینیٹائزرکی تقسیم کی خاطر پنجاب نیشنل بینک کے ملک گیر سی ایس آر مہم کا آغاز کیا


وزیراعظم کے آتم نربھر بھارت مہم کے نفاذکےوسیلے کے طور پر کووڈ کے بعد کی معیشت کی بازیافت میں بینکنگ شعبےکی اہم خدمات ہوں گی

کووڈ کیخلاف جنگ،   ملک میں ہرایک شخص  کے تعاون سے ہی جیتی جا سکتی ہے:ڈاکٹر ہرش وردھن

Posted On: 20 JUL 2020 5:57PM by PIB Delhi

نئی دلی، 20جولائی، صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج کووڈ ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے فیس ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کرنے کے لئے پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کے مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پرپنجاب نیشنل بینک کے ایم ڈی اور سی ای او جناب ایس ایس ملیکارجن راؤ اور بینک کے دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔ اس میں پی این بی کے ملک بھر میں موجود 22 زونل دفاتر نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے حصہ لیا۔

قومی معاملات میں پی این بی کے تعاون کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ پنجاب نیشنل بینک ہندوستان کا پہلا سودیشی بینک ہے، جس کی بنیاد قوم پرستی کے جذبے سے رکھی گئی تھی اور یہ  لالہ لاجپت رائے جیسے مجاہدین آزادی  سےمتاثر تھا۔ یہ بھارتی سرمائے کے ساتھ خالص طور پر ہندوستانی شہریوں کے ذریعہ منظم پہلا بینک  ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی سے پہلے کی مدت میں، اس بینک کو جلیانوالہ باغ کمیٹی کا کھاتہ کھولنے کا اعزاز حاصل ہے، جسے بعد میں مہاتما گاندھی اور پنڈت جواہر لال نہرو نے چلائے تھے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایسے وقت میں، جب پوری دنیا کووڈ-19 وبا کی گرفت  میں ہے،  فیس ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کی ذمہ داری کو سنبھالنے کے لئے  پنجاب نیشنل بینک کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پی این بی اس وبا سے نمٹنے کی جنگ میں حکومت کی کوششوں کی حمایت کررہا ہے۔ بینک نے پی ایم کیئر فنڈ میں عطیہ دینے،فیس ماسک اور سینیٹائزر کی تقسیم کے لئے سی ایس آر سرگرمیوں کا اہتمام کرنے جیسے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماسک کا استعمال اور ہاتھوں کی صحیح طریقے سے صفائی، کووڈ سے نمٹنے میں مناسب طرزعمل کو فروغ دیتا ہے اور یہ اس بیماری سے بچنے کے لئے فی الحال دستیاب بہترین 'سماجی ویکسین'ہے۔  ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ پنجاب نیشنل بینک، ملک بھر کے 662 اضلاع میں اس طرح کی ضروری اشیاء (فیس ماسک ، سینیٹائزر) تقسیم کر رہا ہے اور میں پی این بی کو ان کی  ان کوششوں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں کووڈ ۔19 سے نمٹنے کی اجتماعی جنگ کو یاد کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ چین کی طرف سے عالمی برادری کو  وائرس سے متعلق مطلع کئے جانے کے24 گھنٹے کے اندر ہی  ماہرین کی کمیٹی کی پہلی میٹنگ وزارت صحت میں منعقد کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملک نے  جنوری ، 2020 میں پنے کی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی میں نوویل کورونا وائرس کی تحقیق  کے لئے لیس صرف ایک تجربہ گاہ سے،اب کافی حد تک پیش رفت کی ہے اور اب ملک میں تقریبا 1268 لیبس ہیں۔ا س سے پہلےکے برسوں میں، سانس سے متعلق وائرس کے تمام نمونوں کو، تجزیئے کے لئے امریکہ بھیجا جاتا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں آئندہ 10 سے 12 ہفتوں میں ایک دن میں 10لاکھ افراد کی جانچ کی گنجائش ہوگی۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے ماسک ، پی پی ای وغیرہ کی تیاری کے لئے گھریلو صلاحیت میں اضافے کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس سے قبل پی پی ای، این-95 ماسک اور وینٹی لیٹر درآمد کئے تھے۔ تاہم،حکومت کی پہل قدمی سے، ہمارے کاروباری افراد نے صورتحال کو تبدیل کرنے اور ان چیزوں کی گھریلو ضرورت کو پورا کرنے میں کامیابی  حاصل کی۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے اس  اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ ملک اس بحران پر قابو پالے گا۔ ہمیں پہلے بھی ملک میں بہت ساری بیماریوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے میں کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیو اور چیچک کا خاتمہ کیا ہے اور ہم ایڈز، نپاہ وائرس، سوائن فلو اور زیکا کے چیلنجوں سے بھی نبرد آزما ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایبولا کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے میں کامیاب رہے ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ سبھی کی اجتماعی کوششوں سے ہم اس چیلنج پر بھی قابو پاسکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں  دنیا کے مقابلے میں کووڈ سے ہونے والی شرح اموات سب سے کم ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ حکومت کے موثر طبی  نظام پروٹوکول کی وجہ سے،آج یہ شرح اموات 2.46فیصد ہے۔

پنجاب نیشنل بینک کے سی ای او جناب ایس ایس ملیکاارجن راؤ نے کہا کہ وزیر اعظم کی ملک گیر اپیل کے بعد، انہوں نے سرکاری دائرہ کار کی صنعتوں (پی ایس ای)،بہت چھوٹی، چھوٹی اورمتوسط صنعتوں (ایم ایس ایم ای) وغیرہ جیسے مختلف شراکت داروں  کے ساتھ مل کر معیشت کی مضبوطی میں خدمات انجام دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جن دھن یوجنا کے تحت اورراست فوائد منتقلی کے ذریعے آبادی کے ایک بڑے حصے کو جوڑ کروزیراعظم کے آتم نربھر بھارت کے نفاذ کوعملی جامہ پہنانے میں بھی تعاون دیا ہے۔

پی این بی کے سینئر افسران نے وزیرصحت ڈاکٹر ہرش وردھن کو ماسک اورسینیٹائزر کی ایک کووڈ کِٹ، بینک کی شاندار تاریخ  پرمبنی ایک کتاب اوردیگریادگار سونپیں۔

*************

( م ن ۔ ک ا(

U. No. 4050



(Release ID: 1640191) Visitor Counter : 191