وزارت دفاع
بھارتی فضائیہ میں رافیل کی شمولیت
Posted On:
20 JUL 2020 8:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20 جولائی ، 2020 / بھارتی فضائیہ کی 5 رافیل طیارے کے پہلے جتھے کے بھارت میں جولائی 2020 کے آخر میں پہنچنے کی امید ہے۔ یہ طیارہ بھارتی فضائیہ کے امبالہ اسٹیشن میں موسم پر انحصار کرتے ہوئے 29 جولائی کو شامل کیا جائے گا۔ اس طیارے کے پہنچنے پر میڈیا کوریج کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔ اس طیارے کو اپنے طور پر شامل کیے جانے کی تقریب 20 اگست کو بعد دوپہر منعقد ہوگی ، جس کی پوری طرح میڈیا کوریج بھی ہوگی۔ فضائیہ کے عملے اور زمین کے عملے کی اس طیارے کے سلسلے میں جامع تربیت ہوئی ہے، جس میں اِس کے انتہائی جدید ہتھیاروں کا نظام شامل ہیں جو اب پوری طرح کام کر رہا ہے ۔ اس طیارے کے پہنچنے کے بعد اسے جلد از جلد کام میں لانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
2020۔07۔20
U – 4043
(Release ID: 1640110)
Visitor Counter : 181