وزارت دفاع

’ میک ان انڈیا’ کو فروغ دینے کے لئے وزارت دفاع نے ٹی۔ 90 ٹینکوں کے لئے 1512 بارودی سرنگ ہٹانے والے آلات کی حصولیابی کے لئے بی ای ایم ایل کے معاہدے پر دستخط کئے

Posted On: 20 JUL 2020 6:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  20 جولائی 2020،           حکومت کی ‘میک ان انڈیا’ پہل کو فروغ دینے کے مقصد سے اور  رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ کی منظوری کے ساتھ  وزارت دفاع کے  حصولیابی کے شعبے نے ٹینک ٹی۔ 90 ایس / ایس کے  ک کے واسطے  1512 باروردی سرنگیں  ہٹانے والے آلے  (ایم پی) کی حصولیابی کے لئے آج   بھارت ارتھ موورس لمیٹیڈ  (بی ای ایم ایل)کے ساتھ تقریباً 557 کروڑ روپے  کی مالیت کے  ایک معاہدے پر دستخط کئے۔ اس معاہدے میں  آلہ تیار کرنے کے حصے میں  کم از کم  50 فیصد   ہندوستان میں تیار کئے جانے والے سامان کے ساتھ  خریدنا اور  تیار کرنا (ہندوستان میں) شامل ہیں۔

ان  مائن پلوز (بارودی سرنگیں ہٹانے والے آلے) کو ہندوستان مسلح دستوں کے  ٹی۔ 90 ٹینکوں میں لگایا جائے گا، جو کہ  بارودی سرنگیں کے ساتھ ساتھ  ٹینک کی  آگے بڑھنے میں بھی مدد کرے گا۔ اس سے ٹینک کے بیڑے  کی رفتار میں کئی گنا اضافہ ہوگا، جس کے نتئجے میں مسلح افواج بارودی سرنگوں کی وجہ سے ہونے والے کسی جانی نقصان کے بغیر  دشمن کے علاقے میں دور تک پہنچ سکیں گی۔

ان 1512 مائن پلوز  کا کام  2027 تک مکمل ہونے کا منصوبہ ہے۔ ان کی شمولیت سے  فوج کی لڑنے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(20-07-2020)

U-4037



(Release ID: 1640088) Visitor Counter : 155