وزارت خزانہ

سی بی ڈی ٹی 20 جولائی ، 2020 ء سے مالی سال 19-2018 ء کے لئے انکم ٹیکس کی رضا کارانہ ادائیگی کے بارے میں ای – مہم شروع کرے گا

Posted On: 18 JUL 2020 6:23PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،19 جولائی  / انکم ٹیکس کا محکمہ 20 جولائی ، 2020 ء  ، بروز پیر سے ٹیکس دہند گان  کی آسانی کے لئے  انکم ٹیکس کی رضا کارانہ  ادائیگی  کے بارے میں  ایک ای – مہم  شروع کر رہا ہے ۔  11 روزہ یہ مہم  31 جولائی ، 2020 ء کو ختم ہو جائے گی ۔  اس میں  ایسے ٹیکس دہندگان  پر توجہ  مرکوز کی جائے گی ، جنہوں نے  پہلے اپنے ریٹرن  فائل نہیں کئے ہیں یا  مالی سال  19-2018 ء کے  ، اُن کے ریٹرن  میں  کوئی  اختلاف  / کمی پائی جاتی ہے ۔ 

          اس ای – مہم کا مقصد ٹیکس دہندگان کو   اپنے ٹیکس / مالی لین دین  کے بارے میں  آئی ٹی محکمے کے ساتھ آن لائن معلومات فراہم کرنا ، خاص طور پر  مالی سال 19-2018 ء کے لئے ٹیکس دہندگان  کو سہولت  فراہم کرنا    اور رضا کارانہ  طور پر  ادائیگی کو فروغ دینا ہے  تاکہ  انہیں  کوئی  نوٹس موصول نہ ہو اور   کوئی جانچ کا عمل  کا سامنا  نہ کرنا پڑے ۔

          یہ ای – مہم  ٹیکس دہند گان  کے فائدے کے لئے چلائی  جا رہی ہے ۔  اس ای – مہم  کے تحت انکم ٹیکس کا محکمہ  مخصوص ٹیکس دہندگان کو ای میل / ایس ایم ایس  بھیجے گا  تاکہ وہ مالی لین دین   سے متعلق  آئی ٹی محکمے کو  مختلف وسائل سے حاصل ہونے والی معلومات  کی تصدیق کر سکے  ۔ ان دیگر وسائل میں  مالی لین دین کا اسٹیٹمنٹ  ( ایس ایف ٹی ) ، ادائیگی کے مقام پر  ٹیکس کی کٹوتی ( ٹی ڈی ایس ) ،  موقع پر ٹیکس  کی وصولی ( ٹی سی ایس ) ، بیرونی ادائیگیاں ( 15 سی سی کے ذریعے ) وغیرہ شامل ہیں ۔   محکمے نے  معلومات کے  تیکون  اور  اعداد و شمار  کے تجزیہ کے تحت  جی ایس ٹی  ، درآمدات ، بر آمدات   اور تمسکات میں لین دین   ، اشیاء اور موچوول فنڈ وغیرہ میں لین دین  کے  بارے میں معلومات یکجا کی ہے ۔

          قابلِ ذکر ہے کہ اعداد و شمار کے تجزیہ سے کچھ ایسے  ٹیکس دہندگان کی نشاندہی کی گئی ہے  ، جنہوں نے بڑی  قدر کے لین دین کئے ہیں لیکن  مالی سال 20-2019 ء کے لئے اپنے ریٹرن  داخل نہیں کئے ہیں ( مالی سال 19-2018 ء سے متعلق ) ۔ ریٹرن داخل نہ کرنے والوں کے علاوہ  ایسے ریٹرن داخل  کرنے والوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے  ، جنہوں نے اپنے  انکم ٹیکس ریٹرن میں بڑی قدر والے لین دین   کی نشاندہی نہیں کی ہے ۔

          ای – مہم کے تحت ٹیکس دہند گان   اپنے  بڑی قدر والے لین دین سے متعلق معلومات  متعلقہ پورٹل پر حاصل کر سکتے ہیں ۔    یہ لوگ مندرجہ ذیل متبادل میں سے  کسی ایک کو  منتخب کرکے  اپنا جواب  آن لائن داخل کر سکتے ہیں ۔  ( i ) معلومات درست ہے ۔ ( ii ) معلومات پوری طرح درست نہیں ہے ۔ ( iii ) معلومات دوسرے شخص / سال  سے متعلق ہے ۔ ( iv ) یہ معلومات دوہرائی گئی ہے / دی گئی جانکاری میں شامل ہے  اور ( v ) اس معلومات سے انکار کیا جاتا ہے ۔  ان سب کے لئے انکم ٹیکس دفتر  جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ جوابات آن لائن داخل کئے جائیں گے ۔

          قابلِ ذکر ہے کہ  سال 20-2019 ء کے لئے  ( سال 19-2018 ء  سے مطابقت کے ساتھ )  کے لئے انکم ٹیکس ریٹرن  داخل کرنے  یا نظر ثانی کرنے  کی آخری تاریخ  31 جولائی ، 2020 ء ہے ۔ ٹیکس دہندگان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ  اپنی  آسانی اور فائدے کے لئے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ای – مہم میں شریک ہوں ۔   

                   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (19-07-2020)

U. No.  4010


(Release ID: 1639756) Visitor Counter : 230