سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
کووڈ -19سے نمٹنے کے لئے اے آر سی آئی اور ویہانت ٹکنالوجیز نے بیگ کے اسکین ڈس انفیکشن کےلئے مشترکہ طورپر یووی سسٹم تیار کیا
Posted On:
17 JUL 2020 12:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی17 جولائی 2020 ۔کووڈ -19 کے انفیکشن کے پھیلنے کی ایک بڑی وجہ گھریلو اور بین الاقوامی سفر بھی ہے ۔سفر کے ایک ناگزیر حصے کے طور پر بیگج کا مختلف قسم کے لوگوں کی جانب سے استعمال ، اس وائرس کے پھیلنے کے سلسلے میں رابطے کے اسباب ہوسکتے ہیں اور مسافر جب اپنے ہاتھ تبدیل کریں تو انہیں فوراََ دھولینا چاہئے ۔ لاک ڈاؤن کی مدت کے بعد کے دور میں ہوائی اڈوں ،ریلوے اسٹیشنوں اور تجارتی اداروں میں مسافروں کی نقل وحمل میں اضافے کے ساتھ ہی کچھ سیکنڈ کے اندر بیگج کے ڈس انفیکشن کے لئے ایک ریپڈ نظام کی فوری ضرورت ہے تاکہ کووڈ – 19سے موثر طور سے نمٹا جاسکے ۔
بیگج کے ذریعہ انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے حیدرآباد کے پاؤڈر میٹرجی اور نیو میٹیریل کے لئے انٹرنیشنل ایڈوانس ریسرچ سینٹر اور نوئیڈا کے ریہانت ٹکنالوجیز نے مشترکہ طور پر کریتی اسکین یووی بیگج ڈس انفیکشن سسٹم تیار کیا ہے ۔
تیار کیا گیا پختہ یووی سی کونوئیر سسٹم کچھ ہی سیکنڈ کے اندر کونوئیر کے ذریعہ گزرنے والے بیگ کو وبائی اثرات سے موثر ڈھنگ سے پاک کرسکتا ہے اور یہ بیگج کو وبائی اثرات سے تیزی سے پاک کرنے کے لئے ہوائی اڈوں ، ریلوے اور بس اسٹیشنوں کے علاوہ ہوٹلز ، تجارتی اور پرائیویٹ اداروں میں استعمال کے لئے مناسب ہے ۔
یووی سی پر مبنی وبائی اثرات کو پاک کرنے کا نظام اپنی وبائی اثرات کو تیزی سے پاک کرنے کی صلاحیت کے لئے جانا جاتا ہے اور وبائی اثرات کو پاک کرنے کا عمل خشک اور کیمیکل سے پاک ہے ۔
کریتی اسکین یووی ایڈوانس بیگج ڈس انفیکشن سسٹم کو خصوصی طورپر ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ بیگج کو ڈس انفیکشن ٹنل میں گائیڈ کیا جاسکے ، جو یووی سی لائٹ (254 این ایم ) استعمال کرتا ہے ۔
انٹرنیشنل ایڈوانس ریسرچ سینٹر فار پاؤڈر میٹلرجی اور نیو میٹیریلز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جی پدمانابھن نے بتایا کہ یووی سی پر مبنی ڈس انفیکشن نظام میں اپنے ماضی کے تجربے کے ساتھ اے آر سی آئی نے یووی ڈوسیج سطح جیسی ان پٹس فراہم کی ہیں اور ڈس انفیکشن ٹنل میں یووی سی کی شدت کی میپنگ میں گائڈینس فراہم کی ہیں تاکہ تمام ضروری مقامات پر درکار شدت دستیاب ہوسکے ۔ ویہانت ٹکنالوجیز نے کریتی اسکین یو وی بیگج ڈس انفیکشن سسٹم تیار کرنے میں مہارت اور اپنے سابقہ تجربے کے ساتھ ایک ریکارڈ مدت میں کریتی اسکین یووی سی سسٹم تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
ویہانت ٹکنالوجیز کووڈ -19 بحران کے دوران 24 گھنٹے اس واحد مقصد کے ساتھ کام کررہا ہے کہ لوگوں کو محفوظ رکھا جاسکے ۔چونکہ کووڈ انفیکشن کے پھیلنے کا ایک بڑا ذریعہ مسافروں کا بیگج ہے لہذا ویہانت ٹکنالوجیز نے اے آر سی آئی کے ساتھ کریتی اسکین یووی بیگج ڈس انفیکشن سسٹم مشترکہ طور پر تیار کیا ہے ۔
ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے بتایا کہ صحت سے متعلق تشویش کو پور ی طر ح دور کرتے ہوئے معاشی ترقی کی سرگرمیوں کی اجازت کے لئے وائرس کے اس دور میں ہم سفر کو محفوظ بنارہے ہیں ۔
یہ نظام مختلف مقاصد اور مقامات کے لئے مختلف ٹنل کے ساتھ فی ایک بیگ کے طورپر تعینات کیا جاسکتا ہے۔ یہ نظام 8 سیکنڈ کے اندر بیگج کو وبائی اثرات سے موثر ڈھنگ سے پاک کرسکتا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ح ا۔ رم
17-07-2020
U-3974
(Release ID: 1639326)
Visitor Counter : 202