سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ٹرانسپورٹ کی وزارت نے گاڑیوں کے رجسٹریشن پلیٹوں پر اَلفا اعداد کے رنگ اور اس کے بیک گراؤنڈ کو واضح طور پر نقش کرنے کے کام کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا

Posted On: 16 JUL 2020 3:53PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  16/جولائی 2020 ۔ سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے ’مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں رجسٹریشن مارک کی تفویض ایک نظر میں‘ کے موضوع سے متعلق باب میں رہ گئی خامیوں کو دور کرنے کے مقصد سے ایس او 2339 (ای) مورخہ 14 جولائی 2020 کو جاری کیا ہے، تاکہ مختلف کلاس اور زمروں کی گاڑیوں کے رجسٹریشن پلیٹ پر اَلفا اعداد کے رنگ اور اس کے بیک گراؤنڈ کو صحیح طریقے سے ایڈجسٹ کرتے ہوئے واضح طور پر مرتسم کیا جاسکے۔ یہ نوٹیفکیشن محض رجسٹریشن علامات کے متعلق وضاحت کو نمایاں کرنے کے لئے جاری کی گئی ہے اور رجسٹریشن پلیٹوں کے لئے اس میں کچھ بھی نیا طے نہیں کیا گیا ہے۔

اس سے قبل وزارت نے موٹر گاڑی قانون 1988 (1988 کا 59) کے سیکشن 41 کے سب سیکشن (6) کے تحت مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے گاڑیوں پر الگ الگ رجسٹریشن مارک طے کرنے کے لئے مورخہ 12 جون 1989 کو ایس او 444 (ای) جاری کیا تھا۔ بعد میں وزارت نے مختلف زمروں اور درجوں کی گاڑیوں کے لئے رجسٹریشن پلیٹوں پر الفا نیومیرلس اور اس کے بیک گراؤنڈ کو طے کرنے کے لئے 12 جون 1989 کو جاری کئے گئے ایس او 444 (ای) میں ترمیم کرکے 11 نومبر 1992 کو نیا ایس او 827 (ای) جاری کیا۔ اس کے علاوہ وزارت نے جی ایس آر 901 (ای) مورخہ 13 دسمبر 2001 کے ذریعے ٹرانسپورٹ اور نان ٹرانسپورٹ درجے کی گاڑیوں کے لئے رجسٹریشن پلیٹ کا رنگ مقرر کیا۔

وزارت کے علم میں آیا کہ 12 جون 1989 کو جاری ایس او 444 (ای) میں ’مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں رجسٹریشن مارک کی تفویض ایک نظر میں‘ والے باب میں ترمیم رہ گئی ہے، جس کی وجہ سے کچھ ابہام نظر آرہا تھا، اس لئے یہ نوٹیفکیشن وضاحت کے لئے جاری کی گئی ہے۔

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3952



(Release ID: 1639301) Visitor Counter : 123