وزارت دفاع

بھارت اورچین کی فوجی سطح کی ملاقات 14 جولائی 2020  کو

Posted On: 16 JUL 2020 1:01PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی16 جولائی 2020۔بھارت اور چین  ایل اے سی  پر موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے قائم فوجی اورسفارتی ذرائع کے توسط سے بات چیت میں  مصروف عمل ہیں ۔پی ایل اے اور بھارتی فوج کے کمانڈروں نے 14  جولائی  2020  کو چوتھے دور کے لئے ہندوستان کی طرف واقع  چشول  میں ملاقات  کی ۔

          اس سے پہلے بھارت او ر چین کے خصوصی نمائندوں نے  5  جولائی کو  فوج کے مکمل طورپر ہٹنے پر  بات چیت کی تھی اور جس پر رضا مندی ہوئی تھی ۔ اس بار کی ملاقات میں  ایک بار پھر اس پر رضامندی ہوئی ہے ۔

          سینئیر کمانڈرو  ں نے فوج کے ہٹنے کے پہلے مرحلے کے نفاذ  پرہوئی  پیش رفت کا جائزہ لیا اور فوج کے مکمل طور پر ہٹنے کو یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات  پر بات چیت کی ۔

          دو نوں فریق  فوج کے مکمل طورپر ہٹنے کے ہدف کے تئیں عہد بستہ ہیں۔یہ عمل  پیچیدہ  ہے اور مستقل ویری فکیشن کا متقاضی ہے ۔  وہ سفارتی اور فوجی سطح  پر  مستقل ملاقاتوں کے ذریعہ  اسے آگے لے جارہے ہیں۔

 

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ن ا۔رم

U-3947



(Release ID: 1639031) Visitor Counter : 173