سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

زی ڈَس   کی تیار کردہ کووڈ -19 ویکسین زی کوو-ڈی کی بایو ٹکنالوجی محکمہ نے حمایت کی ،  اختیار کرنے کا مرحلہ 1/11 طبی ٹرائل شروع


مطالعے سے ویکسین کی سیفٹی، قوت برداشت اور امیونٹی بڑھانے کی صلاحیت کا اندازہ ہوگا

Posted On: 16 JUL 2020 11:02AM by PIB Delhi

 

نئیدہلی16 جولائی 2020۔بی آئی آر اےسی کے نافذ کردہ نیشنل بایو فرما مشن کے تحت بایو ٹکنالوجی کے محکمے ، حکومت ہند کی حمایت کردہ  ویکسین ڈسکوری پروگرام کا طبی ٹرائل شروع ہوگیا ہے ۔

          بی آئی آر اے سی نے اعلان کیا ہے کہ زی کوو –ڈی  ،  پلاسمڈ ڈی این اے ویکسین  جس کی  زی ڈس  نے نمونہ ساز کی ہے اور تیار کیا ہے اور جس کی جزوی مالی امداد  حکومت ہند کے بایو ٹکنالوجی کے محکمے نے کی ہے ،صحت امور میں  اس  کا مرحلہ  1  اور 2   کے تحت طبی ٹرائل شروع ہوگیا ہے ،جس سے یہ کووڈ -19  کے لئے اندرون ملک تیارکردہ پہلی  ویکسین بن گئی ہے ۔ جس  کا بھارت میں  انسانو ں   میں ٹرائل   کے لئے  شروع  کیا جائے گا۔

          ابتدائی طورپر اختیار کیا جانے والا پہلے اور دوسرےمرحلے کا  خوراک اسکیلیشن  ، کثیر رخی مطالعے سے ویکسین  کی سیفٹی  ،  قوت برداشت اور اس کی امیونٹی بڑھانے کی صلاحیت کا اندازہ ہوگا۔ فروری 2020  میں  کووڈ -19  کے لئے تیز رفتار ویکسین ڈیولپمنٹ پروگرام کے آغاز کے بعد سے ویکسین  کی انسانی خوراک  نے ایک اہم سنگ میل   کی  نشان دہی کی ہے ۔

          ڈاکٹر رینو  سوروپ   ، ڈی ڈی ٹی اور چیئر پرسن ، بی آئی آر اے سی نے کہا کہ حکومت ہند کے بایو ٹکنالوجی کے محکمہ نے کووڈ -19  کے لئے   اندرون ملک تیار کردہ ویکسین   کی ترقی  کے مسئلے کو حل کرنے کے نیشنل بایو فرما مشن کے تحت  زی ڈس کے ساتھ شراکت داری کی ہے ۔ زی ڈس کے ساتھ یہ شراکت داری اس خوفناک وبائی بیماری سے لڑنے کے لئے ویکسین سے متعلق  ملک کی ضرورت  کو پورا کرنے کے لئے ہے ،جس نے  ایک بلین  لوگوں کی زندگی کو  خطرے میں ڈال دیا ہے۔اس طرح کی تحقیقی کوششوں  سے ملک کومستقبل میں بیماریوں سے پھیلنے سے بچاؤ کے لئے حکمت عملی تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

          انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ آتم نربھر بھارت کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے ، کیونکہ  زی ڈس نے  اندرون ملک تیار ویکسین کا انسانوں  میں طبی  ٹرائل شروع کردیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ویکسین مسلسل مثبت نتائج ظاہر کرنا جاری رکھے ۔جیسا  کہ اس نے قبل ازیں طبی مرحلے میں اب تک کیا ہے ۔جس  میں اسے محفوظ اور امیونٹی  بڑھانے کی صلاحیت والا  پایا گیا ہے ۔یہ بھارتی سائنسی تحقیق میں ایک بڑی  چھلانگ ہوگی۔

          پیش رفت پر گفتگو  کرتے ہوئے زی ڈس کڈیلا  کے چیئر مین جناب  پنکج آر پٹیل نے کہا کہ اس وبائی بیماری کے خلاف لڑائی میں  ہمارا یہ ایک بہت اہم قدم ہے  اور اس سے حفظان صحت کے اس چیلنج  سے نمٹنے میں ملک کو مدد ملے گی۔ ہم بی آئی آر اے سی اور حکومت ہند کے بایو  ٹکنالوجی محکمے کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کووڈ  -19  کو روکنے کے لئے ایک محفوظ اور موثر ویکسین فراہم کرنے کی ہماری کوشش  میں مدد کی ۔

 

 

 

زی کووڈ کے بارے میں :

          علاج سے پہلے کے مرحلے  میں یہ ویکسین  چوہوں   ،  گنیا خنزیر اور خرگوش جیسے متعدد جانوروں  میں  آزمائی گئی تھی  جن میں مضبوط   قوت مدافعتی پائی گئی۔ ویکسین  سے پیدا اینٹی باڈیز    اس مہلک  وائرس  کو بے اثر کرنے میں کامیاب ثابت ہوئی جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ جن جانوروں میں  یہ ویکیسن آزمائی گئی ان میں حفاظتی صلاحیت تھی۔

          زی کووڈ  کی مدد سے کمپنی نے  ملک میں  کامیاب طورپر ڈی ایم اے ویکسین  پلیٹ فارم قائم کیا ہے،جس میں پلیٹ فارم کو ویکسین کے بہترین  استحکام اور  کم کولڈ چین کی ضروریات کو ظاہر کرنے کے لئے بھی جانا جاتا ہے ،جس سے ملک کےدوردراز علاقوں میں اس کے نقل وحمل میں آسانی ہوتی ہے۔ مزید برآں  پلیٹ فارم کو دو ہفتوں میں ترمیم کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

 

 نیشنل بایو فرما مشن ،  ڈی بی ٹی کےبارے میں :

          250  ملین امریکی ڈالر کی مجموعی لاگت سے اورعالمی بینک  کی 50فیصدمشترکہ فنڈنگ سے کابینہ کی طرف سے منظور شدہ  بیو فرما کیوٹیکلس سے متعلق ابتدائی   ترقی  کے لئے تحقیق کو تیز تر کرنے کے لئے انڈسٹری اکیڈمیاں   کولائبریٹو  مشن   آف ڈپارٹمنٹ آف بایو ٹکنالوجی   ( ڈی بی ٹی ) ،حکومت ہند  کا نفاذ  بایو ٹکنالوجی ریسرچ  اسسٹنس  کونسل  ( بی آئی آر اے سی ) میں کیا   جارہا ہے ۔یہ پروگرام  بھارت کی آبادی  کے صحت معیارات میں  بہتری لانے کے مقصد سے ملک کو کفایتی  پروڈکٹس  کی فراہمی  کے لئے وقف ہے ۔

 

بی آئی آر اے سی کے بارے میں :

          بایو ٹکنالوجی انڈسٹری ریسرچ  اسسٹنس کونسل  ( بی آئی آر اے سی کونسل کے غیر منفعتی سیکشن -8  ،  شیڈیول  بی سرکاری شعبے کی صنعت ہے ،جسے  انٹر فیس ایجنسی  کے طور پر حکومت ہند کے  بایو ٹکنالوجی محکمہ  ( ڈی بی ٹی ) نے قائم کیا ہے تاکہ ابھرتی ہوئی  بایو ٹیک صنعت کو مضبوط  کیا جاسکے اور بااختیار بنایا جاسکے اور جو اسٹریٹجک   تحقیق اور ختراع   کو انجام دے   ،  قومی  سطح  پر متعلقہ  مصنوعات  کی ترقی کی ضروریات کو  حل کرے ۔مزید معلومات کے لئے   https://birac.nic.inملاحظہ کریں ۔

 

زی ڈس کے بارے میں  :

          زی ڈس کڈیلا  ایک اختراعی  عالمی دواساز کمپنی ہے جو حفظان صحت تھریپیز  کی ایک وسیع رینج  کو دریافت کرتی ہے ،تیار کرتی ہے او ر اس کی مارکیٹنگ کرتی ہے۔ جس میں  مولی کیو ل  ڈرگس ، حیاتیاتی طریقہ علاج ( بایو لوجک  تھریپیز ) اور ویکسین  شامل ہیں۔

(For Further Information: Contact Communication Cell of DBT/BIRAC

@DBTIndia @BIRAC_2012

www.dbtindia.gov.inwww.birac.nic.in)

 

         

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ن ا۔رم

U-3946



(Release ID: 1639023) Visitor Counter : 241