وزارت دفاع

وزارت دفاع نے فوجی سازوسامان کی خرید کے لئے مسلح دستوں کو اختیارات تفویض کئے

Posted On: 15 JUL 2020 6:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی،15جولائی 2020/ شمالی سرحدوں پر موجودہ صورتحال کے سبب پیدا شدہ  حفاظتی ماحول کو دیکھتے ہوئے اور ہماری سرحدوں  کی حفاظت کے لئے مسلح دستوں کو مضبوطی فراہم کرنے کی ضرورت کو دھیان میں رکھتے ہوئے  ، وزیر دفاع جناب  راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں 15 جولائی  2020 کو ڈیفینس  ایکویزیشن  کونسل (ڈی اے سی) کی خصوصی  میٹنگ طلب کی گئی۔

 ڈی اے سی نےمسلح افواج یا دستوں کو ان کی ایمرجنسی آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 300 کروڑ روپے تک کی فوری  فوجی سازو سامان کی خریداری  سے وابستہ معاملوں کو آگے بڑھانے کے لئے اختیارات تفویض کئے ہیں۔ اس سے خریداری  کے لئے مقررہ  مدت میں کمی آئے گی اور خریداری کے  لئے چھ مہینے کے اندار آرڈر دیا جاسکے گا اور ایک سال کے اندر ڈیلیوری کی شروعات ہوجائے گی۔

****

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-3936


(Release ID: 1638952) Visitor Counter : 181