شہری ہوابازی کی وزارت
راجیو گاندھی نیشنل ایوی ایشن یونیورسٹی نے آگ بجھانے سے متعلق مختصر مدتی کورس کے لئے داخلے کا عمل شروع کیا
6مہینے کا مذکورہ کورس 17 اگست 2020 سے شروع ہوگا
Posted On:
15 JUL 2020 1:10PM by PIB Delhi
بھارت کی واحد ہوا بازی یونیورسٹی یعنی راجیو گاندھی نیشنل ایوی ایشن یونیورسٹی (آر جی این اے یو ) ، واقع امیٹھی اترپردیش میں آگ بجھانے سے متعلق بنیادی فائر فائٹر کورس نام کے پیشہ ورانہ کورس کے لئے داخلے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے طلباء کو اس پروگرام میں اپنا نام درج کرانے کے لئے درج ذیل ویب سائٹ gmraa.contact@gmrgroup.in پر میل کرنا ہوگا۔
راجیو گاندھی نیشنل ایوی ایشن یونیورسٹی کے کارپرداز وائس چانسلر جناب امبر دوبے ، نے کہا ہے کہ فائر فائٹرس ، ہوا بازی کے شعبے میں ایک اہم حیثیت رکھتے ہیں۔ ملک بھر میں ہوائی اڈوں کی توسیع کے ساتھ تربیت یافتہ پیشہ وران کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے اس کورس کے ذریعے ہم ہنر مند پیشہ وران تیار کر رہے ہیں تاکہ وہ اس شعبے میں مستقبل کے مطالباتی تکمیل کر سکیں۔
بنیادی فائر فائٹرس کورس اصلاً چھ مہینے کا سرٹیفکیٹ پروگرام ہے جو ان لوگوں کے لئے ترتیب دیا گیا ہے جو بطور فائر فائٹر اپنا کریئر بنانا چاہتے ہیں ۔ یہ کورس جی ایم آر ایوی ایشن اکیڈمی کے تعاون اشتراک سے چلایا جا رہا ہے۔
یہ کورس کلی طور پر ایئر کنڈیشن کلاس روم ، کتب خانے ، ہوسٹلوں کے ساتھ ساتھ عالمی درجے کے تربیتی مرکز میں چلایا جائے گا۔ کورس کے دوران تمام امیدواران کو ماہرین کے ذریعے براہ راست آگ لگنے پر کئے جانے والے اقدامات کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ یہ تربیت مصروف عمل رن وے پر فراہم کی جائے گی تاکہ طلباء کو حقیقی زندگی کا تجربہ حاصل ہو سکے۔ پائلٹ کیڈیٹوں اور ہوائی اڈہ آپریشن کے ماہرین کے ساتھ باہم اثر پذیر ملاقات کا بھی اہتمام کیا جائے گا تاکہ ہوائی اڈے کے اصل کام کاج اور اصل حالات سے آگاہی حاصل ہو سکے۔ یونیورسٹی سرکردہ ایئر پورٹ آپریٹروں کے تحت کامیاب امیدواروں کو کیمپس پلیس مینٹ یعنی ادارے کے اندر رہتے ہوئے روزگار کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔
استحقاق: کوئی بھی جسمانی اور طبی لحاظ سے چاک و چوبند مرد یا عورت امیدوار جس کی عمر 18 برس سے زیادہ ہو جس نے 2+10 کا امتحان پاس کیا ہو وہ داخلے کے مذکورہ عمل کے لئے درخواست گذار سکتا ہے۔ زنانہ امیدوار کی لمبائی 157 سینٹی میٹر جبکہ مردانہ امیدوار کی لمبائی 165 سینٹی میٹر ہونی لازمی ہے۔ امیدواران کے پاس ایل ایم وی ؍ ایچ ایم وی ڈرائیونگ لائسنس اور انگریزی کی اچھی تفہیم کی صلاحیت بھی ہونی لازم ہے۔
موجودہ کورس 17 اگست 2020 سے 14 فروری 2021 کے دوران مکمل ہوگا۔
راجیو گاندھی نیشل ایوی ایشن یونیورسٹی کے بارے میں تفصیلات :
راجیو گاندھی نیشنل ایوی ایشن یونیورسٹی( آر جی این اے یو ) بھارت میں اپنی نوعیت کی پہلی ہوائی بازی یونیورسٹی ہے جو امیٹھی ، اترپردیش میں راجیو گاندھی نیشنل ایوی ایشن یونیورسٹی ایکٹ 2013 کے تحت قائم کی گئی ہے۔ آر جی این اے یو کے قیام کا مقصد ہوا بازی ، مطالعات ، تدریس ، تربیت ، صنعت سے ساتھ تال میل بنا کر تحقیق کو فروغ دینا ہے تاکہ تمام تر ذیلی شعبوں میں جن کا تعلق ہوائی بازی کی صنعت سے ہے ۔متعلقہ آپریشنوں میں عمدگی حاصل کی جا سکے۔ بھارتی ہوائی بازی صنعت میں درآئی ہنرمندی کی کمیوں اور دیگر تقاضوں کو پُر کرنے کے لئے یونیورسٹی فی الحال تین پروگرام پیش کرتی ہے۔ پہلا پروگرام انڈر گریجویٹ پروگرام ہے دوسرا پروگرام پوسٹ گریجویٹ پروگرام ہے اور تیسرا پروگرام بیسک فائر فائٹنگ میں سرٹیفکیٹ کورس ہے۔ یونیورسٹی اوسط سطح اور سینئر ہوا بازی پیشہ وران کے لئے جو اس پیشے میں پہلے سے مصروف عمل ہیں ، ان کے لئے متعدد ای ڈی پی ؍ ایم ڈی پی بھی فراہم کرتی ہے تاکہ وہ اپنے علم کی تازہ کاری کر سکیں۔ یونیورسٹی سے متعلق مزید اطلاعات کے لئے درج ذیل ویب سائٹ www.rgnau.ac.in پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔
****************
م ن ۔ م ف
U: 3913
(Release ID: 1638714)
Visitor Counter : 177