دیہی ترقیات کی وزارت

دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے 6 ریاستوں کے نمائندوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ غریب کلیان روزگار ابھیان کی پیش رفت پر جائزہ میٹنگ کی


جناب تومر نے کہا کہ اس مہم سے کووڈ-19 بحران کےدوران معیشت کی مضبوطی کے ساتھ روزگار اور ذریعہ معاش کے مواقع فراہم ہورہے ہیں ، زیادہ سے زیادہ بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور دیا

Posted On: 14 JUL 2020 8:25PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی15 جولائی 2020۔دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب نریندرسنگھ تومرنے آج 6 ریاستوں  کے دیہی ترقیاتی وزأ اور سینئیر

افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ غریب کلیان روزگار ابھیان کی پیش رفت پر جائزہ میٹنگ کی ۔ 20 جو ن 2020  کو وزیر اعظم جناب نریندرمودی  کا آغاز کردہ  غریب  کلیان روزگار ابھیان  بہار ،اترپردیش ، جھارکھنڈ ، مدھیہ پردیش ، اوڈیشہ اور راجستھان  جیسی ریاستوں کے  116  اضلاع میں  چلایا جارہا ہے ۔یہ ابھیان 125 دنوں تک چلے گا اور 11  مختلف وزارتوں کے تحت آنے والے کاموں  کی تکمیل کے لئے نشاندہی کرلی گئی ہے۔مختلف معیارات کے لحاظ سے ابھیان کو اچھی  پیش رفت  کرتے   ہوئے پایا گیا ہے اور اس پر مستقل  طورپر نظررکھی جارہی ہے ۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/imaZ6ST.jpg

                                                                                                        ریاستی نمائندوں  سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ  یہ حکومت   کی کوشش ہے ،جس کے تحت تارکین وطن مزدوروں  کو ان کے آبائی مقامات پرروز گار فراہم کئے جارہے ہیں۔ یہ ابھیان نہ صرف یہ کہ اپنے گھروں کو لوٹنے  والے تارکین وطن اور اسی طرح  متاثرہ دیہی شہریوں کو روزگار فراہم کررہا ہے بلکہ  اس سے معیشت  بھی مضبوط ہورہی ہے  اوراس کی نتیجے میں گاؤوں  میں   بھرپورعوامی بنیادی ڈھانچے ہوں گے  اور ذریعہ معاش کے مواقع  پیدا کئے جائیں  گے ،  جیسے سڑکیں  ،  مکانات  ،آنگن واڑی سینٹر ، پنچایت گھروں   ، متعدددذریعہ معاش کے اثاثے اور  کمیونٹی کامپلیکس وغیرہ ۔ انہوں  نے  مرکزاور ریاستوں کے درمیان سرگرم تعاون کے ذریعہ چلائی جاری اس خصوصی مہم کی پیش رفت کی شرح  پر اظہار اطمینان کیا اور اس  مہم میں تیزی لانے اور زیادہ سے بنیادی ڈھانچے قائم کرنے پر زوردیا ۔

          جناب تومر نے ریاستوں کے درمیان  ایک مسابقتی طریق  کا ر  تیار کرنے پر بھی زور دیا تاکہ زیادہ سے زیادہ نتائج حاصل کئے جاسکیں اور اسی کے ساتھ ساتھ نفاذ کے عمل میں  متعددوزارتوں کو درپیش مشکلات کو کم کیا جاسکے تاکہ   طے شدہ وقت میں  طےشدہ اہداف مکمل  ہوجائیں ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ پی ایم جی ایس  وائی کے تحت  دیہی سڑکوں کے تعمیراتی کاموں کی تیسرے مرحلے  کی منظوری کے لئے ٹینڈر کے عمل میں تیزی لائی جائے ۔کیونکہ  اس کی وجہ سے تمام دیہی علاقوںمیں  تیزی سے روزگار کے مواقع  پیداکئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ابھیان  مشن موڈ  میں  لوگوںکو روزگار فراہم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے ۔

          کروناوائرس وبا کے سبب  پیدا ہوئے بحران کے دوران  لوگوںکی فلاح وبہبود کے لئے حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے اہم اقدامات کے بارے میں  بات کرتے ہوئے جناب تومر نے کہا کہ مرکز ی حکومت  نے ایم جی این آر ای  جی اے  کےتحت  اضافی 40  ہزارکروڑروپے کا التزام  کیا ہے۔آتم نربھر بھارت ابھیان کے تحت  20  لاکھ کروڑروپے کے پیکج  کا اعلان  بھی کیا گیا ہے ۔حکومت تقریباََ  8  مہینے سے  غریبوںکو راشن  مفت میں دے رہی ہے ۔  میٹنگ  میں  شرکت کرنے والے 6ریاستوں کے نمائندو  ں  نے غریب کلیان روزگار ابھیان  کے لئے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور اس کے موثر نفاذ  کے لئے کئی تجاویز  پیش کیں۔اترپردیش کے دیہی ترقی کے ریاستی وزیر جناب آنندسروپ شکلا نے  ا س بات پر اعتماد ظاہر کیا کہ طے شدہ اہداف ریاست میں  پورے طور پر حاصل کرلئے جائیں گے  ۔  بہار کے وزیر جناب شرون کمار نے  ریاست کے ضلع کھگڑیا (اس میں بہار کے 32  اضلاع کی زیادہ سے زیادہ تعداد  بھی اس میں شامل ہے )سے ابھیان شروع کرنے کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا  کیا، جو کہ  اُن مزدوروں کے لئے ایک نعمت ثابت ہورہی ہے ، جو وبا کے دوران واپس اپنے گھر آئے ہیں۔ دیہی ترقی کے مرکزی وزیر نے ریاستی نمائندوںکو یقین دہانی کرائی کہ ان کی تجاویز پر پورے طور پر غوروخوض  کیا جائے گا۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ن ا۔رم

U-3908


(Release ID: 1638693) Visitor Counter : 139