کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندوستان میں ماہ جون 2020 کے لیے تھوک قیمتوں کا عدد اشاریہ

Posted On: 14 JUL 2020 12:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  14/جولائی 2020 ۔ صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے کے اقتصادی مشیر کا دفتر ہندوستان میں ماہ جون 2020 کے لیےتھوک قیمتوں کا عدد اشاریہ (عارضی) اور ماہ اپریل 2020 کے لیے (قطعی) اس پریس ریلیز کے ذریعے جاری کر رہا ہے۔ تھوک قیمتوں کے عدد اشاریے(ڈبلیو پی آئی) کے عارضی اعداد وشمار ہر مہینے کی 14 تاریخ کو (یا کام کے اگلے دن)جاری کیے جاتے ہیں۔ یہ اعداد وشمار پورے ملک سے ادارہ جاتی ذرائع اور منتخب مینوفیکچرنگ یونٹوں سے حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر مرتب کیے جاتے ہیں۔ 10 ہفتے کے بعد عدد اشاریہ کو قطعی شکل دی جاتی ہے اور فائنل اعداد وشمار جاری کردیئے جاتے ہیں اور ان کے بعد انھیں منجمد کردیا جاتا ہے۔

افراطِ زر

افراطِ زر کی سالانہ شرح جو تھوک قیمتوں کے عدد اشاریہ پر مبنی ہے۔ جون 2020 کے مہینے کے لیے (جون 2019 کے مقابلے میں) اگر اس کا موازنہ پچھلے سال کی اسی مدت سے کیا جائے جو 2.02 فیصد تھی، (-1.81 فیصد) (عارضی) پر رہی۔

ڈبلیو پی آئی پر مبنی اعداد وشمار اور افراطِ زر کی سالانہ شرح (فیصد)*

تمام اشیاء /بڑے گروپ

وزن (فیصد)

اپریل 2020 (قطعی)

مئی 2020 (عارضی)

جون 2020 (عارضی)

عدد اشاریہ

افراطِ زر

عدد اشاریہ

افراطِ زر

عدد اشاریہ

افراط زر

تمام اشیاء

100

119.2

-1.57

117.7

-3.21

119.3

-1.81

1۔ بنیادی اشیاء

22.6

137.8

-1.08

136.2

-2.92

139.3

-1.21

2۔ ایندھن اور بجلی

13.2

89.8

-12.65

83.7

-19.83

88.3

-13.60

3۔ تیار شدہ مصنوعات

64.2

118.7

0.17

118.1

-0.42

118.6

0.08

خوراک کا تھوک قیمتوں کا عدد اشاریہ

24.4

147.7

4.38

146.1

2.31

148.6

3.05

* افراطِ زر کی سالانہ شرح جس کا حساب پچھلے سال کے اسی مہینے کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔

مختلف اشیاء کے گروپ کے عدد اشاریہ کے اتار چڑھاؤ کی تفصیل ذیل میں دی جارہی ہے۔

بنیادی اشیاء (وزن 22.62 فیصد)

اس بڑے گروپ کا عدد اشاریہ مئی 2020 کے 136.2 (عارضی) کے مقابلے جون 2020 میں (2.28 فیصد) سے اضافہ کے ساتھ 139.3 فیصد (عارضی ) ہوگیا۔ خام پیٹرولیم اور قدرتی گیس (16.30 فیصد)، غذائی اشیاء (1.97 فیصد) اور غیر غذائی اشیاء (1.71 فیصد) کی قیمتوں میں مئی 2020 کے مقابلے اضافہ ہوا۔ معدنیات (-1.72 فیصد) کی قیمتوں میں مئی 2020 کے مقابلے کمی آئی۔

ایندھن اور بجلی (وزن 13.15 فیصد)

اس اہم گروپ کے عدد اشاریہ میں ماہ مئی 2020 کے 83.7 (عارضی) کے مقابلے جون 2020 میں (5.50 فیصد) کا اضافہ ہوا اور یہ 88.3 (عارضی) تک پہنچ ہوگیا۔ معدنیاتی تیلوں کے گروپ میں مئی 2020 کے مقابلے میں (12.54 فیصد) کا اضافہ ہوا۔کوئلہ اور بجلی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

تیار شدہ مصنوعات (وزن 64.23 فیصد)

اس اہم گروپ کے عدد اشاریہ میں ماہ مئی 2020 کے 118.1 (عارضی) کے مقابلے جون 2020 میں (0.42 فیصد) کا اضافہ ہوا اور یہ 118.6 (عارضی) تک پہنچ ہوگیا۔ تیار شدہ مصنوعات کے 22 این آئی سی دو عددی گروپوں میں سے 13 گروپوں کی قیمتوں میں مئی 2020 کے مقابلے میں جون 2020 میں اضافہ دیکھا گیا، جن میں خوردنی مصنوعات کے مینوفیکچرر، پرنٹنگ اور ریکارڈیڈ میڈیا کا ری پروڈکشن، ملبوسات، کیمیاجات اور کیمیاوی مصنوعات، فارماسیوٹیکلس، میڈیسینل کیمیکل اور بوٹینکل مصنوعات، ربر اور پلاسٹک مصنوعات، دیگر غیردھاتی معدنیاتی مصنوعات، بنیادی دھات، فیبریکیٹیڈ میٹل پروڈکس، مشینری اور ساز و سامان کو چھوڑکر، بجلی کے ساز و سامان، موٹر گاڑیاں، ٹریلر اور سیمی ٹریلر اور ٹرانسپورٹ کے دیگر سامان، دیگر مینوفیکچرنگ شامل ہیں۔ وہیں اس مدت کے دوران جن گروپوں میں گراوٹ درج کی گئی ان میں مشروبات، تمباکو مصنوعات، ٹیکسٹائل، چمڑا اور متعلقہ مصنوعات، لکڑی اور کارک کی مصنوعات، کاغذ اور کاغذ کے مصنوعات، مشینری اور ساز و سامان نیز فرنیچر شامل ہیں، جبکہ کمپیوٹر، الیکٹرانک اور آپٹیکل مصنوعات کی قیمتوں میں مئی 2020 کے مقابلے جون میں  کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔

جون 2020 کے لئے ڈبلیو پی آئی کے اعداد و شمار کو تقریباً 70 فیصد کی جوابی شرح پر مرتب کیا گیا ہے۔ ڈبلیو پی آئی کے ان عارضی اعداد و شمار پر ڈبلیو پی آئی کی حتمی ترمیمی پالیسی کے مطابق نظرثانی کی جائے گی۔

خوراک کا تھوک قیمتوں کا عدد اشاریہ (وزن 24.38 فیصد)

بنیادی اشیاء کے گروپ سے ‘خوراک کی اشیاء’ اور تیار شدہ مصنوعات کے گروپ سے ‘خوراک کی مصنوعات’ ’ کا عدد اشاریہ عارضی طور پر بڑھا ہے۔مئی 2020 میں یہ 146.8 تھا جو جون  2020 میں 148.6 ہوگیا۔ خوراک کی تھوک قیمتوں کے عدد اشاریہ پر مبنی افراطِ زر کی سالانہ شرح بڑھ گئی ہے۔ یہ مئی 2020 کے 2.31  فیصد کے مقابلے جون 2020 میں 3.05فیصد ہوگئی۔

ماہ اپریل 2020 کے لیے قطعی عدد اشاریہ(بنیادی سال:2011-12=100)

ماہ اپریل 2020 کے لیے تھوک قیمتوں کا قطعی عدد اشاریہ اور ‘تمام اشیاء’ کے لیے افراطِ زر کی شرح (بنیاد:2011-12=100) 119.2 تھی جبکہ ڈبلیو پی آئی پر مبنی افراط زر کی شرح (-1.57 فیصد) تھی۔ منتخب ذرائع سے حاصل ہونے والےقیمتوں کے تازہ ترین اعداد وشمار کی روشنی میں اپریل 2020 کے اعداد وشمار کو قطعی شکل دے دی گئی ہے۔

نوٹ:قیمتوں کے اعداد وشمار پورے ملک میں پھیلے ہوئے ادارہ جاتی ذرائع اور صنعتی اداروں سے آن لائن ویب پر مبنی پورٹل کے ذریعے حاصل کیے جاتے ہیں۔ اس پورٹل کا انتظام نیشنل انفارمیٹک سینٹر (این آئی سی) کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

جولائی 2020 کے مہینے کے لیے پریس ریلیز کی آئندہ تاریخ 14 اگست  2020 ہے۔

 

کل ہند تھوک قیمتوں کا عدد اشاریہ اور افراط زر کی شرحیں  (بنیاد کا سال:2011-12=100) برائے جون 2020

ضمیمہ - I

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001J0JN.png

ضمیمہ - II

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002V2CO.png

ضمیمہ - III

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OXI7.png

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3896



(Release ID: 1638619) Visitor Counter : 170