یو پی ایس سی
سی آئی ایس ایف اے سی (ایگزیکیٹیو) محدود محکمہ جاتی مسابقتی امتحان2020
Posted On:
13 JUL 2020 8:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13جولائی 2020، سی آئی ایس ایف اے سی (ایگزیکیٹو) محدود محکمہ جاتی مسابقتی امتحان2020 ،جس کا اہتمام یوپی ایس سی کے ذریعہ یکم مارچ 2020 کو کیا گیا تھا، اس امتحان کے تحریری حصے کے نتائج کی بنیادپر درج ذیل رول نمبران والے امیدواران نے عارضی طور پر جسمانی معیارات / جسمانی اثر انگیزی آزمائش اور طبی معیارات کی جانچ کے لیے کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک امیدوار جس کا رول نمبر(0800651) ہے، کے نتیجے کو دہلی ہائی کورٹ کے نفاذ کے تحت روک لیا گیا ہے۔
سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) تمام امیدواران کو اپنے ذریعے منعقد کیے جانے والے جسمانی معیارات/ جسمانی اثر انگیزی جانچ اور طبی معیارات کی جانچ کے سلسلے میں تاریخ سے آگاہ کرے گی۔ اگر ایسا کوئی امیدوار جس کا رول نمبر اس فہرست میں شامل ہے اور اسے اس سلسلے میں مزید کوئی اطلاع حاصل نہیں ہوتی، اس صورت میں یہ امیدوار فوری طور پر سی آئی ایس ایف حکام سے رابطہ قائم کرسکتاہے۔
امتحانات سے متعلق نمبران اور دیگر تفصیلات کمیشن کے ویب سائٹ پر حتمی نتائج کی اشاعت کی تاریخ کے 30 دنوں کے اندر دستیاب رہیں گے۔ یعنی یوپی ایس سی کے ذریعے انٹرویو کا اہتمام کیے جانے کے بعد یہ نتائج ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے اور اس ویب سائٹ پر آئندہ 30دنوں تک کی مدت کے لیے دستیاب رہیں گے۔
امیدواران کو یہ مشورہ بھی دیاجاتاہے کہ وہ اگر ان کے پتے میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی واقع ہوتی ہے تو فوری طور پر اس کی اطلاع سی آئی ایس ایف حکام کو صدر دفاتر، ڈی جی، سی آئی ایس ایف، بلاک نمبر 13، سی جی کمپلیکس، لودھی روڈ، نئی دلی، 110003 کو فراہم کریں۔
Click here for the results:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-3887
م ن۔ ت ع۔
(Release ID: 1638486)
Visitor Counter : 137