کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مضبوط، لچکداراور‘‘آتم نربھر بھارت’’ کے لئے  تجارتی اداروں کو ایک اہم رول ادا کرنا ہے:جناب پیوش گوئل


کامرس اور صنعت کے وزیر نے بامبے ایوان صنعت وتجارت کی 184ویں سالانہ عام میٹنگ سے خطاب کیا

Posted On: 13 JUL 2020 2:11PM by PIB Delhi

 

کامرس اور صنعت ، نیز ریلوے کےوزیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں کہا کہ کووڈ-19 نے پوری دنیا کو تبدیل کردیا ہے۔ بھارت کے عوام، کاروبار اور صنعتوں نے اس بحران کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے ہیں بلکہ وہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے مسلسل نئے طریقے اپنائے اور بحران کو موقع میں بدلنے کے لئے ایک منفرد، لچکدار راستے پر چلتے رہے۔

جناب گوئل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بامبے کے ایوان صنعت وتجارت کی 184ویں سالانہ عام میٹنگ سے خطاب  کررہے تھے۔ کانفرنس میں ملک کے اس سب سے پرانے ایوان کے عہدیدار اور ممبر شریک ہوئے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب گوئل نے بھارت کو خودکفیل اور کووڈ سے لڑنے کیلئے تیار کرنے میں صنعتوں اور صنعتی اداروں کے رول کا اعتراف کیا۔ انہوں نے یہ لڑائی پی پی ایز تیار کرکے، آئی سی یو بستر کے لئے بنیادی ڈھانچہ فراہم کرکے الگ تھلگ رکھنے کی سہولت فراہم کرکے اور ماسک اور دیگر پی پی ایز اس سطح تک فراہم کرکے مدد کی ہے کہ بھارت اب پی پی ایز برآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ کیوں کہ اب اَن لاک کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اس لئے بھارت کی معیشت میں بہتری پیدا ہورہی ہے جیسا کہ سامان کے نقل وحمل سے، بجلی کے بڑھتے ہوئے استعمال سے ظاہر ہوتا ہے۔ سامان کی تیاری مناسب سطح پر شروع ہوچکی ہے، برآمدات میں بھی اضافے کا رجحان نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ سے پہلے اور کووڈ کے بعد کی دنیائیں مختلف ہوں گی اور ہمیں کووڈ کے بعد کی ایک بہتر دنیا میں جانے کی  تیاری کرنی ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ ایک ملک کی حیثیت سے بھارت کو کووڈ کے دور کے بعد سرمایہ کاری ، بنیادی ڈھانچے اور اختراع پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور یہ کام سامان کی تیاری میں اضافہ کرکے مصنوعات کے معیار کو بہتر بناکر معیشت میں پیش رفت کرکے صاف ستھرے لاجسٹکس چینلوں کے ذریعے، مسابقتی قیمتوں کے ذریعے  اور اختراعی اقدامات کے ذریعے کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کو آگے بڑھانے کیلئے حکومت اور تجارتی اداروں کو ملکر کام کرنا چاہئے۔ نوجوانوں کو روزگار کے مزید مواقع فراہم کرنے چاہئیں اور دنیا کے ساتھ ہمت کے ساتھ رابطہ قائم کرنا چاہئے نہ کہ اپنے آپ کو سمیٹ لینا چاہئے بلکہ ہمیں خودکفیل ‘‘آتم نربھر بھارت’’ بننا چاہئے۔

بھارت کی صنعتوں نے بہت سے سیکٹروں میں مثلاً موٹر گاڑیوں کے پُرزے، چمڑے، دواسازی، جوتے اور سمندری مصنوعات کے معاملے میں خصوصی مہارت حاصل کی ہے اور اس کے ذریعے بھارت میں سامان تیار کرنے کو بہت حد تک فروغ دیا جاسکتا ہے۔ جناب پیوش گوئل نے کہا ‘‘میں بامبے کے ایوان صنعت وتجارت کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ کاروبار کو آسان بنانے اور تجارت کے تمام کام ایک ہی جگہ  سے ہونے اور صنعتوں کیلئے خودضابطگی کے ڈھانچے قائم کرنے میں حکومت کی کوششوں میں مدد دیں اور اپنا رول ادا کریں۔

جناب گوئل نے کہا کہ بھارت کو ایک مضبوط اور لچکدار ملک بنانے میں تجارتی اداروں کو ایک اہم رول ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بامبے ایوان صنعت وتجارت کی 184ویں سالانہ عام میٹنگ ایک اہم سنگ میل ہے کیوں کہ یہ ملک میں سب سے پرانے تجارتی اداروں میں سے ایک ہے۔جناب گوئل نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بھارت اپنے نوجوانوں کی زبردست صلاحیت کااستعمال کرتے ہوئے دنیا میں ایک اہم ملک بنے گا۔انہوں نے اس مشکل وقت میں 130 کروڑ ہندوستانیوں کی مزاحمت کی تعریف کی۔

 

 

-----------------------

 

م ن۔ج۔ ن ع

U NO:3869


(Release ID: 1638376) Visitor Counter : 198