بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی نے باوقار سی آئی آئی۔ آئی ٹی سی سسٹینبیلیٹی ایوارڈ 2019 جیتا

Posted On: 12 JUL 2020 4:35PM by PIB Delhi

این ٹی پی سی لمٹیڈ، وزارت بجلی کے تحت سرکاری شعبے کے ایک مرکزی کمپنی اور بھارت کی سب سے بڑی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی نے کارپوریٹ امتیازی زمرے میں نمایاں حصولیابی کے لئے باوقار سی آئی آئی۔ آئی ٹی سی سسٹین بلیٹی انعام دو ہزار انیس جیتا ہے۔ ساتھ ہی کمپنی کی سی ایس آر زمرے میں اہم حصولیابی کے لئے ستائش بھی کی گئی۔

این ٹی پی سی ہمیشہ ہی بجلی اسٹیشنوں کے آس پاس اپنی کمیونٹیز کی پائیدار ترقی کے لئے کوشاں رہتا ہے۔ اس نے اپنے فلیگ شپ سی ایس آر پروگرام جی ای ایم (گرل ایمپاورمنٹ مشن) ، ایک 4 ہفتوں کا رہائشی پروگرام اپنے بجلی گھروں کے آس پاس کیا ہے تاکہ غیر مراعات یافتہ پس منظر سے آنے والی اور اسکول جانے والی لڑکیوں کو فائدہ پہنچا کر ان کی ہمہ گیر ترقی میں مدد کر سکے۔

این ٹی پی سی نے ٹھیکیدار لیبر انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (سی ایل آئی ایم ایس) بھی شروع کیا ہے جس کے ذریعے ٹھیکہ والے مزدوروں کو مہینے کے آخری دن پروجیکٹ سائٹوں پر ادائیگی کی جاتی ہے۔

سی آئی آئی۔ آئی ٹی سی سسٹین بلیٹی ایوارڈ پائیداریت والے طریقوں میں امتیازی کارکردگی کی پہچان کرتے ہیں اور انہیں ایوارڈ دیتے ہیں۔ ملک میں پائیداریت کو تسلیم کرنے کے لئے اسے سب سے زیادہ قابل اعتبار پلیٹ فارم مانا جاتا ہے۔

62110میگاواٹ کی کل تنصیبی صلاحیت کے ساتھ این ٹی پی سی گروپ کے پاس 70 پاور اسٹیشن ہیں جن میں 24کوئلہ ، 7 مشترکہ چکر گیس / مائع ایندھن ، 1 ہائیڈرو ، 13 قابل تجدید ذرائع کے ساتھ 25 ذیلی اور جے وی پاور اسٹیشن شامل ہیں۔

************

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

(2020-07-12)

 U: 3858



(Release ID: 1638251) Visitor Counter : 141