ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

ہنرمندی کے فروغ اور صنعت سازی کی وزارت نے تمام سیکٹر میں ہنر مند کامگاروں کی مانگ ، سپلائی کی خلاء کو پُر کرنے کے لئے اےایس ای ای ایم (ASEEM)ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی شروعات کی


یہ پورٹل مختلف سیکٹروں اور مقامی صنعتوں کی مانگ کی بنیاد پر کامگار کی تفصیلات کو میپ کرے گا

ہندستانی ریاستوں اور بیرون ملک مقیم شہریوں میں جو وندے بھارت مشن کے تحت ہندستان لوٹے ہیں اور سودیش مہارت /ہنر کار بھرے ہیں، نقل مکانی کرنے والے کامگاروں کا ڈیٹابیس ASEEMپورٹل کے ساتھ مربوط کردیا گیا ہے

مختلف ریاستوں اور مرکزی ہنر مندی اسکیموں سےاسکل انڈیا پورٹل پر آنے والے امیدواروں کے ڈیٹا کو پی ایم کے وی وائی، فیس پر مبنی پروگراموں قومی شہری گذر بسر (لائیولی ہوڈ) مشن دین دیال اپادھیائے گرامین کوسٹل یوجنا اور سیکھو اورکماؤ سمیت مربوط کیا جائے گا

Posted On: 10 JUL 2020 4:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10جولائی 2020/معلومات کے بہاؤ میں سدھار لانےاور ہنر مند ورک فورس  سے بازار میں مانگ ۔ سپلائی کی خلا کو پُر کرنے کی کوشش میں ہنر مندی کے فروغ اور صنعت  سازی کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) نےہنر مندلوگوں کو روزگار ڈھنڈنے  میں مدد کرنے کے لئے آج آتم نربھر اسکلڈ ایمپلائی  ایمپلائر میپنگ (ASEEM) پورٹل کا آغاز کیا۔ ہنر مند ورک فورس کی بھرت جو تجارتی مقابلہ  آرائی اور اقتصادی  نمو کا سب سےاہم حصہ ہے،  کے علاوہ، آرٹیفیشل  انٹیلی جینس (مصنوعی دانشمندی) پر مبنی پلیٹ فارم  کو صنعت سے متعلق مہارت حاصل کرنے اور خصوصی طور سے  کووڈ کے بعد ابھرتے ہوئےملازمتوں کے مواقع کا پتہ لگانے اور ان کے پائیدار  کریئر  میں ان کی مدد کرنے میں یہ پورٹل بہت اہم رول ادا کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001G01S.jpg

کام کی تیزی سےبدلتی ہوئی نوعیت اور اس کا افرادی قوت پر کس طرح اثر پڑتا ہے،  وبائی امراض کے بعد  نئی نورمل سیٹنگس  کے ساتھ  اسکلڈ ایکوسسٹم کی تعمیر نو میں بہت اہم  ہے۔ سیکٹرس میں اہم اسکل گیپ (ہنر مندی خلا ) کی شناخت کرنے اور عالمی  بہترین مشقوں کا تجزیہ فراہم کرنے کے علاوہ ASEEM آجروں کوہنر مند فورس  کی دستیابی  کا اندازہ لگانے یا جائزہ  لینے اور ان کی بھرتی کےمنصوبے کو تیار کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔  آتم نربھر  اسکلڈ ایمپلائی  ایمپلائر میپنگ (ASEEM) سےمطلب ڈیٹا، ٹرینڈ اور اینالیٹکس سے ہے، جو ورک  فورس، مارکیٹ اور سپلائی کے لئے ہنر مند ورک فورس میپ ڈیمانڈ کی وضاحت کرتی ہے۔ یہ مہارت کی متعلقہ  ضروریات اور روزگار کے امکانات کی نشاندہی کرکے ریئل ٹائم (حقیقی وقت) میں باریک معلومات فراہم  کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002B0KZ.jpg

ASEEM پورٹل کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے ہنر مندی کے فروغ اور صنعت سازی کے وزیر  ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے کہاکہ عزت ماب وزیراعظم جناب نریندر مودی  کے آتم نربھر بھارت وژن اور انکے انڈیا گلوبل ویک 2020 میں سربراہ کانفرنس  میں ہندستان ہنر کا ایک پاور ہاؤس  ہے، کی یقین دہانی کی سمت میں ASEEM پورٹل ملک بھرکے نوجوانوں کےلئے لامحدود اور بے شمار   مواقع لانے اور تمام سیکٹرس میں ہند مند ورک فورس  کے مانگ سپلائی کی خلا کو پر کرنے کے لئے ہماری مسلسل کوششوں کو رفتار  دینے کے لئے تصور کیا گیا ہے۔ اس پہل کا مقصد  ہنر مند ورک فورس کی میپنگ کرکے ریکوری کی سمت میں ہندستان کے سفر کو تیزکرنا  اور انہیں اپنےمقامی  معاشروں سے متعلق  روزگار کے مواقع  سے جوڑنا ہے۔ خصوصی طور پر کووڈ کے دور میں ٹکنالوجی اور ای منجمنٹ نظام  کے بڑھتے استعمال  کے ساتھ مانگ کو چلانے (آپریٹ)کرنے اور آؤٹ  کم پر مبنی ہنر کی ترقی کے پروگراموں کو چلانےکے لئے عملوں (پروسیسز) اور انٹلی جینٹ ٹولز کو لانے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم  اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہم مختلف  اسکیموں/منصوبوں اور پروگراموں میں قربت  اور اشتراک (کوآرڈینشن)  لائیں۔ اس سے یہ بھی ممکن ہوسکے گا  کہ ہم  کسی بھی طرح کے ڈیٹا کی نقل (ڈپلیکشن) کی نگرانی اور ملک میں پیشہ ورانہ پس منظر کو زیادہ منظم کرنے کے لئے اسکلنگ اپ اسکلنگ اور ری اسکلنگ کو یقینی بناتے ہیں۔

ASEEM ہنر مند ورک فورس بازار میں مانگ، سپلائی خلا کو کیسے پُر کرنے میں مدد کرے گا ، پر روشنی ڈالتے ہوئے این ایس ڈی کےچیرمین اور لارسن ٹیوبرو  لمیٹیڈ کے گروپ چیئرمین  جناب اے ایم ناٹک نے کہا کہ کووڈ-19 کے سماجی اقتصادی  زوال سے تارکین مزدور بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ موجودہ  حالات میں این ایس ڈی سی نے ملک بھر میں پھیلی ہوئی تارکین مزدور آبادی کی

میپنگ کرنے او ر انہیں دستیاب روزگار کے مواقع کے لئے ان کی اسکل سیٹس کا میلان کرکے ان کے روزگار کو پھر سے بنانے یا پیدا کرنےکے وسائل مہیا کرانےکی ذمہ داری لی ہے۔ASEEM کا آٓغاز  اس سفر کا پہلا مرحلہ ہے۔ یقین ہے کہ ASEEM آجر اور کارکن دونوں کو مہیا کرائی  گئی  حقیقی وقت کی معلومات محنت ایکو سسٹم میں ویلیو (قدر) جوڑ دے گا اور ورک فورس کے درمیان اعتماد  قائم کرنے میں تعاون کرے گا جو معیشت کی بحالی کےلئے ضروری ہے۔

ASEEM،ْْْhttps://smis.nsdcindia.org/,جو ایک ایپ کے طور پر دستیاب ہے ، بنگلور میں واقع کمپنی بیٹر پلیس کے تعاون  سے  نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) کے ذریعہ تیار اور منظم  کیا گیا ہے، جو بلیو کالر کارکنان /ملازم منجمنٹ میں مہارت رکھتی ہے۔ ASEEM پورٹل کا مقصد  پروگرامیٹنگ  مقاصد کے لئے سسٹم کے ذریعہ  پیدا شدہ رجحانوں اور تجربات کے ذریعہ فیصلوں اور پالیسی  سازی  میں مدد فراہم کرنا  ہے۔ ASEEM، این ایس ڈی سی کو حقیقی  وقت میں ڈیٹا اینا لیٹکس فراہم کرنےمیں مدد کرے گا اوراس  کے سیکٹر اسکل  کونسل  اضلاع /ریاست /کلسٹر ایم ورک فورس سپلائرس  اہم صارفین ، نقل مکانی ساخت (مائیگریشن پیٹرن) اور امیدواروں کے لئے کثیر صلاحیتی  کریئر سیٹنگس کے مطابق صنعتی ضروریات، اسکل گیپ کا تجربہ مانگ   کے بارے میں  معلومات  فراہم کرنا ہے۔ یہ پورٹل 3 آئی ٹی پر مبنی حدود پر مشتمل ہے۔

  • آجر پورٹل۔ آجر بوزڈنگ پر، کل مانگ، امیدوار کا انتخاب
  •  ڈیش بورڈ- رپورٹس ، رجحان، اینالیٹکس اور خلا پر روشنی ڈالنا
  • امیدوار کی درخواست- امیدوار کا پورٹ فولیو بنانا اور اس کا  حساب کتاب رکھنا (ٹریک کرنا، ملازمت سے متعلق مشورے مشترک کرنا

ASEEM دستیاب نوکریوں کے ساتھ اسکلڈ ورکرس کی میپنگ کے لئے ایک میپ میکنگ  انجن کی طرح کام کرے گا۔ا ی پورٹل اور ایپ، تمام شعبوں اور جغرافیہ میں تمام نوکریوں اور رولز کے لئے ورکرس  کے رجسٹریشن  اور ڈیٹا اپ لوڈ کی سہولت فراہم کرے گا۔ اسکلڈ ورکس کے رجسٹریشن اور ڈیٹا اپ لوڈ کی سہولت   فراہم کرے گا۔ اسکلڈ ورکرس اپنے پروفائل اس  ایپ پر  اپ لوڈ کرسکتے ہیں اور اپنے آس پاس روزگار کے مواقع تلاش کرسکتے ہیں۔ ASEEM کے ذریعہ آجر ایجنسیاں اور جاب ایگریگیٹرس  خصوصی شعبوں میں اسکلڈ تفصیلات کو فوری طور پر حاصل کرسکتے ہیں۔ پالیسی سازوں  کو بھی یہ ایپ مختلف  شعبوں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے اہل بنائے گی۔

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-3825


(Release ID: 1638075) Visitor Counter : 254