مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے اسمارٹ سٹیز مشن کے تحت انڈیا سائیکلس 4 چینج چیلنج کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کیا

Posted On: 10 JUL 2020 8:53PM by PIB Delhi

اسمارٹ سٹیز مشن نے 10 جولائی ، 2020 کو انڈیا سائیکلس 4 چینج چیلنج کے لئے اندراج کا آغاز کیا۔ چیلنج کو 25 جون ، 2020 کو ہاوسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) شری ہردیپ سنگھ پوری نے کیا تھا۔ پروگرام کا آغازچیلنج کے مختصر بیان اور حصہ لینے والے شہروں کے لئے درخواست جمع کروانے کے لئے آن لائن پورٹل کے اجراء کے طور پر کیا گیا تھا۔ اس ایونٹ میں اسمارٹ سٹیز کے سی ای اوز ، کمشنرز ، سٹی افسران ، سول سوسائٹی تنظیموں ، ماہرین اور شہریوں سمیت 450 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔

چیلنج کا مقصد ماہرین کے ساتھ ساتھ شہروں کو اپنے شہریوں کے ساتھ جوڑنے میں مدد کرنا ہے تاکہ سائیکلنگ کے فروغ کے لئے ایک متحدہ ویژن تیار کیا جا سکے۔ مشن کے تحت شہروں کو سی ایس او، ماہرین اور رضاکاروں کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے ترغیب دی جاتی ہے تاکہ ماہرین اپنے منصوبے بنانے کے ساتھ ساتھ اس پر عملدرآمد بھی کر سکیں۔ شہروں کے ذریعہ پیش کردہ تجاویز کے تخمینہ میں شہریوں کا تعاون بھی ایک اہم پیمانہ ہو گا۔ اس سلسلہ میں اپنے شہروں کے ساتھ تعاون کی خواہش رکھنے والے شہری جیسے سی ای او ، شہری ڈیزائنر، منصوبہ کار، طلبہ اور دیگر شہریوں کے لئے بھی آن لائن پورٹل کے توسط سے رجسٹریشن فارم دستیاب کرایا گیا ہے۔

شہر اس پورٹلhttps://smartnet.niua.org/indiacyclechallenge/کے توسط سے چیلنج کی جانکاری اورانڈیا سائیکلس 4 چینج کے لئے اندراج کر سکتے ہیں۔ اس پورٹل میں شہری مہم میں تعاون کی خواہش رکھنے والے شہریوں، ماہرین اور سی ای او کے لئے رجسٹریشن فارم اور چیلنج کی دیگر معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

 

شہروں کے لئے درخواستیں شروع

یہ چیلنج اسمارٹ سٹیٹز مشن کے تحت تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کی راجدھانیوں اور 5 لاکھ سے زیادہ آبادی والے تمام شہروں کے لئے ہے۔ چیلنج دو مراحل میں شروع کیا جائے گا۔ تمام اہل شہر 10 اگست سے 21 جولائی تک پورٹل پر اپنی درخواستیں رجسٹر اور جمع کراسکتے ہیں۔

چیلنج دو مراحل میں چلے گا۔ پہلا مرحلہ اکتوبر تک چلے گا جہاں شہریں سائیکلنگ کو فروغ دینے اور ایک حکمت عملی تیار کرنے کے لئے فوری اقدامات پر پر توجہ دیں گے۔ اکتوبر 2020 میں ، 11 شہروں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا اور سبھی شہروں کو ایک کروڑ روپئے کا انعام اور دوسرے مرحلے میں اس پہل کو اور بڑھانے کے لئے قومی اور عالمی ماہرین کے ذریعہ رہنمائی کی جائے گی جو مئی 2021 تک جاری رہے گی۔

 

انڈیا سائیکلس 4 چینج چیلنج کا ویژن

کووڈ-19 کے چیلنج کو دیکھتے ہوئے ذاتی نقل و حمل کی ضرورت بڑھنے کی امید ہے۔ آئی ٹی ڈی پی انڈیا پروگرام کے حالیہ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ لاک ڈاون سے آزاد ہوئے شہروں میں سائیکلنگ میں 50 سے 65 فیصد تک اضافہ ہوگا۔ دنیا بھر کے شہر اپنے سائیکلنگ نیٹ ورکس اور عوامی سائیکلوں کے اشتراک سے چلنے والے نظام کو بڑھانے کے موقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ آئی ٹی ڈی پی کے مطابق ، سائیکلنگ میں اضافہ شہروں کو سبز معاشی بحالی میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ سائیکلنگ سے جڑے بنیادی ڈھانچے میں ابتدائی سرمایہ کاری سے 5.5 گنا تک زیادہ معاشی فائدہ مل سکتا ہے۔

 

ہندوستانی شہروں میں سائیکلنگ کی پہل

ہندوستانی شہروں نے کووڈ -19 وبائی مرض کو دیکھتے ہوئے سائیکلنگ کو فروغ دینے کی سمت میں کام کرنا شروع کردیا ہے۔ کولکتہ نے خالی پارکنگ کی جگہوں میں ایک سائیکل راہداری کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ شہر چار ماہ کے اندر ابتدائی طور پر سڑک کا سروے کرے گا ، جس کے بعد اگلے سال کے شروع تک اس منصوبے پر عمل درآمد ہوگا۔

‘‘ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت شہروں کو اعلی معیار کے ٹرانسپورٹ سسٹم تیار کرنے میں مدد دینے کے تئیں پرعزم ہے جو اپنے باشندوں کو آمد ورفت کے پائیدارمتبادل پیش کرتے ہیں۔ میں تمام شہروں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ہر ایک کے لئے محفوظ اور تفریحی سائکلنگ کے ویژن کے حصول کے لئے کام کریں۔’’

ہردیپ سنگھ پوری

وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ،

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت

 

‘‘ہمیں پورے ملک میں سائیکل دوست شہر بنانے کے اولوالعزم ہدف کے ساتھ انڈیا سائیکلس 4 چینج چیلنج کا آغاز کرنے پر فخر ہے۔ سائیکلنگ ٹرانسپورٹ کے شعبے کے لئے کووڈ -19 سے ایک آلودگی سے پاک سدھار لانے میں مدد دے سکتی ہے اور ہمارے شہروں میں فعال ، پائیدار ، اور موثر سفر کے لئے ایک سنہری دور کی تشکیل کر سکتی ہے۔’’

آئی اے ایس درگا شنکر مشرا

سکریٹری ،

وزارت برائے ہاؤسنگ اور شہری امور

 

**********

م ن۔ن ا ۔م ف 

U: 3836


(Release ID: 1638073) Visitor Counter : 185