نیتی آیوگ

نیتی آیوگ نے 29 منتخب عالمی اشاریوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک ورچوئل ورکشاپ کا انعقاد کیا

Posted On: 10 JUL 2020 8:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 جولائی،        نیتی آیوگ نے آج ایک ورچوئل ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں 47 مرکزی وزارتوں / محکموں نے حصہ لیا اور جس کی صدارت کابینہ سکریٹری راجیو گیوبا نے کی۔ اس کا مقصد 29 منتخب عالمی اشاریوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بھارت سرکار کے  فیصلے کی پیروری کرنا تھا تاکہ ملک میں اصلاحات اور ترقی کو آگے بڑھایا جاسکے۔ ورکشاپ میں ساتھیوں کے ساتھ صلاح ومشورے کے طریقہ کار ، پبلشنگ  اور سروے / ڈاٹا ایجنسیوں سے رابطے،ریاستی درجہ بندیوں کے لیے فریم ورک ، اطلاعات کے تبادلے کا پلیٹ فارم اور جائزے کے طریقہ کار پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے کابینہ سکریٹری نے اس بات کو اجاگر کیا کہ جائزہ لینے کا عمل صرف درجہ بندی کو بہتر بنانا نہیں ہے بلکہ  سسٹم کو بہتر بنانا بھی ہے اور اصلاحات کرنا ہے تاکہ سرمایہ کاری کو راغب کیاجاسکے اور بھارت کے مواقع کو پوری دنیا میں پیش کیا جاسکے۔ جائزے کی اس کارروائی کو  بھارت کے شہریوں کی خدمات کی فراہمی کے فریم ورک کو زبرددست طریقے پر بہتر بنانے کے لیے  مہمیز دینا ہے۔

نیتی آیوگ کے سی ای او نے ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں کو پس منظر کی بہت سی کارروائیوں سے آگاہ کیاجو نیتی آیوگ ، این آئی سی، ڈی پی آئی آئی ٹی، ایم او ایس پی آئی اور دیگر وزارتیں ان عالمی اشاریوں کے جائزے کے لیے چلا رہی ہیں۔ انھوں نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں ، پبلشنگ ایجنسیوں اور سول سوسائٹی تنظیموں کے مابین قریبی اور مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اصلاحات کی رفتار تیز کرنے کے لیے ان اشاریوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جاسکے۔

بہت عرصے سے یہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے کہ بہت سے اہم سماجی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں بین الاقوامی طور پر منظور شدہ اشاریوں کے ذریعے بھارت کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔اس عمل کامقصد یہ ہےکہ ان اشاریوں کو خود اپنی حالت بہتر بنانے اور  پالیسیوں میں اصلاحات کرنے نیز حکومت کی اسکیموں پر عمل درآمد میں بہتری کے لیے آلات کے طور پر   استعمال کیا جائے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی یکساں طور پر اہم ہے کہ دنیا کے سامنے بھارت کی صحیح تصویر پیش کی جائے۔ صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے نے بڑے پیمانے پر جو اصلاحات شروع کی ہیں اور کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے  بھارت کی درجہ بندی میں  جو بہتری پیدا ہوئی ہے اسے اس عمل کو آگے بڑھانے میں محسوس کیا گیا۔(2020 کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے درجہ بندی میں اپنی پوزیشن بڑھا کر 63 کردی ہے)

اُنتیس عالمی اشاریے جو 19 بین الاقوامی ایجنسیوں میں شائع کیے ہیں ان کو بھارت سرکار کی 18 نوڈل وزارتیں اور محکمے تفویض کیے تھے۔

نیتی آیوگ ان تمام اشاریوں کی کارکردگی اور پیشرفت کے جائزے میں مدد کرے گا اور پبلشنگ ایجنسیوں کے پاس ان کے تال میں مدد دے گا۔ متعلقہ وزارت / محکمہ نشان  زد اہم امکانات کاجائزہ لے گا اور اس بات کو یقینی بنائے کہ جن اصلاحات اور پیشرفت کی ضرورت ہے اسے حاصل کیا جائے۔ یہ وزارت / محکمہ ڈاٹا پبلشنگ ایجنسیوں کے پاس بھی تعاون کرے گا تاکہ صحیح اور نمائندہ رپورٹنگ کو یقینی بنایا جائے۔

ان سب کے سب 29 عالمی اشاریوں کے لیے ایک واحد اور معلوماتی ڈیکس بورڈ تیار کیا جارہا ہے۔ اس سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کارکردگی جن میں اصلاحات کے بارے میں ان کی کارکردگی بھی شامل ہے ، جائزہ لیا جاسکے گا۔

کابینہ سکریٹری نے اپنے اختتامیہ کلمات میں پبلشنگ ایجنسیوں کے ساتھ متواتر  راستوں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ملک کی صحیح تصویر پیش کی جاسکے۔ انھوں نے اس سلسلے میں  کاروبار کرنے میں آسانی کے سلسلے میں درجہ بندی میں بھارت کی بہتری کو اجاگر کیا۔ انھوں نے اس پورے عمل کو آگے بڑھانےکے لیے تمام نوڈل وزارت میں پی ایم یوز قائم کرنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3833

 



(Release ID: 1638045) Visitor Counter : 137