جل شکتی وزارت

جل شکتی کے مرکزی وزیر نے جل جیون مشن پر عمل درآمد کے بارے میں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تبادلہ خیال کیا


مرکز کے زیر انتظام علاقے کا منصوبہ ہے کہ وہ 2022 تک سبھی دیہی گھروں نل کے کنکشن فراہم کردے گا

Posted On: 10 JUL 2020 4:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،10 جولائی،        جل شکتی کے مرکزی جناب گیجیندر سنگھ شیخاوت نے آج جموں وکشمیر لیفٹیننٹ گورنر جناب گریش چندر مرمو سے   آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جل جیون مشن پر عملدر آمد کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ بھارت سرکار نے  ملک کے دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو  یقینی بنیادی خدمات فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے جس میں توجہ  ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے پر ہے۔ پینے کے پانی کی فراہمی ایک بنیادی ضرورت ہے جس میں فراہم کیے جانے والے پانی کی مقدار اور فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے جس کے لیے ایک اہم پروگرام جل جیون مشن (جے جے ایم) زیر عمل ہے۔ اس مشن کامقصد  گاوں کے ہر گھر کو ان کے اپنے گھر میں نل کا کنکشن فراہم کرنا ہے۔

جموں وکشمیر 2020 تک  اس منصوبے پر 100 فیصد عمل درآمد کا  پروگرام بنائے ہوئے ہے تاکہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ہر دیہی گھر کو نل کا کنکشن فراہم کردیا جائے۔ موجودہ سال کے دوران مرکز کا زیر انتظام علاقہ تین اضلاع یعنی گاندربل، سری نگر اور ریاسی میں 5000 گاؤوں کے سبھی گھروں کو نل کے کنکشن فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس سلسلے میں  مرکزی وزیر نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ مشن کی پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دیہی علاقوں کے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے  مرکزی وزیر نے  پانی کی موجودہ اسکیموں کو از سر نو مرتب کرنے اور انھیں بہتر بنانے پر زور دیا اور اس بات پر اصرار کیا کہ یہ کام ‘مہم کے طریقے’ پر کیا جائے تاکہ سبھی لوگوں کو نل کے کنکشن فراہم کردیئے جائیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے  مرکز کے زیر انتظام علاقے میں  ا س مشن پر تیز رفتاری سے عمل درآمد کا یقین دلایا تاکہ دیہی علاقوں میں گھروں کو نل کے کنکشن فراہم کرنے کا ہدف مقررہ وقت  میں حاصل کرلیا جائے۔ جموں  وکشمیر میں 18.17 لاکھ دیہی گھروں میں سے صرف 7.96 لاکھ کو نل کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ جموں وکشمیر کا منصوبہ ہے کہ وہ 2020-21 کے دوران 2.32 لاکھ گھروں کو نل کے کنکشن دستیاب کرادے۔2020-21 کے دوران 681.77 کروڑ روپئے مختص کیے گئے تھے اور جموں وکشمیر کا حصہ ملا کر 923 کروڑ روپئے کی فراہمی یقینی ہوگئی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ  طبیعیاتی اور مالی کارکردگی کی بنیاد مزید رقم  حاصل کرنے کا مجاز ہے۔ جناب شیخات نے مرکزی حکومت کا یہ عہد دہرایا کہ وہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے جموں وکشمیر کو ہر ممکن امداد فراہم کرے گی۔ جل جیون مشن کے لیے بھارت سرکار فنڈ فراہم کرتی ہے جو فراہم کیے گئے نل کے کنکشنوں اور دستیاب رقم کے  استعمال پر مبنی ہوتاہے۔

مرکزی وزیر نے گاؤوں کے لائحہ عمل اور گرام پنچایت کی ذیلی کمیٹی کے طور پر گاوں کی پانی اور حفظان صحت کی کمیٹی / پانی سمیتی کی تشکیل پر زور دیا جس میں کم از کم پچاس فیصد خواتین ممبر ہوں اور جو گاوں کے اندر پانی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی، ڈیزئننگ، عمل درآمد اور آپریشن نیز دیکھ ریکھ کے لیے ذمہ داروں۔ تمام گاؤوں کو ضلع لائحہ عمل (ڈبلیو اے پی) تیار کرنا ہوگا جو لازمی طور پر پینے کے پانی کے وسائل، پانی کی فراہمی گریے واٹر، بندوبست اور آپریشن نیز دیکھ ریکھ کے اجزا پر مشتمل ہوگا۔ 6877 میں سے 1800 گاؤوں کے لیے لائحہ عمل تیار کرلیے گئے ہیں۔ تمام گاؤوں میں کمیونٹی کو شامل کرکے آئی ای سی مہم چلائے جانے کی ضرورت ہے تاکہ جل جیون مشن کو صحیح معنی میں ایک عوامی تحریک بنایا جاسکے۔

اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ ہر سال پینے کے پانی کے تمام وسائل کو ایک مرتبہ کیمیاوی اشیا کی ملاوٹ اور دو مرتبہ بیکٹیریا کی ملاوٹ کے لیے  ٹیسٹ  کیا جانا چاہیے۔ (مانسون سے پہلے اور مانسون کے بعد) ریاست سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ  فیلڈ ٹیسٹ کٹس (ایف ٹی کیز) کے ذریعے پانی کے معیار کی جانچ کے لیے ہر گاوں میں کم از کم پانچ افراد کو  جو ترجیحی طور پر خواتین ہوں تربیت دے۔ جموںو کشمیر سے اگلے چند مہینوں کے دوران تمام تجربہ گاہوں کو این اے بی ایل سے مہلک کرانے کے لیے بھی کہا گیا۔

حکومت کی کوشش ہے کہ موجودہ کووڈ-19 کے حالات میں دیہی گھروں کو ترجیحی بنیاد پر نل کے کنکشن فراہم کیے جائیں تاکہ دیہی علاقے کے لوگوں کو پبلک مقامات سے پانی بھر کر لانے کی مشقت سے بچایا جاسکے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3823



(Release ID: 1637877) Visitor Counter : 183