وزارت دفاع

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے جمہوریہ کوریا کے وزیر دفاع کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی


دوطرفہ دفاعی تعاون کا جائزہ لیا

Posted On: 10 JUL 2020 1:30PM by PIB Delhi

نئی  دہلی10 جولائی 2020 ۔رکشامنتری جناب راج ناتھ سنگھ نے آج  جمہوریہ کوریا  کے قومی دفاع کے وزیر   جناب  جیانگ کیانگ   - ڈو  سے ٹیلی فون  پر بات چیت کی ۔

          دونوں وزرائے دفاع نے کووڈ -19  عالمی وبا سے پیدا صورتحال سے  متعلق معاملات پر بات چیت کی ۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے جناب  جیانگ کیانگ –ڈو    کو  کووڈ -19  کے خَلاف جنگ  میں  بین  الاقوامی کوششوں  میں ہندوستان کے تعاون کے بارے  میں بتایا اور اس  عالمی وبا کے خلاف    عالمی جنگ میں  باہمی تعاون  کے شعبوں  کے بارے میں بات چیت کی ۔دونوںوزرائے دفاع نے   اس عالمی وبا سے پیدا ہونے والے پیچیدہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کےلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق  کیا۔

          ٹیلی فون پر کی گئی بات چیت کے دوران  دونوں وزرائے دفاع  نے  دوطرفہ دفاعی تعاون کے مختلف اقدامات  کا جائزہ لیا اور  مسلح دستوں  کےدرمیان  دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے عہد بندی کا اظہار کیا ۔ دونوں  ملکوں کے درمیان دفاعی صنعت اور دفاعی  ٹکنالوجی   میں  تعاون    کے سلسلے میں  معاہدوں  کو آگے بڑھانے  پر بھی اتفاق کیا گیا ۔

          ٹیلی فون پر ہوئی بات چیت کے دوران  سلامتی سے متعلق باہمی مفاد کے سلسلے  میں  علاقائی صورتحال پر بھی  تبادلہ خیال کیا گیا ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔ا گ ۔ رم

10-07-2020

U-3816



(Release ID: 1637731) Visitor Counter : 194