ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

آلودگی کنٹرول بورڈ، گنگا کے معاون دریاؤں میں آلودگی کی نگرانی کو مستحکم کرے گا

Posted On: 09 JUL 2020 7:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی،9 جولائی 2020/مرکزی وزیر برائے ماحولیات جناب پرکاش جاوڈیکر اور مرکزی وزیر پانی بجلی جناب گجندر سنگھ شیخاوت کی موجودگی میں آج نئی دہلی میں بین وزارتی  اجلاس ہوا۔ اجلاس میں دونوں وزارتوں کے اعلی عہدیدار شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران وسطی آبی کمیشن ، قومی آبی ترقیاتی ایجنسی اور وزیر اعظم زرعی آبپاشی اسکیم( اے آئی بی پی )سے متعلق قومی منصوبوں کے لئے زیر التواء ماحولیاتی / جنگل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

اس کے بعد ، مرکزی  جل شکتی  کے وزیر نے مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ سے گنگا اور اس  کے معاون دریاؤں کے لئے آلودگی مانیٹرنگ سسٹم کو مستحکم کرنے کی درخواست کی ، جس میں آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کا باقاعدگی سے معائنہ کیا جاتا ہے۔ اسی طرح ، قومی صاف گنگا مشن کے ساتھ ہم آہنگی میں ، پانی کے معیار کی نگرانی پر زور دیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مناسب میکانزم تیار کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر ماحولیات ، جناب  پرکاش جاوڈیکر نے دونوں وزارتوں کے عہدیداروں سے درخواست کی کہ وہ قومی اہمیت کے ندی منصوبوں کے لئے مناسب عمل( پروسیس) پر عمل کریں اور گنگا اور اس کے معاون  دریاؤں کے پانی کے معیار کی نگرانی کریں اور اس کے لئے ادارہ جاتی میکانزم قائم کریں۔ اس ملاقات کے دوران ، جناب جاوڈیکر نے یہ بھی بتایا کہ وزارت ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی طرف سے پروجیکٹ ٹائیگر اور پراجیکٹ ہاتھی کی خطوط پر گنگا ڈولفنز کے تحفظ کے لئے ایک خصوصی پروگرام کو منظوری دی گئی ہے۔

***

م ن۔   ش ت  ۔ ج

Uno-3810



(Release ID: 1637670) Visitor Counter : 196