امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

کابینہ نے پردھان منتری غریب کلیان پیکیج- پردھان منتری غریب کلیان انیہ یوجنا – سابوت چنے کی مفت تقسیم میں جولائی سے نومبر 2020 تک پانچ مہینے کی توسیع کی منظوری دی ہے

Posted On: 08 JUL 2020 4:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی،8 جولائی،        مرکزی کابینہ نے، جس کی میٹنگ کی صدارت وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کی، کووڈ-19 کے رد عمل کے ایک حصے کے طور پر پردھان منتری غریب کلیان یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) میں جولائی سے نومبر تک مزید پانچ ماہ کی مزید توسیع کی منظوری دی ہے۔

اس اسکیم کے تحت  9.7 لاکھ میٹرک ٹن صاف کیا ہوا سابوت چنا، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  فراہم کیے جانے کی تجویز ہے۔ اس چنے کو نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ 2003 (این ایف ایس اے) کے تحت تمام فیض یافتگان  کنبوں کو ایک کلو فی ماہ کے حساب سے بغیر کسی قیمت کے آئندہ پانچ ماہ یعنی جولائی سے نومبر 2020 تک تقسیم کیا جائے گا۔ اس پر کُل لاگت 6849.24 کروڑ روپئے آئے گی۔

تقریباً 19.4 کروڑ گھر اس اسکیم کے تحت آئیں گے۔ توسیع شدہ پی ایم جی کے اے وائی پر آنے والے تمام اخراجات مرکزی حکومت برداشت کرے گی۔ یوجنا میں توسیع بھارت سرکار کے اس عہد کے عین مطابق ہے کہ کسی کو بھی خاص طور پر کسی غریب کنبے کو اناج کی عدم فراہمی کی وجہ سے اگلے پانچ مہینوں تک پریشان نہیں ہونے دیا جائے گا۔ سابوت چنے کی مفت تقسیم سے تمام مندرجہ بالا افراد کو ان پانچ مہینوں کے دوران پروٹین سے بھرپور مناسب  فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

اس پیکیج کے لیے دالوں کی تقسیم 2015-16 میں قائم کردہ  ذخیرے سے  زبردست فراہمی کی جائے گی۔ حکومت کے پاس  پی ایم جی کے اے وائی کی توسیع شدہ مدت میں تقسیم کے لیے چنے کا کافی ذخیرہ موجود ہے۔

پی ایم جی کے اے وائی کے پہلے مرحلے میں (اپریل سے جون 2020 تک)4.63 لاکھ میٹرک ٹن دالیں پہلے ہی تقسیم کی جاچکی ہیں جس سے پورے ملک کے 18.2 کروڑ گھروں کو فائدہ پہنچا ہے۔

پس منظر:

وزیر اعظم نے 30 جون 2020 کو پردھان منتری غریب کلیان پیکیج کو  نومبر 2020 تک بڑھانے جانے کا اعلان کیا تھا تاکہ  کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اقتصادی دشواری کے سبب پس ماندہ اور غریب لوگوں کو درپیش پریشانیوں کو دور کیا جاسکے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3776


(Release ID: 1637470) Visitor Counter : 199