وزارتِ تعلیم

ایچ آر ڈی کے مرکز وزیر نے تعلیمی سیشن 2020-21 کے لئے کلاس نو سے بارہ کے سی بی ایس ای نصاب میں نظر ثانی کا اعلان کیا


سیکھنے کے حصول کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور بنیادی تصورات کو برقرار رکھتے ہوئے اس نصاب کو 30 فیصد تک معقول بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے: ایچ آر ڈی وزیر

Posted On: 07 JUL 2020 6:21PM by PIB Delhi

 

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر شری رمیش پوکھریال 'نشنک' نے کہا ہے کہ ملک اور دنیا بھر میں رونما ہونے والے غیر معمولی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سی بی ایس ای کو نصاب میں نظر ثانی کرنے اور نویں سے بارہویں کلاس کے طلباء کے لئے کورس کا بوجھ کم کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ اسی کے مطابق ، سی بی ایس ای نے تعلیمی سیشن 2020-21 کے لئے گیارہویں اور بارہویں کلاسوں کے لئے نصاب میں نظر ثانی کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کچھ ہفتوں قبل انہوں نے ہیش ٹیگ سلیبس فور اسٹوڈینٹس2020 کا استعمال کرکے سوشل میڈیا پر نصاب کو کم کرنے کے بارے میں تمام ماہرین تعلیم سے مشورے طلب کیے تھے۔ شری نشنک نے بتایا کہ ہمیں 1.5 ہزار سے زیادہ تجاویز موصول ہوئی ہیں اور اس زبردست ریسپانس کے لئے انہوں نے سب کا شکریہ ادا کیا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ نصاب کمیٹی اور بورڈ کی گورننگ باڈی کی منظوری سے متعلقہ کورس کمیٹیوں کے ذریعہ نصاب میں ہونے والی تبدیلیوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

ملک اور دنیا کے مختلف حصوں میں پائی جانے والی غیر معمولی صورتحال کی وجہ سے نصاب میں کی گئی نظر ثانی ایک اقدام ہے۔ سیکھنے کی سطح کے حصول کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور نصاب کے بنیادی تصورات کو برقرار رکھتے اسے 30٪ تک معقول بنایا گیا ہے۔

بورڈ کے ذریعہ اسکولوں کے سربراہوں اور اساتذہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جن موضوعات کو کم کیا گیا ہے ، انہیں بھی مختلف موضوعات کو جوڑنے جتنی ضروری حد تک طلبہ کو سمجھایا جائے۔ تاہم، جو نصاب کم کیا گیا ہے وہ داخلی تشخیص اور سال کے آخر میں بورڈ امتحانات کے موضوعات کا حصہ نہیں ہوگا۔ متعدد حکمت عملیوں کا استعمال کر کے نصاب کو مینیج کرنے پراین سی ای آر ٹی سے ملے مشورے اور متبادل تعلیمی کیلنڈر بھی ملحقہ اسکولوں میں درس و تدریس کا حصہ ہوں گے۔

ابتدائی کلاسوں(ایک سے آٹھ) کے لئے اسکولوں کو این سی ای آر ٹی کے متعین کردہ متبادل تعلیمی کیلنڈر اور سیکھنے کے نتائج پر عمل کرنا ہو گا۔ نظرثانی شدہ نصاب سی بی ایس ای کی اکیڈمک ویب سائٹwww.cbseacademic.nic.inپر دستیاب ہے۔

 

*************

م ن۔ن ا ۔م ف 

U: 3758


(Release ID: 1637326) Visitor Counter : 257