بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کے وی آئی سی نے کھادی فیس ماسک کی آن لائن فروخت شروع کی
Posted On:
08 JUL 2020 3:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،08 جولائی: بڑے پیمانے پر مقبول کھادی فیس ماسک اب فروخت کے لئے آن لائن دستیاب ہیں۔ اس سے ملک کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں بالخصوص ، ان لوگوں کو جو بندشوں کے سبب اپنے گھروں سے نکل کر کھادی انڈیا کے آؤٹ لیٹس پر نہیں جاسکتے ہیں، انہیں فائدہ ہوگا۔ کھادی ماسک کے لئے آرڈر : http://www.kviconline.gov.in/khadimask. پر دیئے جاسکتے ہیں۔
کے وی آئی سی کھادی کاٹن اور سلک دونوں طرح کے ماسک فروخت کرر ہا ہے۔ کاٹن فیس ماسک کی قیمت جہاں بہت ہی کم یعنی 30 روپے فی پیس ہے وہیں سلک ماسک 100 روپے فی پیس پر دستیاب ہے۔ ماسک کی آن لائن خرید کے لئے کم از کم آرڈر پانچ سو روپے کا کرنا ہوگا، جس میں خریدار 4 طرح کے دستیاب ماسک کے متبادل کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ یہ 4 طرح کے ماسک ہیں، بلیک پائپنگ والے وہائٹ کاٹن ماسک، تین رنگوں کی پائپنگ والے وہائٹ کاٹن ماسک، ٹھوس رنگوں میں سلک ماسک اور کئی رنگوں میں پرنٹنڈ سلک ماسک۔ کے وی آئی سی خریداری کی تاریخ کے پانچ دنوں کے اندر مفت میں ماسک ڈیلیور کرتا ہے۔ آن لائن فروخت کی سہولت فی الحال ملک کے اندر ہی دستیاب ہے۔
کے وی آئی سی کے چیئر مین جناب ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ کھادی فیس ماسک کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی ہے تاکہ لوگ صرف اصلی کھادی فیس ماسک خرید سکیں۔ سکسینہ نے کہا کہ کھادی ماسک کی آن لائن فروخت کا مقصد خریداروں کو کسی بھی طرح کے فریب سے بچانا ہے۔ متعدد آن لائن پورٹلس کھادی کے نام پر ماسک فروخت کررہے ہیں، جو نہ تو اصل کھادی فیبرک سے اور نہ ہی ہاتھ سے بنی ہوئی مصنوعات ہیں۔ متعدد لوگ اس طرح کے گمراہ کن اشتہارات کا شکار ہوجاتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ کھادی کاٹن فیس ماسک سے دوہرے بٹے ہوئے ( ڈبل ٹوئسٹڈ) کاٹن فیبرک کے بنے ہیں۔ یہ دوہرے لیئر والے ماسک ہیں، جس میں تین شکنیں ہوتی ہیں اور یہ تین سائز اسمال، میڈیم اور لارج میں دستیاب ہیں۔ یہ ماسک دو پیٹرنس میں دستیاب ہیں۔ کالی پائپنگ والا سفید ماسک اور تین رنگوں کی پائپنگ والا سفید ماسک۔
دوسری طرف سلک ماسک تین لیئر والے ہیں، جن میں اندر کے دو لیئر 100 فیصد کھادی کاٹن کے اور اوپر کی لیئر کھادی سلک فیبرک کی ہے۔ سلک ماسک پرنٹڈ اور نن پرنٹڈ پیٹرن میں مختلف رنگوں میں دستیاب ہیں۔ کھادی سلک ماسک اسٹینڈ رڈ سائز میں دستیاب ہیں، جسے دلکش بیڈ یعنی دانوں کے ذریعے کانوں پر مناسب طریقے سے سیٹ کیا جاسکتا ہے۔
************
(م ن ۔ م م- ق ر )
)08.07.2020)
U-3772
(Release ID: 1637198)
Visitor Counter : 220