وزارت دفاع

کووڈ-19 سے جنگ کے لئے ای سی ایچ ایس کے تحت  فی کنبہ ایک پلس آکسیمیٹر کی خرید پر آئے خرچ کی  ادائیگی

Posted On: 08 JUL 2020 1:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،08 جولائی:چونکہ کووڈ – 19 کے مریضوں کی صحت کی نگرانی کے لئے آکسیجن سیچوریشن لیول کی پیمائش  انتہائی اہم اقدامات سے ایک ہے، لہذا  وزارت دفاع (ایم او ڈی) ، سابق فوجیوں کی فلاح وبہود کا  محکمہ (ڈی ایس ای ڈبلیو) نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایکس سروس مین کنٹری بیوٹری ہیلتھ اسکیم ( ای سی ایچ ایس)  استفادہ کنندگان کے ذریعے درج ذیل شرائط میں تکمیل کرنے پر پلس آکسیمیٹر کی خرید پر آنے والی  لاگت کی ادائیگی  کرے گا۔

(اے)- ای سی ایچ  ایس کے  ایسے استفادہ کنندگان، جنہیں  جانچ میں  کووڈ – 19  انفیکشن سے متاثر قرار دیا گیا ہے، انہیں فی کنبہ ایک پلس  آکسیمیٹر خریدنے کی اجازت ہوگی۔ دوسرے الفاظ میں اگر  ای سی ایچ ایس استفادہ کنندگان کے کسی کنبے میں ایک سے زیادہ کووڈ  پوزیٹو کے معاملات ہیں، وہ  صرف ایک  پلس  آکسیمیٹر کی خرید پر آنے والے صرفے کی  ادائیگی  کا دعوی کرسکتے ہیں۔

(بی)-ادائیگی کا یہ دعوی پلس  آکسیمیٹر کی اصل لاگت کے مطابق ہوگا ، جس کی حد 1200 روپے  ہوگی۔

************

 (م ن ۔   م م- ق ر )

 

U-3769



(Release ID: 1637179) Visitor Counter : 229