صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کے خلاف طویل لڑائی میں راجستھان کے آشا کارکن بے مثال لگن کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں

Posted On: 05 JUL 2020 2:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی،4 جولائی،         راجستھان میں کووڈ-19 وبائی بیماری کا سلسلہ کٹائی کے موسم کے ساتھ شروع ہوا۔ آشا کے کارکنوں کے گھر والوں کو یہ امید ہوتی ہے کہ وہ کٹائی کی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔اس سال وبائی بیماری کی روک تھام میں آشا کارکنوں کے شدید طور پر مصروف ہونےکی وجہ سے  ان میں سے بیشتر  لوگ کٹائی کے کام  میں ہاتھ نہیں بٹا سکے جس کے سبب ان کے کنبوں کی طرف سے کافی ناراضگی اور مزاحمت کااظہار کیا گیا۔گوگی دیوی کے لیے بھی صورت حال کچھ مختلف نہیں تھی لیکن انھوں نے  سماجی طور پر بیداری پیدا کرنے والے  کمیونٹی سطح کے دیکھ بھال کرنے والے اور صحت کی سہولت کے کارکن کے طور پر مضبوطی کے ساتھ اپنا کام جاری رکھا۔

ان کی کوششوں کو اس وقت انعام ملا جب گرام پنچایت کے پردھان نے  کووڈ کی روک تھام اور اسے محدود کرنے کے  اقدامات میں ان کے رول کی سر عام تعریف کی۔ اس واقع کی وجہ سے ان کے گھر والوں کا نقطہ نظر بھی ان کے کام کے تئیں تبدیل ہوگیا۔ اور انھوں نے گوگی دیوی کے کام کی لگن تعریف کرنا شروع کردی۔گوگی دیوی کے لیے  ان کی کمیونٹی کی طرف سے ان کے کام کا اعتراف اور اسے تسلیم کیے جانے سے انھیں یہ ترغیب حاصل ہوئی کہ وہ اپنا کام انتھک طریقے پر جاری رکھیں۔

آشا کارکنوں کا کام کووڈ-19 کے سلسلے میں لازمی ستون کی حیثیت رکھتاہے جس کی شروعات اس سال مارچ کے شروع میں جے پور میں  پہلے کیس کا پتہ چلنے کے فوراً بعد شروع ہوگیا تھا۔8 مارچ کو راجستھان کی تمام 9876 گرام پنچایتوں نے ایک خصوصی گرام سبھا کا انعقاد کیا جس میں آشا کارکنوں نے   کووڈ-19 کے پھیلنے، اس کی روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات کی وضاحت کی کیونکہ یہ سب لوگ اس کام کے لیے تربیت حاصل کرچکے تھے۔ حکمت عملی کے طور پر یہ افتتاحی کوشش گرام پنچایتوں کے نمائندوں کی حمایت حاصل کرنے میں بہت اہم ثابت ہوئی۔ اس کی وجہ سے اپنے علاقوں میں کووڈ کی روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات کو یقینی بنایا گیا اور آشان کارکنوں نیز صف ا وّل میں کام کرنے والے کارکنوں کی حمایت کی گئی  کہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا کام جاری رکھ سکیں۔

ریاست کی آگزیلیئری نرس مڈ وائوز (اے این ایم ایس) کے ساتھ تعاون سے آشا کارکنوں کے کام کی بدولت  سرگرم نگہداشت اور اطلاعات کی فراہمی کے لیے گھر گھر تک پہنچا جاسکا۔ ان سب کے دوران آشان کارکنوں نے ، خاملہ خواتین، نوزائیدہ بچوں اور دیگر بچوں کو  دیکھ بھال کی سہولتیں فراہم کرنے کا سلسلہ  جاری رکھا۔ انھوں نے  ایمبولینس فراہم نہ ہونے کی صورت میں صحت مراکز تک لوگوں کو پہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی کیا۔

گوگی دیوی جیسے مختلف آشان کارکنوں نے کووڈ-19 کے خلاف  علامات اور احتیاطی تدابیرکے بارے میں آگاہی پھیلانےمیں اہم رول ادا کیا ہے۔ اس سے اس بیماری کو زبردست طریقے پر روکنے میں مدد ملی ہے۔ ا نھوں نے کووڈ کی روک تھام اور بندوبست کی حکومت کی کوششوں میں مدد دینے کے لیے لوگوں  میں اعتماد پیدا کرنے کے سلسلے میں کمیونٹی کے اعتماد اور مقامی سوشل  کارکنوں کی معلومات کو استعمال کیا۔

راجستھان کی تصویر: آشان کارکن کووڈ-19 کے خلاف کام میں مصروف ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S5P3.jpg

 

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3724



(Release ID: 1636933) Visitor Counter : 226