ریلوے کی وزارت
ڈاکٹر بشنو پرساد نندا نے ریلوے بورڈ میں ڈائریکٹر جنرل، ریلوے صحت خدمات (ڈی جی، آر ایچ ایس) کے عہدے کی ذمے داری سنبھالی
Posted On:
06 JUL 2020 2:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 6/جولائی 2020 ۔ ڈاکٹر بشنو پرساد نندا نے ریلوے بورڈ میں ڈائریکٹر جنرل، ریلوے صحت خدمات (ڈی جی، آر ایچ ایس) کے طور پر عہدے کی ذمے داری سنبھال لی ہے۔ وہ ریلوے بورڈ میں محکمہ صحت کے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے ڈاکٹر بی پی نندا جنوبی ریلوے کے پرنسپل چیف میڈیکل ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
یوپی ایس سی کی 1983 میں منعقدہ کمبائنڈ میڈیکل سروسیز ایگزامنشین میں ڈاکٹر بی پی نندا نے کل ہند سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی اور انھیں انڈین ریلوے میڈیکل سروسیز کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر بی پی نندا 14 نومبر 1984 کو جنوب مشرقی ریلوے کے کھڑگ پور ڈویژنل اسپتال میں انڈین ریلوے میڈیکل سروسیز میں شامل ہوئے تھے۔
پروبیشن کی مدت مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر نندا کو ناگپور ڈویژن کے تحت مدھیہ پردیش میں چھندواڑہ صحت اکائی میں اسسٹنٹ ڈویژنل میڈیکل افسر کے طور پر تعینات کیا گیا اور بعد میں انھیں رانچی کے ہٹیا ریلوے اسپتال میں ٹرانسفر کردیا گیا، جہاں انھوں نے 7 برسوں تک خدمات انجام دیں۔ اس کے بعد انھیں بھبنیشور کے مانچیسور ریلوے اسپتال میں ٹرانسفر کردیا گیا۔ ڈاکٹر نندا نے 1994 سے 1997 تک ممبئی یونیورسٹی، بامبے سے این این ٹی میں پوسٹ گریجویشن کیا اور پھر ادرا ڈویژنل ریلوے ہاسپیٹل میں ای این ٹی اسپیشلسٹ کے طور پر تعینات ہوئے جہاں انھوں نے 15 سال یعنی 1997-2012 تک خدمات انجام دیں۔
ڈاکٹر بی پی نندا نے چکردھرپور ڈویژن کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے طور پر ایس اے جی سطح پر پرموشن کے بعد اپنا ایڈمنسٹریٹیو کیریئر شروع کیا اور 2018 تک اَدرا (مشرقی ریلوے) اور مدراس (جنوبی ریلوے) میں سپرنٹنڈنٹ رہے۔ اس کے بعد جنوبی ریلوے کے پرنسپل چیف میڈیکل ڈائریکٹر کے عہدے تک پہنچے۔ جنوبی ریلوے میں 6 ڈویژن اسپتال ہیں جن میں سب سے باوقار ایان ورم میں واقع پیرمبور ریلوے ہاسپیٹل ہے۔
جنوبی ریلوے کے پرنسپل چیف میڈیکل ڈائریکٹر کے طور پر ڈاکٹر نندا اس زون کے لئے دواؤں اور سرجیکل آلات کی ای-خرید (ای-پروکیورمنٹ) کو نافذ کرنے میں معاون رہے۔ ان کی صلاحیت مندانہ قیادت نے میڈیکل ڈپارٹمنٹ نے ای-پروکیورمنٹ کا عمل مکمل کیا اور سبھی ڈویژنوں میں مساوی تقسیم کو یقینی بنایا۔ طبی شعبے میں جدید ترین ترقی کے ساتھ آئی آر ایچ ایس کیڈر کو اَپڈیٹ کرنے کے لئے اکیڈمک سرگرمیوں کو رفتار ملی ہے۔ ڈاکٹر بی پی نندا کی مدت کار کے دوران زونل سطح پر دو سی ایم ای پروگرام اور ایک کل ہند سی ایم ای پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 3730
(Release ID: 1636886)
Visitor Counter : 192