شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
کووڈ 19 کے بعد شمال مشرقی خطہ بھارت کو اقتصادی طاقت کی شکل میں ابھرنے میں قائدانہ رول ادا کرے گا:ڈاکٹر جتیندر سنگھ
شمال مشرقی خطے کے خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ ترقی کی رفتار کو نئی بلندیوں پر لے جارہے ہیں:ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
04 JUL 2020 5:13PM by PIB Delhi
شمالی مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے اور عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا ہے کہ کووڈ-19 کے دور کے ختم ہونے کے بعد شمال مشرقی خطہ اپنی وسیع قدرتی اور انسانی ہنرمندی کے وسائل کی مدد سے بھارت کو ایک اقتصادی قوت کے طور پر ابھرنے کے لئے قائدانہ رول اداکرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا عالمی وبا کے کامیاب بندوبست اور بروقت اقدامات کی وجہ سے شمال مشرقی خطے کی خواتین طاقت ، اقتصادی سرگرمیوں کے سبھی شعبوں میں بڑھت حاصل کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کے خلاف لڑائی میں خواتین نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور کورونا مینجمنٹ کے ایک ماڈل کے طور پر ابھرنے میں شمال مشرقی خطے کی مدد کی ہے۔ وہ ایک ویبینار کے ذریعہ شمال مشرقی خطے کی کمیونٹی وسائل اور مینجمنٹ پروگرام سے جڑے مختلف سیلف ہیلپ گروپوں کے ساتھ بات چیت کررہے تھے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ جناب نریندر مودی حکومت کے تحت آخری پانچ سال میں ترقی کے ایک ماڈل کے طور پر ابھرا ہے اور چھٹے سال میں وہ کورونا سے نمٹنے کے رول ماڈل کے طور پر ابھرا ہے، جہاں کورونا کے بہت کم معاملات ہیں اور اب تک شمال مشرقی خطے کی 8 ریاستوں میں 17 اموات ہوئی ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمیشہ ہی شمال مشرقی خطے کو اعلیٰ ترین ترجیح دی ہے۔ 2014 میں مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد وزیر اعظم نے تھا کہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کو مزید ترقی حاصل کرنے والی ملک کی دوسری ریاستوں کے برابر لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ گزشتہ 6 سال میں نہ صرف ترقی کی راہ میں آنے والی کمیوں کو کامیابی کے ساتھ دور کیاگیا، بلکہ شمال مشرقی خطے نے نفسیاتی اعتماد بھی حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کے بعد کی ہندوستان کی معیشت کے لئے بانس اہم ہے اور یہ اپنے بانس اور دیگر وسائل کی مدد سے ایک اقتصادی قوت کے طور پر ابھرنے میں بھارت کو ایک موقع فراہم کرے گا۔ وسیع،سیاحتی امکانات کے علاوہ یہ خطہ تقریباً کورونا وائرس سے پاک کرنے کے لئے آنے والے سیزن میں خطے کی مدد کرے گا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ شمال مشرقی خطے کے پاس بھارت کے بانس کے ذخیرے کا 60 فیصد حصہ ہے اور یہ ایک بہت بڑا فائدہ ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں اس خطے کو جس طرح سے مل رہے اس طرح سے اسے آزادی کے بعد کبھی حاصل نہیں ہوا۔ اس سلسلے میں انہوں نے 2017 میں مودی حکومت کے ذریعہ کئے گئے 100 سال پرانے بھارت کی جنگل کے قانون میں ترمیم کا ذکر کیا، جس کے نتیجے میں بانس کے ذریعہ سے زندگی کے موقع کو بڑھاوا دینے کے مقصد سے گھر میں اگائے گئے بانس کو اس قانون سے چھوٹ حاصل ہوئی۔ انہوں نے کورونا عالمی وبا کے خاتمے کے بعد قومی راجدھانی میں سیلف ہیلپ گروپوں کی پروڈکٹس کو دکھائے جانے کے لئے ایک پروگرام کرنے کا بھی وعدہ کیا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہاں پر سڑک، ریل اور ہوائی رابطے میں بہت ہی اہم اور زبردست ترقی ہوئی ہے، جس سے نہ صرف پورے خطے میں بلکہ پورے ملک میں اشیا اور لوگوں کے نقل وحمل یعنی آنے جانے کو آسان بنانے میں مدد ملی ہے۔ اروناچل پردیش اور میگھالیہ جیسے صوبے اب ریلوے کے توسط سے قومی راجدھانی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، جنہوں نے اب تک ریلوے نہیں دیکھی تھی۔ اس طرح سکم جیسی ریاست نے پہلی بار ہوائی اڈہ دیکھا ہے۔ دیگر ریاستیں بھی نئے بندرگاہوں کے افتتاح یا موجودہ وسائل کی سہولتوں اور صلاحیتوں میں اضافہ کررہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پونے کے بعد ایک نیا فلم اور ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ جلد ہی اروناچل پردیش میں کھولا جائے گا۔ شمال مشرق کے 14 آرزو مند ضلعوں کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آرزو مند ضلع کا تصور 49 اہم انڈی کیٹرس پر مبنی تھا، جس میں حفظان صحت کی صورتحال ایک اہم عنصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرزو مند ضلعوں کی سب سے بہترین پریکٹس کو باقی ہندوستان کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔خواتین سیلف ہیلپ گروپ کی بیشتر ممبروں نے وزیر مصوف کو بتایا کہ شمال مشرقی خطے کی کمیونٹی وسائل اور بندوبست پروگرام سے حاصل ہوا ری والونگ فنڈ نے بہتری کے لئے ان کی زندگی کو بدل دیا ہے۔ باغبانی ، چائے، بانس ، سوور پالن، ریشم پالن ، سیاحت جیسے پروجیکٹوں کے لئے خواہشمند حوصلہ اور جہت دینے کے علاوہ ایس ایچ جی ممبروں نے بڑے پیمانے پر سینی ٹائزرس اور ماسک کو تیارکرنے کے علاوہ انہیں تقسیم بھی کیا ہے۔ لاک ڈاؤن مدت کے دوران ضرورت مند لوگوں کو مفت راشن تقسیم کرنے کے لئے ان کے ذریعے وسائل کو جمع بھی کیاگیا۔ اس ویبینار میں شمال مشرقی ریاستوں کے ایس ایچ جی کے علاوہ شمال مشرقی کونسل (این ای سی) شیلانگ کے سینئر افسروں نے بھی حصہ لیا۔
.......................
م ن، ح ا، ع ر
05-07-2020
U-3706
(Release ID: 1636786)
Visitor Counter : 154