صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

میگھالیہ آشا کارکنان: کووڈ-19 کے خلاف کمیونٹی کوششوں کا لازمی جزو


چھ ہزار سات سو آشا کارکنان نے نگرانی اور بیداری مہم کو مضبوط کیا

Posted On: 04 JUL 2020 3:39PM by PIB Delhi

      

جیسے ہی میگھالیہ میں کووڈ۔ انیس کا پہلا معاملہ درج ہوا آشا کارکنان کو شناخت شدہ کنٹینمنٹ زون میں انفیکشن کے معاملوں کا پتہ لگانے کے لئے تعینات کی جانے والی ٹیم کا حصہ بننے کے لئے ٹریننگ دی گئی۔ تصدیق شدہ کیسوں میں سے ایک کی شناخت موٹھاریا پوملکرئی گاؤں سے ہوئی ہے جس میں 70 سے زیادہ گھرانے ہیں ، جو ریاستی دارالحکومت شیلانگ سے 12 کلومیٹر دور واقع ہے۔ جلد ہی اس گاؤں میں کمیونٹی کوویڈ مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی گئی اور اس میں ایک آشا کارکن کرکلنگ دیوی کو سرگرم رکن کے طور پر شامل کیا گیا۔

گاؤں میں کووڈ۔ انیس کے تقریبا 35ابتدائی رابطوں کی نشاندہی کرنے اس نے اہم رول ادا کیا۔ جب کووڈ کمیٹی کے ذریعہ مقامی کمیونٹی کے کچھ لوگوں کو گھر پر کوارنٹین رہنے کی صلاح دی گئی تب اس نے ان لوگوں کو کوارنٹین میں رہنے کے طور طریقوں اور ضابطوں کے بارے میں پوری جانکاری دی۔ اس کے علاوہ اس نے کوارنٹین میں بھیجے گئے لوگوں کی صحت سے متعلق اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے لئے باقاعدہ طور پر ان کے گھروں کا دورہ بھی کیا۔

گاؤں کے رضاکاروں کے ساتھ اس نے گھرانوں کو راشن اور پینے کے پانی جیسی ضروری سامان کی فراہمی میں گاوں کے ارکان کی مدد کی۔ اس نے نوزائیدہ بچوں ، حاملہ خواتین ، بوڑھوں اور تپ دق ، ہائیپر ٹینشن اور ذیابیطس کے معلوم مریضوں کو بھی باقاعدہ طور پر صحت خدمات کی فراہمی کو جاری رکھا۔ اس نے ادارہ جاتی ڈیلیوری کی سہولت دلانے میں مدد کرنے کے ساتھ حاملہ خواتین اور بچوں کو بروقت ٹیکہ دلانے میں گاوں والوں متحرک کیا۔ کمیونٹی کے ساتھی ارکان کی مدد سے وہ اپنے معمول کے تمام کاموں کو انجام دیتے رہی جبکہ اسی کے ساتھ کووڈ-19 سے متعلق اضافی کام بھی انجام دیتی رہی۔ اس سے یہ یقینی بنایا گیا کہ غیر کووڈ سے متعلق ضروری صحت خدمات تک رسائی میں خلل نہ پڑے۔

کمیونٹی اور آشا کارکنان کی مشترکہ کاوشوں کی وجہ سے آج پوملکرئی گاؤں کووڈ -19 سے پاک ہے۔

Description: C:\Users\APM\Desktop\Capture.JPG

اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے میں میگھالیہ کے فرنٹ لائن کارکنان کا اہم تعاون رہا ہے۔ کوویڈ 19 کے خلاف ریاست کی لڑائی میں آشا کارکنان کا اہم رول رہا ہے۔ تمام سطحوں پر کنٹینمنٹ والے علاقوں میں تقریبا 6700 آشا کارکنان کو کووڈ ولیج ہیلتھ اوئیرنیس اینڈ ایکٹیو کیس سرچ ٹیموں کا حصہ بنایا گیا تھا۔ ٹیموں نے کووڈ -19 کے خلاف احتیاطی اقدامات جیسے ہاتھ دھونے، ماسک، فیس کور پہننے، جسمانی دوری رکھنے وغیرہ کے بارے میں کمیونٹی بیداری پیدا کی۔ فعال کیسوں کی تلاش کے ذریعہ انھوں نے جانچ اور علاج تک بروقت رسائی کی سہولت فراہم کی۔

Description: H:\New folder\WhatsApp Images\IMG-20200530-WA0048.jpg

 

Description: H:\New folder\WhatsApp Images\IMG-20200428-WA0008.jpgDescription: E:\Covid 19 related files\pictures\EGH\IMG-20200330-WA0029.jpg

*************

م ن۔ن ا ۔م ف 

U: 3711


(Release ID: 1636690) Visitor Counter : 214