نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریۂ جناب وینکیا نائیڈو نے اپنی کی زندگی کو ڈھالنے میں جناب آڈوانی سمیت ‘گروؤوں’ کے رول کو یاد یا
نائب صدر جمہوریہ نے آئندہ کل گرو پورنیما کے ایک دن قبل 57 گرؤوں کے تئیں اظہارِ تشکر کیا
جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ انٹرنیٹ سے صرف معلومات حاصل ہوتی ہے لیکن علم صرف گرو سے ہی حاصل ہوتا ہے
انھوں نے طلبا کی ترقی اور قوم کی تعمیر میں ٹیچروں کے رول کو اجاگر کیا
Posted On:
04 JUL 2020 4:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی،4 جولائی، نائب صدر جمہوریۂ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آئندہ کل گرو پورنیما کے موقع پر جناب ایل کے آڈوانی سمیت گروؤوں کے تئیں تشکر اور احترام کا ا ظہار کیا جنھوں نے ان کے طویل سفر کے مختلف مرحلوں پر ذہنی نقشے مرتب کرنے اور ان کی زندگی میں رہنمائی کی۔
فیس بک پر لکھتے ہوئے جناب نائیڈو نے مجاہد آزادی اور سرکردہ سیاستداں آنجہانی جناب تنیتی وشوناتھم کے اثرات ، اُن کی شروع کی سیاسی زندگی پر مرتب ہونے اور بعد میں جناب آڈوانی کے اثرات سمیت57 گروؤوں سے ملنے والی رہنمائی اور صلاح ومشورے کا ذکر کیا۔ جناب آڈوانی نے جو اس وقت اپنی والدہ سے محروم ہوگئے تھے جب ان کی عمر 15 مہینے تھی اپنے دادا ، دادی کو اپنا پہلا گرو قرار دیا اور نام لے کر ان دیگر 55 ٹیچروں کو یاد کیا جنھوں نے اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے دنوں میں ان کی زندگی پر اثر ڈالا۔
‘گرو ششو پرمپرا’ کی بھارتی روایت میں کردار کی تعمیر سمیت‘ ششیاس’ کی شاندار ترقی میں گرو کے رول کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے ٹیچروں پر زور دیا کہ وہ ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں ذاتی توجہ کے ساتھ تعلیم دیں۔ انھوں نے زور دیا کہ قوم کی تعمیر میں ٹیچروں کو ایک اہم رول ادا کرنا ہے اور یہ کام طالب علموں کی زندگی کو ایک خاص طرز میں ڈھالنے اور انھیں صحیح قسم کی اقدار اور روایات سے واقف کراکر کیا جاسکتا ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے یہ بات اجاگر کی کہ انٹرنیٹ کبھی بھی‘ گرو’ کا متبادل نہیں ہوسکتا۔ انھوں نے کہا ‘‘انٹرنیٹ آپ کو دنیا بھر کی معلومات فراہم کرسکتا ہے لیکن صرف ایک ٹیچر ہی تجزیہ کرنے اور کسی چیز کی قدر وقیمت مقرر کرنے کی صلاحیت پیدا کرسکتا ہے جسے اعلیٰ درجے کی صلاحیت سمجھا جاتا ہے اور جو انسان کو مشکل حالات سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے۔ صرف گرو ہی اپنے شاگردوں میں اقدار، انسان دوستی کی فکر، رحمدلی اور نظم وضبط کی آبیاری کرسکتا ہے جس سے صحیح راستے پر آگے بڑھنے میں مدد ملتی ہے’’۔
جناب نائیڈو نے بڑے احترام کے ساتھ راما کرشنا پرم ہنس اور سوامی وویکانند کے درمیان گرو ششو کے فیضان بخش تعلقات کا احترام کے ساتھ ذکر کیا جو شروع میں ایک دوسرے سے مختلف خیالات رکھتے تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ وویکانند اپنی سیکھی ہوئی ہر بات کو گرو سے منسوب کرنے لگے۔
سنسکرت سے گرو کے معنی کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جو ختم کرتا ہے‘روح’ تاریکی ‘گو’جناب نائیڈو نے لکھا کہ ‘‘بغیر گرو کے زندگی’’ بغیر روشنی کے راستے کے مترادف ہے۔
گرو پورنیما جو اشاڈھ کے مہینے کے پہلے پورے چاند کے موقع پر منائی جاتی ہے ، گروؤوں کو تعظیم پیش کرنے کا ایک موقع ہوتی ہے۔ ویدویاس بھگوان بدھ اور 24ویں جین ترتھانکارا اسی دن پیدا ہوئے تھے۔ بھگوان بدھ نے سارناتھ میں آج ہی کے دن اپنا پہلا خطبہ دیا تھا۔
جناب وینکیا نائیڈو نے تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگی کے مختلف مرحلوں پر گروؤوں کے رول کو یاد کریں اور کل گرو پورنیما کے موقع پر اپنے گروؤوں کے تئیں تشکر کا اظہار کریں۔
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:3701
(Release ID: 1636675)
Visitor Counter : 165