وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے آتم نربھر بھارت انّوویشن چیلنج کاآغاز کیا
Posted On:
04 JUL 2020 5:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی:04 جولائی، 2020: وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بہترین ہندوستانی ایپس جو کہ شہریوں کے ذریعے پہلے ہی استعمال کیے جارہے ہیں اور جس کے پاس آگے بڑھنے اور متعلقہ زمروں میں عالمی درجے کا ایپس بننے کی صلاحیت ہے، کی شناخت کرنے کیلئے آتم نربھر بھارت انّوویشن چیلنج کا آغاز کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘ہندوستان میں تیار کردہ عالمی درجے کا ایپس بنانے کیلئے ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپ برادری میں آج زبردست جوش وخروش ہے۔ان کے افکار وخیالات اور مصنوعات میں آسانی فراہم کرنے کیلئے @GoI_MeitY اور @AIMtoInnovate آتم نربھربھارت ایپ انّوویشن چیلنج لانچ کررہی ہے۔
اگر آپ کے پاس ایسا کام کرنے والا پروڈکٹ ہے یا اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کے پاس اس طرح کے پروڈکٹ تیار کرنے کا وژن اور مہارت ہے تو یہ چیلنج آپ کے لئے ہے۔میں ٹیکنالوجی برادری کے اپنے تمام دوستوں سے زور دیکر کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اس میں حصہ لیں’’۔
-----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 3694
(Release ID: 1636454)
Visitor Counter : 158
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam