صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

اوڈیشہ کی آشا کارکنان: کوویڈ سے متعلق بدنامی اور امتیازی سلوک پر قابو پانا


کووڈ۔ انیس سے نمٹنے کے لئے 46،000 سے زیادہ آشا کارکنان مقامی کمیونٹیز کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں

Posted On: 02 JUL 2020 12:18PM by PIB Delhi

اوڈیشہ کے کھردہ ضلع کے گاؤں کندالی کی ایک آشا منجو جینا ، کوویڈ 19 سے متعلق سرگرمیوں میں مدد کرنے کے لئے انتھک کام کر رہی ہیں اور اس بات کو یقینی بنا رہی ہیں کہ ان کی کمیونٹی کو ضروری اور دیگر صحت کی خدمات تک رسائی حاصل ہو۔ اخلاص کے ساتھ کمیونٹی کے تئیں اپنی خدمات کے برسوں میں منجو نے اہم معاشرتی سرمایہ تیار کیا ہے ، جس سے وہ بدنامی اور اس کے نتیجے میں ہونے والے بھید بھاو کو دور کرنے کے لئے موثر انداز میں گفت و شنید کرنے کے قابل ہوئی ہیں۔ جب اپنے گھر لوٹے ایک نوجوان مہاجر کو گاؤں اور اس کے گھر میں داخل ہونے سے انکار کر دیا گیا تو منجو نے اس معاشرے کے بدنما داغدارانہ سلوک سے نمٹنے کے لئے اس کے ساتھ مضبوطی سے سامنے آئیں۔ انہوں نے کووڈ -19 پر کمیونٹی کو بیدار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ واپس آنے والا اپنے گھر میں کوارنٹین میں رہ سکتا ہے۔ کوارنٹین مدت کے دوران منجو نے اس کی صحت صورت حال پر مستقل نظر رکھنے اور اس کی صحت عامہ کی ضروریات کی تکمیل میں سختی سے کام لیا۔

لاک ڈاؤن کے دوران وہ صحت کی دیگر ضروری خدمات تک رسائی میں آسانی فراہم کرتی رہیں۔ انہوں نے ادارہ جاتی ڈلیوری کے لئے متعدد حاملہ خواتین کی حوصلہ افزائی کی اور ان کا ساتھ دیا۔ یہی نہیں، آشا کے رول میں اپنے کام مکمل کرنے کے بعد منجو نے اپنے گھر پر فیس ماسک تیار کر کے انہیں اپنے گاؤں کے غریبوں میں بانٹ دیئے۔

اوڈیشہ میں تقریبا 46،627 آشا کارکنان ہیں جو دیہی اور شہری علاقوں میں کووڈ -19 کے خلاف چیمپئن بن کر ابھری ہیں۔ وہ دیہی علاقوں میں گاوں کلیان سمیتی اور شہری علاقوں میں مہیلا آروگیہ سمیتی کے ساتھ مل کر کام کرتی نظر آ جاتی ہیں۔ انہوں نے ان فورموں کا استعمال عوامی مقامات پر باہر نکلنے کے دوران ماسک، فیس کور لگانے، لگاتار ہاتھ دھونے کے تئیں محتاط رہنے ، سماجی دوری کے ضوابط پر عمل کرنے اور کووڈ کے علامات کے بارے میں بیداری بڑھانے جیسے جیسے کاموں کو فروغ دینے میں کیا۔

اڈیشہ کی آشا کارکنان نے سواستھ کانتھا (دیہاتی سطح پر دیوار) پر لیفلیٹ اور پوسٹر تقسیم کرنے جیسے آئی ای سی سرگرمیوں کے ذریعہ ان کے بارے میں وسیع بیداری پیدا کی ہے۔

*************

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

 03-072020

U: 3669



(Release ID: 1636297) Visitor Counter : 160