کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
این پی پی اے کووڈ۔ انیس پلس آکسیمیٹر اور آکسیجن کنسنٹریٹرز کے لئے ضروری طبی سازوسامان کی قیمتوں میں اضافے کی نگرانی اور ملک میں ان کی مناسب دستیابی کو یقینی بنا رہا ہے
پریس نوٹ
Posted On:
02 JUL 2020 4:31PM by PIB Delhi
کووڈ۔ انیس وبا کے تناظر میں حکومت ملک میں کووڈ -19 کے کلینیکل مینجمنٹ کے لئے ضروری طبی سازوسامان کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ وزارت صحت و خاندانی بہبود (ایم او ایچ اینڈ ایف ڈبلیو) نے اس کے لئے اہم طبی سازوسامان کی فہرست کی نشاندہی کی ہے اور قومی دواسازی کی قیمتوں کا تعین کرنے والی اتھارٹی (این پی پی اے) سے درخواست کی ہے کہ وہ ملک میں اس کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
حکومت صارفین کو سستی قیمتوں پر زندگی بچانے والی دوائیوں / آلات کی دستیابی کے تئیں پرعزم ہے۔ تمام طبی آلات کو دوا کے طور پر نوٹیفائی کیا گیا ہے اور انہیں یکم اپریل 2020 سے ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ ، 1940 اور ڈرگس (قیمتوں کا (کنٹرول آرڈر) ، 2013 کے ضابطہ بندی نظام کے تحت رکھا گیا ہے۔ اہم طبی سازو سامان کی بڑھتی قیمتوں پر نظر رکھنے کے لئے این پی پی اے نے ، ڈی پی سی او
2013 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پلس آکسیمیٹر اور آکسیجن کنسنٹریٹرکے مینوفیکچررز اور امپورٹرز سے قیمت سے متعلق اعداد وشمار منگائے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یکم اپریل 2020 کی موجودہ قیمت میں ایک سال میں 10فیصدسے زیادہ کا اضافہ نہ ہو سکے۔
یکم جولائی 2020 کو میڈیکل ڈیوائسس انڈسٹری ایسوسی ایشنز اور سول سوسائٹی گروپ کے ساتھ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت این پی پی اے میں ہوئی تھی جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اہم طبی سامان سازوسامان کے تمام مینوفیکچررز / امپورٹرز ملک میں اس کی مناسب دستیابی کو یقینی بنائیں۔ اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ تمام میڈیکل ڈیوائسز ڈی پی سی او ، 2013 کے تحت پرائس ریگولیشن کے تحت آ چکے ہیں۔ اس لئے طبی آلات کی قیمت میں اضافے پر اس کے پیرا بیس کے تحت نظر رکھی جائے گی۔ این پی پی اے کے چئیرمین نے صنعت سے یہ بھی کہا کہ یہ ’ معمول طور سے چلنے والا کاروبار‘ نہیں ہے اور پبلک ہیلتھ ایمرجنسی میں منافع خوری کا بھی وقت نہیں ہے۔ اس مشاورتی میٹنگ میں میڈیکل ڈیوائسیز انڈسٹری ایسوسی ایشنز سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ موجودہ صورت حال میں وسیع تر مفاد عامہ میں ضروری طبی آلات کی خردہ قیمت کو کم کریں جیسا کہN-95ماسک کے مینوفیکچررز اور امپورٹرز نے کیا ہے۔
قومی ادویہ سازی کی قیمتوں کا تعین کرنے والی اتھارٹی، محکمہ برائے ادویہ سازی،
کیمیا اور کھاد کی وزارت، حکومت ہند
نئی دہلی:2 جولائی2020
*************
م ن۔ن ا ۔م ف
(03-07-2020)
U: 3671
(Release ID: 1636296)
Visitor Counter : 192