وزارت دفاع

بھارتی فضائیہ کی ایس اے ایس او کانفرنس

Posted On: 02 JUL 2020 7:51PM by PIB Delhi

بھارتی فضائیہ کے سینئر ایئر اسٹاف آفیسرز (ایس اے او ایس) کانفرنس کا افتتاح چیف ایئر اسٹاف ، ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا پی وی ایس ایم اے وی ایس ایم وی ایم اے ڈی سی نے 02 جولائی 20 کو کیا۔ موجودہ سیکورٹی ماحول اور کووڈ۔ انیس وبا کے پیش نظر کانفرنس کا انعقاد پہلی بار ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوا۔

فضائیہ سربراہ نے آئی اے ایف کمانڈز اور ماتحت تنظیموں کی آپریشنل تیاری کو سراہا۔ انہوں نے موجودہ اور مستقبل کے آپریشنل تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے تمام فضائی جانبازوں کی مربوط تربیت کی سمت میں کی گئی کوششوں کی ستائش کی۔ ایس اے ایس او سے خطاب کرتے ہوئے فضائیہ سربراہ نے مشن کے اہم نظاموں کی سروس صلاحیت میں بہتری کے ساتھ ساتھ ہماری آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ہندستانی فضائیہ کو کسی سے جنگ کی صورت میں طاقتور بنانے کے لئے موجودہ بیڑے سمیت اس میں شامل نئی طاقتوں کو زیادہ سے زیادہ آپریشن کے لائق بنانے کی تیاری پر زور دیا۔

سال میں دو بار منعقد ہونے والی فضائیہ کی یہ ایس اے ایس او کانفرنس آج 02 جولائی کو شروع ہو کر 03 جولائی دو ہزار بیس تک چلے گی جس میں فضائیہ کی آپریشنل صلاحیت بڑھانے، اس کی دستیاب اثاثوں اور خودکار کوششوں کے ساتھ موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مرکوز تربیت پر خصوصی تبادلہ خیال ہو گا۔

*****

م ن۔ن ا ۔م ف 

 

U: 3667



(Release ID: 1636242) Visitor Counter : 131