امور داخلہ کی وزارت

پدم ایوارڈز 2021 کے لیے نامزدگی 15 ستمبر 2020 تک کھلی ہوئی ہے

Posted On: 02 JUL 2020 1:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2 جولائی،        یوم جمہوریہ 2021 کے موقع پر اعلان کیے جانے والے پدم ایوارڈز کے لیے  آن لائن نامزدگی / سفارشات کا سلسلہ یکم مئی 2020 سے شروع ہوا ہے۔ پدم ایوارڈز کے لیے  نامزدگی کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2020 ہے۔ پدم ایوارڈز کے لیے نامزدگی /سفارشات آن لائن وصول کی جائیں گی اور انھیں صرف پدم ایوارڈز پورٹل https://padmaawards.gov.in .  پر وصول کی جائیں گی۔

پدم ایوارڈز یعنی  پدم ویبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری ملک کے اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈز میں شامل ہیں۔ یہ ایوارڈز دینے کا سلسلہ 1954 میں شروع کیا گیا تھا اور ان  ایوارڈز کا اعلان ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا جاتا ہے۔ اس ایوارڈز کا مقصد ‘نمایاں صلاحیت’ کا اعتراف کرنا ہے  اور یہ تمام شعبوں/ ڈسیپلنس مثلاً آرٹ، ادب اور تعلیم، کھیل کود، میڈیسن، سماجی کام، سائنس اور انجینئرنگ، عوامی معاملات، سول سروس، تجارت وصنعت وغیرہ میں مثالی نوعیت کی کامیابیوں/ خدمات کے لیے دیئے جاتے ہیں۔ تمام افراد  نسل، پیشے پوزیشن یا جنس کی تفریق کے بغیر یہ ایوارڈز حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ سرکاری ملازمین جن میں پی ایس یوز میں کام کرنے والے  افراد بھی شامل ہیں، سوائے ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کے پدم ایوارڈز حاصل کرنے کے اہل نہیں ہیں۔

حکومت نے پدم ایوارڈز کو ‘‘عوامی پدم’’ میں بدلنے کا عزم کر رکھا ہے۔ اس لیے تمام شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ نامزدگی / سفارشات کریں جن میں خود اپنی نامزدگی بھی شامل ہے۔

نامزدگی/ سفارشات میں تمام متعلقہ تفصیلات دی جانی چاہئیں جو متذکرہ بالا پدم پورٹل کے فارمیٹ میں درج کی گئی ہیں۔ اس میں بیانیے کی شکل میں ایک توصیفی نوٹ شامل کیا جانا چاہیے (زیادہ سے زیادہ800 الفاظ میں) جس میں سفارش کردہ شخص کی خواہ وہ مرد ہو یا عورت اس کے متعلقہ شعبے/ ڈسیپلن میں نمایاں اور مثالی نوعیت کی کامیابیوں/ خدمات کا واضح طور پر ذکر ہو۔

 امور داخلہ کی وزارت نے  تمام مرکزی وزارتوں/ محکموں، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں، بھارت رتن اور پدم ویبھوشن ایوارڈ یافتگان،  مہارت کے اداروں سے درخواست کی ہے کہ ایسے باصلاحیت افراد کی نشان دہی کی سنجیدہ کوششیں کی جانی چاہئیں جن کی مہارت  اور کامیابیاں تسلیم کیے جانے کی حقدار ہیں۔ اور یہ نامزدگی / سفارشیں  خواتین، معاشرے کے کمزور طبقوں، درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبیلوں، دیویانگ افراد اور ایسے لوگوں میں سے ہونے چاہئیں جو معاشرے کی بے لوث خدمت کر  رہے ہیں۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات امور داخلہ کی وزارت کی ویب سائٹ (www.mha.gov.in). پر ‘ایوارڈز اینڈ میڈلز’ کی ہیڈنگ کے ذیل میں درج ہیں۔ ان ایوارڈز کے بارے میں ضابطے اور قوانین https://padmaawards.gov.in/AboutAwards.aspx پر دستیاب ہیں۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3655


(Release ID: 1636070) Visitor Counter : 161