وزارت خزانہ

تجارت کو آسان بنانے کے لئے جی ایس ٹی ٹیکس انتظامیہ کو آسان بنانے کی کوشش کریں: وزیر خزانہ

Posted On: 01 JUL 2020 7:34PM by PIB Delhi

سی بی آئی سی اور ہندوستان بھر میں اس کے سبھی فیلڈ دفاتر نے یکم جولائی 2020 کو جی ایس ٹی کا دن 2020 یا جی ایس ٹی شروع کرنے کی تیسری سالگرہ منائی۔ جی ایس ٹی آتم نربھر بھارت بنانے کے لئے رکاوٹیں دور کرنے میں اہم رول ادا کررہا ہے اور یہ ایک ملک، ایک ٹیکس، ایک مارکیٹ کے مقصد کو آگے لے جانے میں بھی نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔کووڈ عالمی وبا کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس دن کو منانے کے لئے سبھی شراکت داروں کے ساتھ زیادہ تر بات چیت ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ورچوئل وسیلے سے کی گئی۔

مرکزی وزیر خزانہ اور کارپوریٹ معاملوں کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے جی ایس ٹی کا دن 2020 پر اپنے پیغام میں کہا ہےکہ جی ایس ٹی نے شراکت داروں سے ملنے والے رد عمل کی بنیاد پر ایس ایس ٹی ٹیکس انتظامیہ کو آسان بنانے کے لئے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ حالانکہ ٹیکس پر عمل آوری کو آسان بنانے کے لئے زیادہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ وزیر خزانہ کے پیغام کے اہم پوائنٹ کچھ اس طرح ہیں:

  • آتم نربھر بھارت کی تعمیر کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اپیل پر خصوصی توجہ۔
  • باقاعدہ طور سے تجارت کو آسان بنانے کے رد عمل کو یقینی بناتے ہوئے ٹیکس دہندگان کے لئے ٹیکس انتظام کو آسان بنانے کے لئے کوشش کرنا۔
  • تاجر برادری کے سامنے آنے والے معاملوں کی مکمل جانکاری لیتے ہوئے ان کا پوری طرح سے تصفیہ کرنا۔

وزیر خزانہ نےکووڈ-19 کے اس مشکل دور کے دوران بھی سی بی آئی سی کے افسروں کے ذریعہ کئے گئے قابل تعریف اقدامات کے لئے انہیں مبارکباد دی اور انہیں ٹیکس دہندگان کی مدد کرنے کے لئے زور دیا۔ انہوں نے ٹیکس دہندگان کے نقد فلو کو آسان بنانے کے لئے ریکارڈ مقدار میں ری فنڈکی گئی رقم کے لئے بھی ان کی تعریف کی۔

مرکزی وزیر اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت جناب انوراگ ٹھاکر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ریٹرن بھرنے کے عمل کو آسان بنانے کی ضرورت ہے اور ریٹرن کے عمل اور ان پٹ ٹیکس کریڈٹ میں بھی اور زیادہ تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ جناب ٹھاکر نے لاک ڈاؤن مدت کے دوران سی بی آئی سی کے افسروں کی سخت محنت کی تعریف کی اور دور دراز کے علاقوں میں رسائی بناتے ہوئے جی ایس ٹی ریفنڈ کے عمل کے لئے ٹیکس پلیٹ فارم کے واضح استعمال کے لئے بھی ان کی تعریف کی۔ کووڈ-19 کے دوران بحران سے جوجھ رہے لوگوں کی مدد کرنے والے سی بی آئی سی کے علاقائی افسروں کے ذریعہ عمل آوری کی گئی سماجی سرگرمیوں کے لئے بھی ان کی تعریف کی گئی۔

سی بی آئی سی کے چیئرمین جناب ایم اجیت کمار نے جی ایس ٹی دن کے ورچوئل محکمہ جاتی پروگرام میں ٹیکس دہندگان کی مدد کرنے پر زور دیا اور ان کی شکایات کو حل کرنے کے لئے ان تک پہنچنے پر بھی زور دیا  اور وزیر خزانہ کے کاروبار کو آسان بنانے کے پیغام کو سچے دل سے عزت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

...............................................................

 

م ن، ح ا، ع ر

02-07-2020

U-3645



(Release ID: 1636063) Visitor Counter : 183