صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
جھارکھنڈ کے ساہیا: ہر جگہ کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کے لئے باعث ترغیب
کووڈ۔ انیس کے زیادہ خطرے والی آبادی کی نشاندہی کرنے کے لئے لگ بھگ 42،000 ساہیاؤں نے جامع صحت عامہ کے سروے میں حصہ لیا
Posted On:
01 JUL 2020 12:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی،02جولائی: 13 مارچ ، 2020 کو جھارکھنڈ کے بوکارو ضلع کے ٹیلو گاؤں کی قمر النسا اور ان کے شوہر نور محمد جماعت میں حصہ لینے کے بعد اپنے گھر لوٹ آئے۔ ان کا ائیر پورٹ پر کوویڈ ۔19 کا ٹیسٹ کیا گیا اور انہیں ان کے گاوں میں ہوم کوارنٹین کا مشورہ دیا گیا۔ ساہیا کے طور پر معروف گاؤں کی تسلیم شدہ سماجی صحت کارکن (اے ایس ایچ اے) رینا دیوی نے گھریلو سروے کے دوران یہ معلومات حاصل کی۔
انہوں نے فوری طور پر بلاک کے انچارج میڈیکل آفیسر کو اس کی جانکاری دی۔ ضوابط کے مطابق جوڑے کو ہوم کوارنٹین کی صلاح دی اور ان کی صحت صورتحال اورحفظان صحت کی ضروریات کے بارے میں باقاعدگی سے جانکاری لیتی رہیں۔ قمر النسا کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا اور انہیں فوری طور پر بوکارو جنرل اسپتال میں کوارنٹین کردیا گیا۔ ساہیا ، رینا دیوی ، نے ایک میڈیکل ٹیم کو اگلے دن اس جوڑے کے گھر بھیجا اور کنبہ کے ممبروں کے لئے ہوم کوارنٹین میں مدد فراہم کی۔ وہ جوڑے کے بارے میں مسلسل جانکاری لیتی رہیں اور کوویڈ 19 کی روک تھام کے لئے کنبہ کے ساتھ ساتھ معاشرے میں بھی آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ رینا دیوی کی بروقت کارروائی اور مستقل کوششوں سے کنبے اور اس کی برادری کے دوسرے افراد میں انفیکشن پھیلنے سے بچنے میں مدد ملی۔
جھارکھنڈ میں "ساہیا" کے نام سے معروف آشا کارکنان خاص طور پر قبائلی علاقوں میں دور درواز تک حفظان صحت کی فراہمی کی خدمات میں مدد کر رہی ہیں۔ ریاست میں تقریبا 42،000 ساہیا ہیں ، جن کو 2260 ساہیا ساتھی (آشا سہولت کار) ، 582 بلاک ٹرینرز ، 24 ضلعی برادری کے متحرک کارکنان اور ایک ریاستی سطح کے کمیونٹی پروسیس ریسورس سینٹر کی حمایت حاصل ہے۔
ساہیا مارچ 2020 سے کووڈ -19 سے متعلق مختلف سرگرمیوں میں سرگرم عمل ہیں ، جیسے کووڈ -19 کے احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا جیسے صابن اور پانی سے بار بار ہاتھ دھونے ، عوامی جگہوں پر جاتے وقت ماسک / فیس کور کا استعمال ، کھانسی اور چھینک کے دوران مناسب طریقے سے آداب پر عمل کرنا وغیرہ۔ وہ رابطے کا پتہ لگانے ، لائن لسٹنگ اورکووڈ -19 معاملات کے فالو اپ میں بھی مصروف عمل ہیں۔
جھارکھنڈ نے ہفتہ بھر یعنی اٹھارہ جون سے پچیس جون تک صحت عامہ کا جامع سروے (آئی پی ایچ ایس) شروع کیا تاکہ کووڈ۔ انیس کے زیادہ خطرے والی آبادی کی نشاندہی کی جا سکے۔ آئی پی ایچ ایس ہفتہ کے پہلے دن ، گاؤں کی سطح اور شہروں میں فیلڈ لیول سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کے لئے کمیونٹی میٹنگیں منعقد کی گئیں۔ اس کے بعد لگاتار تین دن تک گھر گھر فعال سروے کیا گیا۔ اس سروے میں تقریبا 42،000 ساہیا نے اہم کردار ادا کیا۔ اس دوران لوگوں میں انفلوئنزا جیسے انفیکشن (آئی ایل آئی) / شدید سانس لینے کی بیماری (ایس اے آر آئی) کے علامات، چالیس سال سے زیادہ کے عمر والوں میں کو۔ موبرڈ کی صورت حال اور شیڈول کے مطابق ٹیکہ کاری سے محروم گئے پانچ سال سے کم عمر والے بچوں کا پتہ لگایا گیا۔
سروے کے دوران ساہیا کارکنان نے متعدد کام انجام دیئے (جیسے اے این سی / پی این سی کے لئے کونسلنگ ، گھر پر پیدا ہونے والے نئے بچے کی دیکھ بھال ، چھوٹے بچے کی گھر میں نگہداشت ، دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کے علاج پر نظر رکھنا)۔ ساہیاوں کے تعاون کے سبب مختلف سرگرمیوں کے لئے ایک ہی گھر میں کئی بار جانے کی ضرورت کم ہوئی۔
جھارکھنڈ کی آشا کارکنان، یا ساہیا ، جنہوں نے زچگی ، نوزائیدہ ، اور بچوں کی صحت سے منسلک معاملے میں اپنی وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے ، کوویڈ 19 سے متعلق سرگرمیوں میں بھی انہوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
جھارکھنڈ سے جھلکیاں: کمیونٹی ہیلتھ خدمات میں مصروف عمل ساہیا
*************
U: 3648
(Release ID: 1635966)
Visitor Counter : 276