امور داخلہ کی وزارت

قومی سلامتی کو مضبوط بنانے کے عزم کو تقویت دیتے ہوئے اور مودی سرکار کی دہشت گردی کے خلاف کلی عدم برداشت کی پالیسی کے تحت وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی سربراہی میں مرکزی وزارت داخلہ نے آج یو اے پی اے ایکٹ کے التزامات کے تحت نو افراد کو نامزد دہشت گرد قرار دیا

Posted On: 01 JUL 2020 6:28PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی مضبوط اور آہنی قیادت کے تحت مرکزی حکومت نے اگست 2019 میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ ، 1967 میں ترمیم کی تھی ، تاکہ کسی فرد کو دہشت گرد قرار دینے کے التزام کو بھی شامل کیا جاسکے۔ اس ترمیم سے قبل صرف تنظیموں کو ہی دہشت گرد تنظیموں کے طور پر نامزد کیا جاسکتا تھا۔

مرکزی وزیر داخلہ شری امت شاہ نے گذشتہ سال غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ ، 1967 میں ترمیم سے متعلق پارلیمنٹ میں بحث کے دوران مودی سرکار کے دہشت گردی کی لعنت سے مضبوطی کے ساتھ نمٹنے کے عزم کا سختی سے اظہار کیا تھا اور اس معاملہ میں قوم کے عزم کو دہرایا تھا۔ مذکورہ ترمیم کے بعد ستمبر 2019 میں مرکزی حکومت نے چار افراد: مولانا مسعود اظہر ، حافظ سعید ، ذکی الرحمن لکھوی اور داؤد ابراہیم کو دہشت گرد نامزد کیا تھا۔

قومی سلامتی کو مضبوط بنانے اور اس کی دہشت گردی کے خلاف کلی عدم برداشت کی پالیسی کو تقویت دینے کے تحت وزیر داخلہ شری امت شاہ کی سربراہی میں مرکزی وزارت داخلہ نے آج مندرجہ ذیل نو افراد کو یو اے پی اے ایکٹ 1967 ( دو ہزار انیس میں ترمیم کے مطابق) کے التزامات کے تحت نامزد دہشت گرد قرار دیا ہے اور ان کے ناموں کو مذکورہ ایکٹ کے چوتھے شیڈول میں شامل کیا۔ ان کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

ا۔ وادھوا سنگھ ببر: پاکستان میں واقع دہشت گرد تنظیم "ببرخالصہ انٹرنیشنل" کا سربراہ۔

۲۔ لکھبیر سنگھ: پاکستان میں واقع دہشت گرد تنظیم ، "انٹرنیشنل سکھ یوتھ فیڈریشن" کا سربراہ۔

۳۔ رنجیت سنگھ: پاکستان میں واقع دہشت گرد تنظیم ، "خالصتان زندہ باد فورس" کا سربراہ۔

۴۔ پرمجیت سنگھ: پاکستان میں واقع دہشت گرد تنظیم “خالصتان کمانڈو فورس” کا سربراہ۔

۵۔ بھوپندر سنگھ بھنڈا: جرمنی میں واقع دہشت گرد تنظیم "خالصتان زندہ باد فورس" کا ایک اہم رکن۔

۶۔ گرمیت سنگھ بگگا: جرمنی میں واقع دہشت گرد تنظیم "خالصتان زندہ بادفورس" کا اہم رکن۔

۷۔ گورپتونت سنگھ پنن: امریکہ میں واقع غیرقانونی ادارہ، "سکھ فار جسٹس" کا اہم رکن۔

۸۔ ہردیپ سنگھ نجر: کینیڈا میں واقع "خالصتان ٹائیگر فورس" کا سربراہ۔

۹۔ پرمجیت سنگھ: برطانیہ میں واقع دہشت گرد تنظیم "ببر خالصہ انٹرنیشنل‘‘ کا سربراہ۔

یہ افراد سرحد پار اور بیرونی سرزمین سے دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ یہ اپنی ملک مخالف سرگرمیوں اور خالصتان موومنٹ میں شامل ہو کر اور اس کی حمایت کے ذریعہ پنجاب میں عسکریت پسندی کو بحال کرنے کی کوشش کر اپنی مذموم حرکتوں سے مسلسل ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر چکے ہیں۔

 

*************

 

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

 (01-07-2020)

U: 3630


(Release ID: 1635772) Visitor Counter : 323