وزارت دفاع
ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر پر ایئر بورن ٹڈی دل کے حملے کو کنٹرول کرنے کا نظام
Posted On:
30 JUN 2020 9:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی01،جولائی 2020
ٹڈیوں کے حملے کے اندیشے کو دیکھتے ہوئے زراعت کی وزارت نے مئی 2020 میں ٹڈیوں کی افزائش نسل کو روکنے کے لئے جراثیم کش دواؤں کے چھڑکاؤ کے لئے برطانیہ کی میسرس مائیکورن کے ساتھ دو ایم آئی -17جدید ہیلی کاپٹر کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ کووڈ 19 عالمی وبا کی وجہ سے برطانیہ کی کمپنی سسٹم انٹری گریشن اور ٹسٹنگ کے لئے 20 ستمبر 2020 کے بعد سے ہی بھارتی فضائیہ کے لئے جدید طرز کے کٹ کی تعمیر اور سپلائی کرے گی۔ اسی بیچ مئی کے پچھلے ہفتے سے ٹڈیوں کا ایک زبردست حملہ شروع ہوا اور یہ کئی ریاستوں میں تیزی سے پھیل گیا۔
میسرس مائیکرون کے ذریعہ نئی شکل دیے گئے کٹ کے تیار ہونے میں تاخیر کو دھیان میں رکھتے ہوئے بھارتی فضائیہ فوج نے چنڈی گڑھ کے اپنے نمبر 3 بیس ریپیئر ڈپو میں واقع ایم آئی -17 ہیلی کاپٹر کے لئے دیسی تکنیک سے کنٹرول نظام کو ڈیزائن اور تیار کرنے کا چیلنج بھرا کام کیا۔ سبھی ملک کی تکنیک سے بنے آلات کا استعمال کرتے ہوئے ایم آئی -17 ہیلی کاپٹر کے باہری حصے کے دونوں طرف لگے نوزلوں کے توسط سے جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔ اس مقصد کے لئے استعمال کئے جانے والے نوزل کمرشیلی طور سے دستیاب نوزل اور سی ایس آئی او چنڈی گڑھ کے ذریعہ تیار نوزل کا ملی جلی شکل ہے۔ اس جراثیم کش میلا کیون کو مناسب مقدار میں ہیلی کاپٹرکے اندر لگے 800 لیٹر صلاحیت کے اندرونی ایگزلوری ٹینک میں بھرا جائے گا اور ایک الیکٹریکل پمپ کا استعمال کرکے نوزل کے ذریعہ سے ہیلی کاپٹر اور پمپ سے اس کا چھڑکاؤ کیا جائے گا، جس سےایک بار کی کوشش میں لگ بھگ 750 ہیکٹیئر کے انفیکٹڈ علاقوں میں چھڑکاؤ کرنے میں لگ بھگ 40 منٹ کا وقت لگے گا۔
طیارے اور سسٹم ٹسٹنگ اسٹیبلشمنٹ بنگلور کی ٹسٹ پائلٹ اور ٹسٹ انجینئروں کی ایک ٹیم نے موڈیفائیڈ ایم آئی -17 ہیلی کاپٹر پر اے ایل سی ایس کا کامیاب زمینی اور ہوائی ٹرائل کیا۔ اس نظام کو ٹڈی دل کے حملے کو کنٹرول کرنے کی مہم کی روک تھام کے تحت میلا سیون کے ساتھ استعمال کے لئے پیش کیا جارہاہے۔
ایک دیسی نوعیت کا تیار کیاگیا نظام ہونے کے ناطے اے ایل سی ایس کے توسط سے اس کی ملک میں ہی مرمت مستقبل میں اسے جدید کرنے کی صلاحیت غیر ملکی زرمبادلہ کی بچت کے ساتھ ساتھ ملک کو طیارے سے متعلق تکنیک میں خود کفیل بنانے میں مدد ملے گی۔
...............................................................
م ن، ح ا، ع ر
U-3618
(Release ID: 1635608)
Visitor Counter : 167