صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ واریئرس: آشا کارکنان اترپردیش میں کووڈ کے خلاف جنگ کی صف اول میں ایک لاکھ 60 آشا کارکنان نے30.43 لاکھ واپس لوٹنے والے مہاجروں کا پتہ لگایا
Posted On:
30 JUN 2020 12:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 30 جون 2020، بہرائچ (حضور پور بلاک، نبوہی کلا گاؤں)، کا رہنے والا 20 سالہ نوجوان سریش کمار ممبئی شہر میں جوس کی ایک دکان میں کام کرتا تھا۔ وہ مئی 2020 کے شروع میں دیگر مہاجر مزدوروں کے ساتھ ایک ٹرک میں پانچ دن سفر کرنے کے بعد گھر لوٹا۔ جیسے ہی سریش گھر پہنچا مقامی آشا کارکن چندر پربھا اس کے پاس پہنچی اور اس کی تفصیلات درج کیں۔ چندر پربھا نے ضلع بہرائچ کی ریپڈ رسپانس ٹیم (آر آر ٹی) کو مطلع کیا جس نے سریش کو مشورہ دیا کہ وہ گھر میں خود کو کوارنٹین کرلے۔ چندر پربھا نے اس خاندان کے ارکان کے ساتھ بھی بات چیت کی اور انہیں تفصیل کے ساتھ بتایا کہ گھر پر کوارنٹین کے دوران کیا کیا کیا جانا چاہیے۔ وہ اس کے بعد بھی مستقل طور پراس گھر میں آتی رہیں اور خاندان کے لوگوں کے رابطے میں رہیں۔ ان کی مستعدی اور مدد سے یہ بات یقینی ہوئی کہ جیسے ہی سریش کو علامات محسوس ہوئیں تو ان کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر چتوڑا بھیج دیا گیا جو کہ کووڈ کیئر فیسی لیٹی کے طور پر وقف کیا گیا ہے۔چند پربھا نے اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ سریش کے اہل خانہ اور ان کے ساتھ مہاجر مزدوروں کی بھی کووڈ جانچ ہو۔
اترپردیش کے گاؤں سے جھلکیاں: کووڈ ۔ 19 کے خلاف جنگ کی صف اول میں آشا کارکنان
ملک میں کووڈ ۔ 19 معاملوں میں اضافے اور ہاٹ اسپاٹ علاقوں سے مہاجر آبادی کے نکلنے سے اترپردیش کو درپیش بڑے چیلنجوں میں سے ایک واپس لوٹنے والوں کی طبی ضرورتوں کو پورا کرنا اور دیہی آبادی میں اس کو پھیلنے سے روکنا تھا۔اس بحران کے دوران ریاست میں کووڈ۔ 19 کے بندوبست میں مدد کرنے میں آشا کارکنان نے اہم رول ادا کیا ہے۔
اترپردیش میں ایک بڑی کارروائی میں 1.6 لاکھ آشا کارکنان نے دو مرحلوں میں واپس لوٹنے والے تقریبا 30.43 لاکھ مہاجروں کا پتہ لگایا۔ پہلے مرحلے 11.24 اور دوسرے مرحلے میں 19.19 لاکھ ۔آشا کارکنان نے رابطے کا پتہ لگانے اور معاشرے کی سطح پر نگرانی میں مدد کی ہے۔ آشا کارکنان نے نہ صرف علامتوں سے 7965 لوگوں کو شناخت کیا بلکہ ان کی صحت کے بارے میں مسلسل معلوم بھی حاصل کرتی رہیں۔انہوں نے واپس لوٹنے والے 2232مہاجروں کے نمونے حاصل کرائے جن میں سے 203 پازیٹیو پائے گئے اور انہیں کووڈ ہیلتھ کیئر خدمات کے لئے بھیجا گیا۔
آشا کارکنان نے آنگن واڑی مرکزوں اور پرائمری اسکولوں جیسی عمارتوں میں کمیونٹی کوارنٹین سینٹر تیار کرانے میں پنچایتی راج محکمے کی مدد کی۔ انہوں نے بیداری پھیلاکر اور انسٹالیشن میں مدد کرکے آروگیہ سیتو ایپ کو معاشرے کی سطح پر اختیار کئے جانے کو یقینی بنایا۔
غیر کووڈ لازمی خدمات کے معاملے میں بھی آشا کارکنان کا تعاون مثالی رہا ہے۔ آیوشمان بھارت۔ ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹروں میں آشا کارکنان ہائپر ٹینشن ،ذیا بیطس ، تین کینسروں (منہ ، چھاتی اور سروائیکل کینسر) ، ٹی بی اور جذام جیسے پرانی بیماریوں کےلئے تمام لوگوں کی فہرست بنانے، ان کی بیماری کی شدت کا اندازہ کرنے اور جانچ کے لئے تحریک دینے میں تعاون کررہی ہیں۔
نیشنل ہیلتھ مشن ملک کے زیادہ تر حصوں کے دیہی و شہری علاقوں میں تقریبا 10 لاکھ آشا کارکنان کی مدد کرتا ہے۔ ان میں سے تقریباً 6/1 واں حصہ (1.67 لاکھ) اترپردیش میں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
(30-06-2020)
U-3608
(Release ID: 1635513)
Visitor Counter : 236